براؤزنگ ٹیگ

#Srilanka

نیپال سے بارش کے باعث میچ منسوخ ،سری لنکا ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

لاڈرہل (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا یوں آئی لینڈرز پہلے راؤنڈ میں ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں 23 واں میچ گروپ ڈی کی ٹیموں سری لنکا اور نیپال کے درمیان آج کھیلا جانا تھا لاڈرہل میں ہونے والے اس میچ میں لنکن ٹائیگرز کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا تاہم بارش آڑے آگئی اور میچ منسوخ کر کے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔بارش نے ٹاس ہونے کا موقع بھی…

وارم اپ میچ،سری لنکا کو نیدر لینڈز کے ہاتھوں وارم اپ میچ میں شکست

لاڈرہل (پاک ترک نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 وارم اپ میچ میں نیدرلینڈ نے سری لنکا کو 20 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی۔ سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے ۔ سابق چیمپئن سری لنکا جواب میں صرف 161 رنز بنا سکی ۔

بنگلہ دیشی سکواڈ کا اعلان ،شکیب الحسن مسلسل 9ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار

ڈھماکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ کا اعلان کردیا ۔ سابق کپتان شکیب الحسن مسلسل 9واں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن کو اگلے ماہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ٹیم کی قیادت بلے باز نجم الحسین شانتو کریں گے، جنہیں اس سال کھیل کے تینوں فارمیٹس میں کپتان مقرر کیا گیا تھا، شکیب کی دستیابی پر غیر یقینی صورتحال کے درمیان جو آنکھ کی تکلیف…

سری لنکا کا بھارت کے اڈانی گرین کے ساتھ 20 سالہ بجلی کی خریداری کا معاہدہ

کولمبو (پاک ترک نیوز) سری لنکا نے بھارت کے اڈانی گرین کے ساتھ 20 سالہ بجلی کی خریداری کا معاہدہ کرلیا ۔ سری لنکا نے بھارت کی اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ کے ساتھ کمپنی کے تیار کردہ دو ونڈ پاور اسٹیشنوں کے لیے 20 سالہ بجلی کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔ اڈانی گرین انرجی، اڈانی گروپ کی قابل تجدید توانائی یونٹ، ارب پتی گوتم اڈانی کی قیادت میں، نے گزشتہ سال فروری میں 442 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے اور منار ٹاؤن اور پونیرین گاؤں میں 484 میگا واٹ کے ونڈ پاور پلانٹس کو تیار کرنے کی منظوری حاصل کی، جو…

ایرانی صدرابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان مکمل ، سری لنکا پہنچ گئے

تہران (پاک ترک نیوز ) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے سری لنکا پہنچ گئے۔ ایرانی صدر سری لنکا میں اماویہ ڈیم اور بجلی گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ایرانی صدر کا یہ دورہ مختصر دورانیے کا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانا ہے ، 2008ء کے بعد کسی ایرانی صدر کا یہ پہلا دورۂ سری لنکا ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی (پیر) 22 اپریل کو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے اور دورہ مکمل کر کے 24 اپریل کو کراچی سے واپس روانہ ہوئے تھے۔

ورلڈ کپ : سری لنکا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172رنز کا ہدف

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 41ویں میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 41ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 171رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سری لنکن بیٹنگ لائن آغاز سے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔لنکن اوپنر نشاکا محض ایک رنز بنا کر 3کے مجموعی سکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ۔ کپتان…

ورلڈ کپ : سری لنکا کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسری وکٹ بھی گر گئی

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 41ویں میچ میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرای وکٹ بھی گر گئی ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر بنگلورو میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 41ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ سری لنکا کے 32رنز پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ نشاکا 2رنز جبکہ کپتان کوشال مینڈس 6رنز اور سمارا وکرما ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔کوشال پریرا 31جبکہ اشالنکا 2رنز بنا کر یز پر موجود ہیں ۔ کیوی ٹیم کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ…

ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف بائولنگ کافیصلہ

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 41ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر بنگلورو میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 41ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں رسائی اورسری لنکا چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گا جبکہ پاکستان کی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اس میچ سے وابستہ ہیں۔ بنگلورو میں گزشتہ کئی دنوں…

ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ سری لنکا میچ آج ،بارش کا قوی امکان

بنگلور(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین آئی سی سی ورلڈ کپ کا 41 واں میچ اہمیت اختیار کرگیا۔ دونوں ٹیمیں آج بنگلورو کے ایم چنوسوامی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ڈیڑھ بجے مدمقابل آئیں گی۔ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں رسائی اورسری لنکا چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گا جبکہ پاکستان کی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اس میچ سے وابستہ ہیں۔ بنگلورو میں گزشتہ کئی دنوں سے طوفانی بارشیں ہورہی ہیں لیکن بدھ کو بارش نہیں ہوئی تاہم محکمہ موسمیات…

ورلڈ کپ : پاکستان کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

حیدر آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔سری لنکن ٹیم نے 22اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے ہیں۔ کوشال مینڈس 68جبکہ سمارا وکرما 28رنز بنا کر کریز پر موجود ہے ۔کوشال پریرا بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے جبکہ نشاکا 51رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو…

