سٹیلن ٹیس کی کریسلربرانڈ زکی تمام گاڑیاں 2028 تک الیکٹرک ہوجائیں گی
لاس ویگاس(پاک ترک نیوز) آٹومیکر سٹیلن ٹیس کریسلر برانڈ نے 2028 تک اپنی تمام گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنے اور نئی مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ ظاہر کر دیاہے، جس میں یوٹیلیٹی وہیکل بھی شامل ہے۔
سٹیلن ٹیس کے چیف ایگزیکٹو کرس فیول کا کہنا ہے کہ کریسلر کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) میں ایئر فلو کانسیپٹ گاڑی دکھانے والا ہے، جس میں برانڈ کے ڈیزائن کی سمت میں ایک نظریہ پیش کیا جارہاہے۔ کیونکہ اب کریسلر خود کو دوبارہ مارکیٹ میں شامل کرانا اور فروخت کو بڑھانا چاہتا ہے، کرس فیول نے ایک انٹرویو…