براؤزنگ ٹیگ

#srialnak

بنگلہ دیش کی ترسیلات زر میں 7فیصد اضافہ ،ساتواں بڑا ملک بن گیا

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) ورلڈ بینک کے مطابق رواں برس بنگلہ دیش کی ترسیلات زر میں 7فیصد اضافہ ہوا ہے اور ترسیلات زر کے حوالے سےبنگلہ دیش ساتواں بڑا ملک بن گیا۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق2023 میں بنگلہ دیش کو ترسیلات زر میں 2022 کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 2023 میں یہ 23 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اس بات کا انشکاف ورلڈ بینک اور گلوبل نالج پارٹنرشپ آن مائیگریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (KNOMAD) نے نجی سرمائے کی نقل و حرکت کے لیے ڈائاسپورا فائنانسز: مائیگریشن اینڈ ڈیولپمنٹ بریف 39" میں…

ایشیا کپ ،پاکستان کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ایشیا کپ میں پاکستان اورسری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ فائنل میں بھارت کے ساتھ ہو گا ۔

ایشیا کپ ، پاکستان اورسری لنکا فائنل میں رسائی کیلئے آج پنجہ آزمائی کریں گے

کولمبو(پاک ترک نیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان اور سری لنکا فائنل میں رسائیل کیلئے آج پنجہ آزمائی کریں گے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ایشیا کپ 2023کے سپرفور مرحلے میں کولمبو میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل کھیلنے کیلئے میدان سجے گا ۔بھارت پہلے ہی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر چکا ہے ۔ پاکستان ٹیم کو بارش کے ساتھ ساتھ انجریز کا بھی سامنا ہے ۔قومی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے دو میچ کھیل کر دو دو پوائنٹس ہیں، میچ جیتنے والی ٹیم…

ایشیا کپ،پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ میں آج بھی بارش کا امکان

کولمبو(پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ آج بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں آج سارا دن وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سہہ پہر کے اوقات میں زیادہ تیز بارش کے امکانات ہیں۔ گزشتہ رات گئے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے اور بادل چھائے ہوئے ہیں، تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کولمبو میں جاری اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا…

ذکا اشرف کی سری لنکا میں بارشوں کے پیش نظر ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے سری لنکا میں شدید بارشوں کے پیش نظر ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، ذکا اشرف نے اے سی سی کے سربراہ جے شاہ سے سری لنکا میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہونے والے میچ بارے بات چیت کی۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے مزید کہا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان…

بھارت کے خلاف میچ مشکل ،کوشش ہوتی ہے کہ ہر ٹیم کے خلاف کارکردگی دکھاؤں،افتخار احمد

پالے کیلے (پاک ترک نیوز) پاکستانی بلے افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ مشکل ہوتاہے لیکن کوشش ہوتی ہے کہ ہر ٹیم کے خلاف کارکردگی دکھاؤں۔ پاکستانی بلے باز کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف بھارت سے نہیں بلکہ ایشیا کپ بھی جیتنا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے وہی ٹیم میدان میں اترے گی جو نیپال کے خلاف کھیلی تھی۔ یاد رہے کہ پاک بھارت میچ میں 80 فیصد بارش کے امکانات تھے جو کہ کم ہو گئے ہیں جس سے میچ کے مکمل ہونے کی امید ہے۔

پاکستانی ٹیم افغان سیریز کیلئے سری لنکا روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم افغان کیخلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے سری لنکا روانہ ہو گئی ۔قومی ٹیم کولمبو سے براستہ ہمبنٹوٹا پہنچے گی ۔ پاکستانی ٹیم کی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کرکٹرز کی روانگی 12 بجے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے طے تھی۔کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ رضوان، شاہین، حارث، طیب طاہر شامل ہیں جبکہ اسامہ میر اور شاداب خان انگلینڈ سے پہنچیں گے۔ کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، محمد نواز، افتخار احمد، محمد حارث اور فخر زمان لنکن پریمئیر لیگ میں شرکت کے بعد کولمبو…

پاکستان کا سری لنکا کیخلاف کلین سوئپ 

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا ۔ پاکستان نے سری لنکا کو ایک اننگز اور 222رنز سے شکست کے سیریزکے دونوں میچ اپنے نام کئے ۔ سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 188رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ سری لنکا کی جانب سے اینجلو میھتیوز نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 63رنز بنائے کپتان کرونارتنے نے 41جبکہ نسان نے 33رنز سکور کئے ۔ پاکستان کی جانب سے نعمان نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 7کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔محمد نسیم نے تین سری لنکن بلے…

