براؤزنگ ٹیگ

#students

میری حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے؛ حسینہ واجد

ڈھاکا(پاک ترک نیوز) طلبا کی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں مستعفی ہونے اور بھارت میں پناہ لینے والی بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا دھڑن تختہ ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔ شیخ حسینہ واجد نے اپنے 15 سالہ اقتدار کے خاتمے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایئربیس قائم کرنے کیلئے سینٹ مارٹن جزیرہ امریکا کو نہ دینا میرا جرم بنا دیا گیا۔ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مزید کہا کہ اگر میں استعفیٰ نہ دیتی تو مجھے لاشوں کا جلوس دیکھنا پڑتا۔ وہ لاشوں پر اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن…

بنگلہ دیشی چیف جسٹس عبیدالحسن کا طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز ) طلبہ کے الٹی میٹم کے پیش نظر بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کےم طابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سینکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرکے چیف جسٹس عبیدالحسن کو استعفیٰ دینے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ مظاہرین نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت ججوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ چیف جسٹس آج شام صدر سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ چیف جسٹس…

بنگلہ دیش : طلبہ کا فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار، عبوری حکومت کا خاکہ پیش

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز ) بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والی طلبہ تحریک کے رہنما نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، ساتھ ہی ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کا خاکہ بھی جاری کردیا گیا۔ طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے کہا ہے کہ ہمیں بنگلہ دیش میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت قبول نہیں ہے، ملک میں عبوری حکومت بنانی ہے تو اس کا خاکہ ہم دیں گے۔ ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکرمازوم دار نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عبوری حکومت کا خاکہ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نوبیل…

جنوبی افریقی یونیورسٹی طلبا کا حکومت سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

جوہانسبرگ (پاک ترک نیوز) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں یونیورسٹی آف وٹ واٹرسرینڈ (وٹس یونیورسٹی) کے قدیم لان میں 10 خیمے لگائے گئے۔ یہ فلسطین کے حامی کیمپ تھا جو "آزاد خطہ" کے نام سے مشہور ہوا۔ بہت سے طلبا کیفیاں پہنے مرکزی لائبریری کے ساتھ والے لان میں چلے گئے جسے کھانپے اور آرام کرنے کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے کہ تا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج اور مظاہرہ کرسکیں ۔ طلبا کی جانب سے مطالبات کئے جا رہے ہیں کہ غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل سے منسلک کمپنیوں سے دستبرداری اختیار کی جائے…

کرغزستان: مقامی اور غیر ملکی طلبہ میں تصادم، متعدد پاکستانی طلبہ زخمی

بشکیک(پاک ترک نیوز) کرغزستان میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان تصادم ہوا۔ مقامی طلبہ نے پاکستانی طبہ پر کے ہاسٹلز پر حملہ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا۔ کرغزستان کے شہر بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان لڑائی شروع ہوئی جس کی زد میں پاکستانی طلبہ بھی آ گئے۔مقامی افراد نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملہ کر کے وہاں موجود پاکستانیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ حملہ آوروں نے ہاسٹلز کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ واقعے کے بعد پاکستانی…

وزیراعظم کی بشکیک میں پاکستانی سفیر کو طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم ے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی طلباء کو مکمل مدد اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بشکیک میں پاکستانی سفیر سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی اور انہیں ہاسٹلز کا دورہ کرکے پاکستانی طلباء سے ملاقات کی ہدایت کی۔ پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو مطلع کیا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا۔ پاکستانی سفارت خانہ زخمی طلباء کی معاونت کررہا…

غزہ پر بربریت ،کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات توڑ دئیے

بگوٹا (پاک ترک نیوز) کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے کہا ہے کہ ان کا ملک جمعرات کے روز سے غزہ کی جنگ پر اسرائیلی حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کررہا ہے۔اور دنیا کے دیگر ملکوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسا ہی کرنا چاہیے۔ بوگوٹا میں مزدوروں کے عالمی دن کی ریلیوں کے دوران اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا ایک دن بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کر دے گا کیونکہ اسکا صدر فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے سامنے ممالک غیر فعال…

