براؤزنگ ٹیگ

#srivspak

ایشیا کپ ،سری لنکا اور افغانستان کا آج لاہور میں جوڑ پڑے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں آج سری لنکا اور افغانستان لاہور میں مدمقابل آئیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں افغانستان کا مقابلہ آج سری لنکا سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا ۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا ۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن 2بجکر 30منٹ پر شروع ہو گا۔ سری لنکا نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی جبکہ افغانستان اپنے میچ میں بنگلہ دیش سے شکست کھا گیا تھا ۔ افغان بیٹر محمد گرباز کو افغانستان کیلئے سب سے…

ویمنز ایشیا کپ دوسرا سیمی فائنل، پاکستان کو جیت کیلئے 123رنز درکار

سلہٹ(پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش میں جاری ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکن خواتین نے پاکستان ویمنز ٹیم کو جیت کیلئے 123رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی شہر سلہٹ میں جاری ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکن خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔سری لنکن ویمنز ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 122رنز بنائے۔سمارا وکرما نے 35جبکہ انوشکا سنجوانی نے 26رنز کی اننگز کھیلی ۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3،سعدیہ اقبال ، ندا ڈار اور عمیمہ انور…

ایشیا کپ فائنل کل ، شاہینوں دس برس بعد ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے بے چین

دبئی(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایشیا کپ کا فائنل مقابلہ کل کھیلا جائے گا ۔ شاہین دس برس بعد ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے بے چین ہیں ۔ایشیاکپ 2022 کے فائنل سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج آرام کریں گی۔ قومی ٹیم اب تک دو مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئی جبکہ بھارت سب سے زیادہ 7مرتبہ یہ ٹرافی اٹھا چکا ہے ۔ سری لنکا بھی 5مرتبہ یہ کارنامہ سر انجام دے چکا ہے ۔ قومی ٹیم نے سال 2000 اور 2012 میں ایشیاکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، سال 2012 کے فائنل میں بنگلادیش…

ایشیا کپ ،فائنل سے قبل فائنلسٹ ٹیمیں آج مد مقابل

دبئی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2022میں فائنل سے پہلے فائنلسٹ مد مقابل آئیں گی ۔دبئی میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے شہر دبئی میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے، جس کے بعد یہی دونوں ٹیمیں فائنل میں ایشیا کپ کے ٹائٹل کیلئے میدان میں اتریں گی۔دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں ابھی تک ناقابل شکست ہیں اور دونوں نے ہی بھارت اور افغانستان…

گال ٹیسٹ :سری لنکا کو جیت کیلئے 3وکٹیں درکار

کولمبو (پاک ترک نیوز) سری لنکا کے شہر گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں سر ی لنکا کو جیت کیلئے 3وکٹیں درکار ہیں ۔ 508رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 7وکٹوں کے نقصان پر 205رنز بنا چکی ہے اور اسے جیتینے کیلئے مزید 303رنز درکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 205رنز بنالیے ہیں، یاسر شاہ 4جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں ۔قومی…

بابراعظم ٹیسٹ کرکٹ میں 3ہزار رنزمکمل کرنیوالے 19ویں پاکستانی بن گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹیسٹ کرکٹ میں 3ہزار رنز مکمل کرنیوالے 19ویں پاکستانی بن گئے ۔ انہوں نے ٹیسٹ 41 ٹیسٹ کی 73 اننگز میں 3 ہزار رنز بنائے، جس میں 21 نصف سنچریاں جبکہ 7 سینچریاں شامل ہیں۔ قومی کپتان بابر اعظم نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 30 رنز مکمل کرکے کیا ۔اس سے قبل قومی بلے باز اسد شفیق نے 2016 میں پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے 3 ہزار سے زائد رنز کا ہندسہ عبور کیا تھا۔ حال ہی میں دورہ سری لنکا کے دوران کپتان بابراعظم نے…

ٹیسٹ میں چوتھی اننگز میں بڑا ہدف حاصل کرنیوالی ٹیمیں

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 342رنز کا بڑا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔ بات کی جائے اگر ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی اننگز میں بڑا ہدف حاصل کرنیوالی ٹیموں کی بات کی جائے تو اس میں سر فہرست ہے ویسٹ انڈیز جس نے 2003میں آسٹریلیا کیخلاف 418رنز کاہدف حاصل کیا تھا ۔ اس کے بعد سائوتھ افریقہ نے 2008میں آسٹریلیا کیخلاف پرتھ میں 414رنز بنائے اور کامیابی حاصل کی ۔ 1976میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پورٹ آف سپن میں 406رنز…

گال ٹیسٹ ،پہلے دن کے اختتام پر پاکستا ن نے2وکٹوں پر 24رنز بنا لئے

کولمبو(پاک ترک نیوز) سری لنکا کے شہر گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں دن کے اختتام پر سری لنکا کے 222رنز کے جواب میں پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 24رنز بنا لئے ۔ کپتان بابراعظم ایک جبکہ اظہر علی 3رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ امام الحق 2جبکہ عبداللہ شفیق 13رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ سری لنکا کی جانب سے رجیتا اور جے سوریا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 222رنز بنائے تھے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا ۔ 11رنز کے…

گال ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف سری لنکا 222رنز بنا کر آئوٹ

کولمبو (پاک ترک نیوز) سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کیخلاف میزبان ٹیم سری لنکا نے222رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا ۔ 11رنز کے سکور پر کپتان ڈیموتھ کرونتے ایک رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ۔ میزبان سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمیل نے 76رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔ فرنینڈو نے 35جبکہ کوشل مینڈس نے 21رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3،حسن علی اور یاسر شاہ نے جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More