پاکستان دفاعی صنعت میں تیزی سے خود انحصاری کی جانب گامزن

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کو اپنے قیام سے سے ہیدفاع کے حوالے سے شدید خطرات کا سامنا رہاہے تاہم پاکستان دفاعی صنعت میں تیزی سے خود انحصاری کی جانب گامزن ہے ۔دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کا دفاعی صنعت کو ترقی دینا اور خوانحصاری کی جانب بڑھنا انتہائی ضروری ہے ۔ قیام پاکستان سے ہی سیکیورٹی کے ماحول نے پاکستانی دفاعی منصوبہ سازوں کو مجبور کیا کہ وہ دفاعی افواج کی صلاحیت اور صلاحیت کو تیار کریں تاکہ وہ حفاظتی چیلنجوں کا مناسب طور پر مقابلہ کرسکیں۔ دفاعی فرائض کی مناسب ادائیگی…

کولمبو ٹیسٹ ،سری لنکن ٹیم پاکستان کیخلاف مشکلات کا شکار

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم پاکستان کیخلاف مشکلات کا شکارہے ۔ سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنالیے، سری لنکا کو جیت کیلئے 300رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو سیریز میں کلین سوئپ کیلئے 6وکٹیں درکارہیں ۔ سری لنکا کی جانب سے نسان 31،کپتان کرونارتنے 41،کشال مینڈس 14جبکہ چندیمیل 1رنز بنا کر پویلین لوٹ چکےہیں ۔ پاکستان کی جانب سے چاروں وکٹیں نعمان علی نے حاصل کی ہیں ۔ اس سے قبل سری لنکا نے پہلی…

کولمبو ٹیسٹ ،بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل منسوخ کردیا گیا

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ۔ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل ہے تاہم خراب موسم کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ پاکستان نے سری لنکا کیخلاف دو وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنائے ہیں اور سری لنکا پر 12رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ کپتان بابراعظم 28 جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق 87 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے جارحانہ 47 گیندوں پر 51 اور امام الحق 6…

کولمبو ٹیسٹ ،بارش کے باعث میچ دوبارہ روک دیا گیا

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بارش کے باعث ایک بار پھر روک دیا گیا ۔ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل ہے تاہم خراب موسم کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ قومی ٹیم نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 12 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ کپتان بابراعظم 28 جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق 87 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے جارحانہ 47 گیندوں…

گال ٹیسٹ ،پاکستان کو جیت کیلئے 131رنز کا ہدف

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اورسری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 131رنز درکارہیں ۔ سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 279رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ڈی سلوا 82،نسان نے 52رنز کی اننگز کھیلی۔ابرار اور نعمان نے تین تین جبکہ شاہین اور آغا سلمان نے دو دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا ۔ اس سے قبل گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 221 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا۔ یاد رہے کہ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 312رنز بنائے تھے جس کے…

گال ٹیسٹ ،سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 101رنز بنا لئے ہیں اور مزید 48رنز کا خسارہ باقی ہے ۔دنیش چندیمیل 6جبکہ دھنجا ڈی سلوا ایک رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 312رنز بنائے تھے جس کے جواب میں شاہینوں نے سعود شکیل کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 461رنز بنائے تھے ۔

سری لنکن کپتان ان فٹ، پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

کولمبو (پاک ترک نیوز) سری لنکن کپتان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث ان کی پہلے ٹیسٹ میں شمولیت مشکوک ہوگئی ہے۔ لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے کی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے، وہ اگلے 48 گھنٹوں بعد کولمبو میں فٹنس ٹیسٹ کروائیں گے بعدازاں انہیں 16 جولائی سے شروع ہونے والے میچ کیلئے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لنکن کپتان اگر فٹ نہ ہوئے تو پلیئنگ الیون کی قیادت کے فرائض نائب کپتان دھننجایا ڈی سلوا کریں گے۔دوسری جانب…

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز ،قومی ٹیم آج کولمبو میں پریکٹس کا آغاز کرے گی

کولمبو(پاک ترک نیوز) سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے پریکٹس شروع کرے گی۔ہمبنٹوٹا میں قومی ٹیم 11 اور 12 جولائی کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہو گا۔

لنکا ڈھانے گرین شرٹس آج اڑان بھریں گے

کراچی(پاک ترک نیوز) لنکا ڈھانے کے مشن پرگرین شرٹس آج کولمبو کیلئے اڑان بھریں گے۔ قومی ٹیم 2میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلیے ہفتے کی شب کراچی سے کولمبو روانہ ہوں گے،نئی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں یہ ٹیم کی پہلی آزمائش ہوگی۔ ٹیسٹ سکواڈ میں بابراعظم ( کپتان )، محمد رضوان (نائب کپتان )، عامر جمال، عبداللہ شفیق،ابرار احمد ،حسن علی، محمد نواز، امام الحق، محمد حریرہ، نسیم شاہ،نعمان علی، سلمان علی آغا، سعود شکیل، سرفراز احمد،شاہین آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔ کراچی سے روانہ ہونے والا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More