براؤزنگ ٹیگ

#statistics

پاکستان کی برآمدات میں بتدریج اضافہ، درآمدات بھی بڑھنے لگیں، ادارہ شماریات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کی برآمدات میں بتدریج اضافہ شروع ہوگیا ہے اور رواں سال مارچ کے علاوہ پچھلے چار ماہ کے دوران برآمدات میں دو ہندسی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے جو اپریل میں 10.02فیصد رہا۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پاک سٹیٹ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق تجارتی سامان کی برآمدات میں سال بہ سال اپریل میں 10.02 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مارچ میں نمو میں کمی واقع ہوئی۔مارچ میں سست ہونے سے پہلے دسمبر سے برآمدات میں دوہرے ہندسوں کا اضافہ ہوا۔ تاہم برآمدات میں ماہ بہ ماہ…

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ،39.26فیصد ہو گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 0.21فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح39.26فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک میں 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ آمدن والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 41.06 فی صد رہی جب کہ حالیہ ہفتے ملک میں21اشیائے ضروریہ مہنگی ،10سستی ہوئیں۔ 20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رواں…

رواں برس مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) رواں برس مہنگائی نے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، اشیائے خورونوش 100 فیصد مہنگی ہو گئیں۔ زندہ مرغی 210 روپے اضافے سے 500 روپے سے زائد ایک سال میں فی کلو آلو 40 روپے سے 70جبکہ فی کلو آم کی قیمت 110 سے 190 روپے تک پہنچ گئی۔ آٹے کا تھیلا 1400 روپے سے تجاوز کرکے اب 2300 روپے میں میسر ہے،گزشتہ برس چینی 95 روپے کلو تھی جو اب 125 روپے کلو ہوگئی ہے۔ ایک سال میں 10 روپے مہنگی ہو کر روٹی 25 روپے پر جا پہنچی ہے۔برانڈ کا گھی پچھلے سال فی کلو 370 روپے کا تھا جو اس سال 500 روپے سے زائد…

پاکستان سستا ترین ملک قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان رہائش کے حوالےسے دنیا کا سستا ترین ملک قرار دیدیا گیا ۔ عالمی ادارہ شماریات نے رہائش کیلئے سستے ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کو سستا ترین ملک قرار دیدیا ، اس فہرست میں مصر کا دوسرا جبکہ بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔ کسی ملک میں رہائش کی لاگت اور دیگر متعلقہ اعشاریے امریکی ڈالر کے لحاظ سے درکار رقم پر مبنی ہیں۔ رینٹ انڈیکس کا سکور 3.4 ہے، جو ملک میں رہائش کی استطاعت کو ظاہر کرتا ہے،پاکستان کا گروسری انڈیکس اسکور15.4، ریسٹورنٹ پرائس انڈیکس 13.7اور لوکل پرچیزنگ پاور…

پاکستان کی فی کس آمدنی میں ریکارڈ کمی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) رواں برس پاکستان کی فی کس آمدن میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ تفصیلات کےم طابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال فی کس آمدن 1568 ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال 1766 ڈالر تھی جبکہ ایک سال میں فی کس آمدن میں 11.38 فیصد کمی آئی۔ ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4 ارب ڈالرکی کمی ریکارڈ ہوئی ہے، سال 23-2022 میں معیشت کا حجم 375 ارب ڈالر سے کم ہوکر341.6 ارب ڈالر پر آگیا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری آئی ہے جس کے بعد 3 فیصد ہدف کے…

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.37فیصد مزید اضافہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.37اضافہ مزید ہوا ۔حالیہ ہفتے ملک میں 29اشیائے ضروریہ مہنگی اور 8 سستی ہوئیں جبکہ 14کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید 1.37 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ 42.27 فیصد تک پہنچ گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 مارچ 2023 کو ختم ہونے والے حالیہ ہفتے کے دوران 44 ہزار 175روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ مہنگائی…

ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔جس کے مطابق ایک ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 2.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق ماہ اگست میں افراط زر 27.3 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ سال اگست میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد تھی۔ شہروں میں مہنگائی کی شرح 26.2 فیصد ریکارڈ کی گئی اور دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 28.8…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More