ورلڈ کپ: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

حیدر آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کے شہر حیدر آباد میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے آٹھویں میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکن ٹیم سائوتھ افریقہ سے اپنے پہلے میچ میں ہار گئی تھی ۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کھیل رہا اور اس…

ورلڈ کپ : پاکستان اور سری لنکا کل مد مقابل

حیدر آباد (پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023میں پاکستان اپنا دوسرا میچ سری لنکا کیخلاف کل کھیلے گا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے مقابلے جاری ہیں ۔ میگا ایونٹ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے ۔بنگلہ دیش کا مقابلہ دفاعی چیمئپن انگلینڈ سے ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دن دس بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ بھارتی شہر دھرم شالہ میں ہوگا جبکہ پاکستان اور سری لنکا حیدر آباد میں ٹکرائیں گے ۔ اس سے قبل…

ورلڈ کپ : سائوتھ افریقہ کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

نیو دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے چوتھے میچ میں سائوتھ افریقہ کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 31رنز بنا لئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی میں ورلڈ کپ 2023کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ سائوتھ افریقہ کی جانب سے کونٹن ڈی کاک اورکپتان بووما نے اننگز کا آغاز کیا ۔تاہم کپتان بووما 8رنز بنا کر دلشان مدوشنکا کا شکار بنے۔ دوسری جانب آئی سی سی ورلڈ کپ کے آج دو میچ کھیلے جا رہے ہیں ۔ پہلے میچ میں…

پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے قبل کولمبو میں موسلادھار بارش شروع

کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ریزروڈے پر میچ سے قبل کولمبو میں موسلادھار بارش شروع ہو گئی ۔پورے گرائونڈ کو کور کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے ہائی لٹیج میچ سے قبل بارش نے پھر انٹری دیدی ۔گراونڈ سٹاف کی طرف سے پچ اور گراونڈ کو مکمل طور پر کور کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ ہائی وولٹیج بارش کے باعث روکنا پڑا…

ایشیا کپ ، بنگلہ دیش کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایشا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا کیخلاف بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔

ایشیا کپ ،بنگلہ دیش اور سری لنکا میں آج جوڑ پڑے گا

کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں آج سری لنکا اور بنگلہ دیش میں جوڑ پڑے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش مد مقابل آئیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن دو بجکر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کوپاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کل کھیلاجائے گا ۔ اس سے قبل سری لنکا…

ایشیا کپ میچز منتقلی کیلئے مشاورت آج ،فیصلہ کل تک متوقع

کولمبو (پاک تر ک نیوز) پاکستان کی میزبانی میں جاری ایشیا کپ کے اہم مرحلے سپر فور کے میچز منتقلی کیلئے ایشین کرکٹ کونسل اور سری لنکن حکام آج مشاورت کریں گے ،فیصلہ کل تک متوقع ہے ۔ سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کا آغاز 9ستمبر سے ہوگا تاہم اس دوران کولمبو میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جو کہ 17ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ ایشین کرکٹ کونسل حکام اور سری لنکن بورڈ آفیشل کے ساتھ براڈ کاسٹرز سے بھی میچز کی منتقلی پر بات چیت ہوگی۔شدید بارشوں کے باعث…

ذکا اشرف کی سری لنکا میں بارشوں کے پیش نظر ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے سری لنکا میں شدید بارشوں کے پیش نظر ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، ذکا اشرف نے اے سی سی کے سربراہ جے شاہ سے سری لنکا میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہونے والے میچ بارے بات چیت کی۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے مزید کہا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان…

بھارت کے خلاف میچ مشکل ،کوشش ہوتی ہے کہ ہر ٹیم کے خلاف کارکردگی دکھاؤں،افتخار احمد

پالے کیلے (پاک ترک نیوز) پاکستانی بلے افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ مشکل ہوتاہے لیکن کوشش ہوتی ہے کہ ہر ٹیم کے خلاف کارکردگی دکھاؤں۔ پاکستانی بلے باز کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف بھارت سے نہیں بلکہ ایشیا کپ بھی جیتنا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے وہی ٹیم میدان میں اترے گی جو نیپال کے خلاف کھیلی تھی۔ یاد رہے کہ پاک بھارت میچ میں 80 فیصد بارش کے امکانات تھے جو کہ کم ہو گئے ہیں جس سے میچ کے مکمل ہونے کی امید ہے۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آج پاکستان پہنچیں گی

لاہور(پاک ترک نیوز) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج ایشیا کپ میں اپنے میچز کیلئے پاکستان پہنچیں گی۔بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلنے کے لئے افغانستان کی ٹیم آج پریکٹس کرے گی۔ دونوں ممالک کی ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ سے کولمبو سے لاہور آئیں گی، گزشتہ روز بنگلہ دیش اور سری لنکا نے ایشیا کپ کا اپنا پہلا میچ کینڈی میں کھیلا تھا۔ سری لنکا نے اس میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی، افغانستان اور بنگلہدیش کے درمیان میچ 3 ستمبر کوکھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More