ترکیہ :اے آئی ٹیکنالوجی سے نقل کرنے والا طالب علم پکڑا گیا
اسپارٹا(پاک ترک نیوز) ترکیہ کی ایک یونیورسٹی میں داخلے کے امتحان میں ایک طالب علم اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
یہ واقعہ اسپارٹا شہر میں پیش آیا جہاں ایک سٹوڈنٹ ہائیر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز ایگزامینیشن (YKS) میں نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا جو یونیورسٹی میں داخلے کے لیے لازمی ہوتا ہے۔
نامعلوم طالب علم نے نقل کرنے کیلئے انتہائی ہوشیار طریقہ استعمال کیا جس میں انٹرنیٹ کنیکشن، ایک خفیہ کیمرہ اور ایک اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والا سافٹ ویئر تھا جو ٹیسٹ کے سوالات کو پڑھ کر اسکے…