براؤزنگ ٹیگ

#srialanka

ورلڈ کپ :سری لنکا کو آج بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 38ویں میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش میں آج جوڑ پڑے گا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی میں آئی سی سی ورلڈ کپ2023کے 38ویں میچ میں بنگلہ دیش کو سری لنکا کا چیلنج درپیش ہے ۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق 1بجکر 30منٹ پر میدان میں اتریں گی۔ سری لنکا نے ورلڈ کپ 2023میں اب تک 7میچز کھیلے ہیں جس میں پانچ میں شکست ہوئی جبکہ دو میچ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش نے بھی…

پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کل کھیلا جائے گا

کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کا بڑ ا ٹاکرا کل ہوگا ۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں کل مد مقابل ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایشیا کپ کا بڑا معرکہ روایتی حریفو پاکستان اور بھارت کے درمیان کل ہو گا ۔ ایشیا کپ سپر فور کے دوسرے میچ میں بھارت کیخلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ کرنے کا امکان ہے۔ ایشیا کپ میں کل پاک بھارت میچ سے پہلے کولمبو میں آج موسم صاف ہے اور شہر میں تیز دھوپ نکلی ہوئی ہے۔کولمبو میں آج مسلسل بارش کی…

پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ہمبٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو بڑے مارجن سے شکست دے کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی جو کہ 205 سے کم سکور کرنے کے بعد کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔ پاکستان نے افغانستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کے اپنے ہونے والے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 205 سے کم رنز کرنے کے باوجود سب سے بڑی فتح اپنے نام کی جو اپنی نوعیت کا ایک ریکارڈ ہے۔ 2018 میں جنوبی افریقہ نے 198 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد…

پہلا ون ڈے ، پاکستان کے 40رنز پر تین کھلاڑی آئوٹ

ہمبٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہو گیا ۔پاکستان نے 40رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ سری لنکا میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم یہ زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا اور پاکستان کے تین کھلاڑی 40رنز کے سکور پر پویلین پہنچ گئے ۔ فخر زمان 2،کپتان بابراعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ آخری آئوٹ ہونیوالے…

پاکستانی ٹیم کا افغانستان سے سیریز کیلئے تین روزہ کیمپ آج سے شروع ہو گا

لاہور(پاک ترک نیوز) افغانستان سے سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تین روزہ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو گا ۔ پی سی بی کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگائے جانے والے تین روزہ کنڈیشننگ کیمپ میں پاکستان میں موجود قومی کرکٹرز شریک ہوں گے۔ کیمپ جوائن کرنے والے کھلاڑیوں میں وسیم جونئیر، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، سلمان آغا اور سعود شکیل شامل ہیں۔حارث رؤف، محمد رضوان، طیب طاہر اورشاہین شاہ آفریدی 16اگست کو لاہور پہنچ کر کیمپ جوائن کریں گے۔ آٹھ کھلاڑیوں عباس آفریدی، ابرار احمد، ارشد اقبال، محمد…

کولمبو ٹیسٹ؛ پاکستان کو سری لنکا کیخلاف 140رنز کی برتری حاصل

کولمبو(پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ کے تیسروز روز پاکستان نے سری لنکا کیخلاف تین وکٹوں پر 306رنز بنائےہیں ۔ اسے سری لنکا پر 140کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔ عبداللہ شفیق 154جبکہ سعود شکیل 48رنز بنا کر کریزپر موجود ہیں ۔ کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 178 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، کپتان بابراعظم 39 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کی جانب سے اسھیتا فرنینڈو نے 2 جبکہ پرباتھ جے سوریا نے ایک وکٹ حاصل…

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز ،قومی ٹیم آج کولمبو میں پریکٹس کا آغاز کرے گی

کولمبو(پاک ترک نیوز) سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے پریکٹس شروع کرے گی۔ہمبنٹوٹا میں قومی ٹیم 11 اور 12 جولائی کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہو گا۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

برسبین (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 12مرحلے میں انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کے آسٹریلوی شہر برسبین میں ٹی ٹونٹی رلڈ کپ کے سپر 12میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے14 رنز بنا لئے ہیں ۔ گروپ اے میں پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ پہلے جبکہ انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے ۔ اس سے قبل آج کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست سے دوچار کیا ۔ سری لنکا کی جیت سے گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورتحال پیدا…

پاکستان ویمنز ٹیم نے ایشیا کپ میں سری لنکن خواتین کو شکست دیدی

سلہٹ(پاک ترک نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ میں سری لنکن خواتین کرکٹ ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش میں جاری ویمن ایشیا کپ2022کے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکن خواتین کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ۔ سری لنکن ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا اور پوری سری لنکن ٹیم 18.5اوورز میں 112رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان چماری اٹاپٹو نے 41،اوشادی نے 26رنز بنائے ۔7سری لنکن کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں ۔ پاکستان…

پاکستان کے 4وکٹوں کے نقصان پر 111رنز

کولمبو(پاک ترک نیوز) سری لنکا کے شہر گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں چائے کے وقفے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا کے 378رنز کے جواب میں 4وکٹوں کے نقصان پر 111رنز بنا لئے ۔پاکستان کو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 267رنز درکار ہیں ۔ فواد عالم 18جبکہ سلمان آغا 13رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔امام الحق 32،محمد رضوان 24،کپتان بابر اعظم 16جبکہ عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو،جے سوریا ،مینڈس اور ڈی سلوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More