امریکی کیمپسوں میں 1500 سے زائد فلسطینی حامی طلباء گرفتار: امریکی میڈیا

نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکی یونیورسٹی کیمپس میں فلسطین کے حامی اور اسرائیل مخالف مظاہروں کے آغاز کے بعد سے پولیس نےدوہفتوں کے دوران 1500 سے زائد طلباء اور تعلیمی عملے کو گرفتار کیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ بہت سی یونیورسٹیوں کے طلباء نے انتباہ کی خلاف ورزی کی ہے اور اپنے دھرنوں اور کیمپوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔یونیورسٹی اور پولیس کے بیانات پر مبنی میڈیا تحقیقات کے مطابق صرف منگل کو 400 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جن میں سے…

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فلسطینی حامی طلبا کو کیمپس خالی کرنے کا الٹی میٹم

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں پولیس نے پرامن فلسطینی حامی مظاہرین کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ وہاں سے نکل جائیں یا گرفتاری کا سامنا کریں۔ پولیس کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب پرامن فلسطینی حامی طلبا پر اسرائیل نوازہجوم کو حملے کئے گئے 24گھنٹے سے بھی کم وقت ہواہے ۔ پولیس کے گھیرے میں آئے فلسطینی حامی طلباء نے یہ کہتے ہوئے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے کہ وہ گرفتاری کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یونی ورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس (UCLA) کے کیمپس میں…

فلسطینی طلبہ کے لئے ترکیہ کے وظائف میں اضافہ، صدار تی حکم نامہ جاری

انقرہ (پاک ترک نیوز) جنگ زدہ غز ہ و فلسطین کے رہائشی ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کے طالب علموں جو ترکیہ کے سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تھیسس پروگرام یا اس کے مساوی تعلیم حاصل کر رہے ہیںکے لیے ٹیوشن فیس کی ادائیگی اب ترکیہ کی حکومت کرے گی ۔ صدر رجب طیب اردوان نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 2023-2024 تعلیمی سال کے لیے شراکت اور ٹیوشن فیس سے متعلق گذشتہ روز صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے ۔ جس میں صدارتی احکامات میں ایک عارضی شق شامل کی گئی ہے۔اس اضافے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ 2023-2024 تعلیمی سال کے موسم…

کون سے ممالک تعلیم پر سب سے زیادہ خرچ کرتے ہیں؟

لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا کے بیشتر ممالک میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر لاکھوں بچے سکول واپس آئے ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں چھ سے 18 سال کی عمر کے 244 ملین بچے اب بھی سکول سے باہر ہیں۔ ورلڈ بینک کے مطابق، تعلیم سماجی اور معاشی ترقی کے لیے کلیدی محرک ہے۔ سکولنگ کے ہر اضافی سال کا تعلق فی گھنٹہ کی آمدنی میں نو فیصد اضافے سے ہے۔ عالمی سطح پر تعلیم Wittgenstein Centre کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کی 15 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کے صرف 10 فیصد سے کم کے پاس کوئی رسمی…

21بھارتی طلبا جعل سازی پر امریکہ سے ڈی پورٹ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ نے جعلی ویزوں پر آنے والے 21بھارتی طلبا کو ڈی پورٹ کردیا ۔ امریکی امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی طلبا پر 5 سال کے لیے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔کارروائیاں امریکی ریاستوں اٹلانٹا ، شکاگو اور سان فرانسسکو کے ائیرپورٹس پر کی گئیں۔ ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی طلبا کی زیادہ تعداد کا تعلق ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے ہے۔21 بھارتی طلبا جعلی ویزوں اور یونیورسٹیوں کے لیٹر کی آڑ میں امریکا میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی طلبا سے…

افغانستان: نامعلوم افراد نے سکول میں زہر پھیلا دیا، 60سے زائد طالبات کی حالت غیر

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان کے صوبے سرپول میں ایک سکول میں نامعلوم افراد کی جانب سے زہر پھیلانے کے باعث 60سے زائد طالبات کی حالت غیر ہو گئی ۔طالبات کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔طالبات کو مسلسل الٹیوں اور قے ہونے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سخت نگہداشت کی جاری ہے۔ خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس تحقیقات کر رہی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ افغان صوبے سر پول میں لڑکیوں کے ایک اسکول میں نامعلوم افراد داخل ہوئے اور کلاسوں میں زیر تعلیم لڑکیوں…

ترکیہ میں پھنسے 15پاکستانی طلباء پی آئی کی پرواز سے وطن واپس گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) ترکیہ زلزلے میں پھنسے 15 پاکستانی طلباء پی آئی اے کی پروازکے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔طلباء کو وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پروطن واپس لایا گیا ہے۔ طلباء پی آئی اے کی پرواز 708 کے ذریعے استنبول سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچے ۔وطن واپس آنے والے تمام طلباء کوان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار سے بڑھ گئی ہیں، ترکیہ میں زلزلے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار تجاوز…

ترکیہ کا فروری 2023 تک 50لاکھ طلباء کو مفت کھانا فراہم کرنے کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے فروری 2023تک 50لاکھ طلباء کو مفت کھانا فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک وزیر تعلم محمود اوزیر نے کہا ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام سے مل کر 6 فروری 2023 سے 50 لاکھ طلباء کو مفت کھانا فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی 15لاکھ طلباء کو مفت کھانا فراہم کر رہے ہیں۔ ترک وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ اس سے 15طلبا اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ چند ماہ میں یہ تعداد بڑھا کر 18لاکھ کریں گے ۔ ترکیہ بین الاقوامی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ مل کر کھانے کے…

ترکیہ نے طلبا کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی میں بڑے یورپی ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے جرمنی، نیدرلینڈز اور فرانس جیسے بڑے یورپی ممالک کو طلبا کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے کیونکہ اس نے پچھلے 20 سالوں کے دوران تعلیمی اداروں میں طلباء کے لئے ہاسٹلزکی صلاحیت کو چار گنا سے زیادہ بڑھایا ہے۔ تازہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کی زیرقیادت حکومت کے تحت، نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت کے زیر انتظام طلباء کے ہاسٹل میں بستروں کی تعداد 4.6 گنا بڑھائی جا چکی ہے۔ملک میں تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز میں 2002 میں…

پنجاب اور سندھ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد سکول دوبارہ کھل گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بچوں کی موجیں ختم ہو گئیں ، پنجاب اور سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت صفائی اور نکاسی آب کی خصوصی ہدایات کی گئی ہیں۔ کراچی میں آج صبح ہونے والی بارش کے باعث تعلیمی اداروں میں حاضری معمول سےکم ہے جبکہ سندھ کے بعض علاقوں میں سکولوں سے اب تک پانی کی نکاسی نہیں کی گئی جس کے باعث تعلیمی سلسلہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکی سکول میں فائرنگ، 19کمسن طلباء سمیت 21افراد ہلاک

ٹیکساس (پاک ترک نیوز) امریکہ میں سکول میں فائرنگ کے واقعے میں 19کمسن طلبا سمیت 21افراد ہلاک ہو گئے ۔ دہشت گردی کا یہ افسوسناک واقعہ شہریووالڈی میں پیش آیا جہاں 2رائفلوں اور پستول سے لیس ملزم سکول میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی، سکول میں فائرنگ سے پہلےحملہ آور کا پولیس سے بھی فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا،جس میں 2اہلکارزخمی ہوئے۔ پولیس نے 18 سالہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا،جس کی شناخت راموس کے نام سے ہوئی ، صدرجوبائیڈن نے واقعہ پرافسوس کا اٖظہارکرتے ہوئے28مئی تک امریکی پرچم سرنگوں کرنے…

امریکہ میں گرفتاریاں ،جاپان کاچینی طلبہ اور معلمین کی سخت سکریننگ کا فیصلہ

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان اپنی یونیورسٹیوں میں غیر ملکی طلباء اور اسکالرز کی زیادہ سے زیادہ جانچ پڑتال کرے گا تاکہ چین جیسے ملکوں کو ٹیکنالوجی کے رساو کو روکا جا سکے۔ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ اپنی قومی سلامتی کے علاوہ امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں کے ساتھ تبادلے کو بھی محفوظ بنایا جا سکے۔ امریکی صدر بائیڈن کے دورے کے دوران اس ضمن میں معلومات کے تبادلے کے دوران اس امر کی نشاندہی کی گئی کہ بہت سے مغربی ممالک نے اپنی ہائی ٹیک درسگاہوں میں جاسوسی کو روکنے کے لیے سخت اسکریننگ اور خلاف ورزیوں کے لیے…

بھارت،باحجاب طالبات کو امتحان کی اجازت دینے پر 7اساتذہ معطل

نئی دہلی پاک ترک نیوز) بھارت کا مسلمان دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر 7اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔ معطل اساتذہ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ بھی شامل ہیں ۔ دوسری جانب کرناٹک کے ہندو انتہا پسند وزیر داخلہ کا کہنا ہے امتحانی مراکز میں حجاب پہنے والی طالبات کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے سے متعلق ایک…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More