براؤزنگ ٹیگ

#students

افغانستان، سکولوں کی بندش کیخلاف طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں لڑکیوں کے سکینڈری سکول کی بندش کیخلاف طالبات نے احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ طالبات نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھےجس میں لڑکیوں کے سیکنڈری سکولوں کو کھولنے کے مطالبات اور ’’ تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے، سیاسی منصوبہ نہیں‘‘ تحریر تھا۔ طالبان نے لڑکیوں کے سکینڈری سکولوں کو کھولنے کے پہلے ہی روز تاحکم ثانی دوبارہ بند کردیئے تھے ۔طالبان کے اس فیصلے کے خلاف دو درجن سے زائد طالبات نے کابل کی مرکزی شاپراہ پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سکول کھولو اور انصاف…

طالبان نے لڑکیوں کو ہائی سکول بھیجنے کی اجازت دیدی

کابل (پاک ترک نیوز) طالبان نے لڑکیوں کو ہائی سکول بھیجنے کی اجازت دیدی ہے۔ افغان وزارت تعلیم کے ترجمان کہنا ہے کہ تمام لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے کھولے جا رہے ہیں تاہم طالبات کو لڑکوں سے الگ اور خواتین اساتذہ کےذریعے ہی پڑھایا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک بھی سکول بند نہیں ہو گا، اگر کوئی سکول بند ہوتا ہے تو اسے کھولنا وزارت تعلیم کی ذمہ داری ہے۔جہاں خواتین اساتذہ کی کمی ہے، وہاں بڑی عمر کے مرد اساتذہ کو لڑکیوں کو پڑھانے کی اجازت ہو گی۔ یاد رہے افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد…

یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کی طلبا کو فوراً ٹرنوپل پہنچنے کی ہدایت

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی طلبا کو پیغام دیا ہے کہ وہ جلد از جلد ٹرنوپل پہنچ جائیں۔ تفصیلات کے مطابق یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ یوکرین میں پاکستان کا سفارت خانہ 25 فروری 2022 سے ٹرنوپل میں مکمل طور پر فعال ہے، سفارت خانے کا ایک فوکل پرسن بھی دارالحکومت کیف میں پاکستانی طلباء کی سہولت کے لیے دستیاب ہے، جن سے (سیل نمبر + 380681734727 ) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان سفارت خانے نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں موجود تمام پاکستانی…

بھارت میں سرکاری کالج نے حجاب پر پابندی لگا دی

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک میں سرکاری کالج نے طالبات کے حجاب پر پابندی لگادی ۔ انتظامیہ نے سرکاری کالج میں حجاب پہن کر آنے والی لڑکیوں کو گزشتہ 20روز سے کلاس روم سے باہر بٹھایا جا رہاہے اور انہیں کلاس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔ اس حوالے سے کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حجاب ڈریس کوڈ نہیں اس لئے ان طالبات کو کلاس میں نہیں بٹھایا جا سکتا ہے۔ ان طالبات نے انتظامیہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ حجاب ان کا مذہبی حق ہے اور ایسا کوئی قانونی…

امریکہ نے عارضی ورک ویزے کیلئے انٹرویو کی شرط ختم کردی

لاہور (پاک ترک نیوز) امریکہ نے عارضی ورک ویزے کے لیے انٹرویو کی شرط ختم کر دی۔مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر تک مخصوص کیٹیگریز میں ورک ویزے کیلئے انٹرویو کی ضرورت نہیں ہو گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق طلبہ، کارکنوں اور کسانوں، کو بھی ویزے کیلئے انٹرویوسےاستثنیٰ حاصل ہو گا۔ اتھلیٹس، آرٹسٹس، اساتذہ اورغیرمعمولی کامیابی کےحامل افراد کو انٹرویوسے استثنیٰ حاصل ہو گا، کلچرل پروگرام کے تحت ویزا حاصل کرنےوالوں کو بھی انٹرویو نہیں دینا پڑے گا۔

سموگ میں اضافہ ، لاہور میں سکول و دفاتر 3دن بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور@(پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھتی سموگ کے باعث شہر کے سرکاری اور نجی سکول و دفاتر ہفتے میں 3 روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور میں 27 نومبر سے 15 جنوری تک ہفتہ، اتوار اور پیر کو سکول بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ سموگ کے باعث لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ کئی دنوں سے لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور سرفہرست ہے، گزشتہ روز بھی لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 370 ریکارڈ کیا گیا…

انڈونیشیا :ماحول کو صاف رکھنے کیلئے لائبریرین کا انوکھا اقدام

جکارتہ(پاک ترک نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں لائبریرین ریڈن رورو کی کتابوں سے مثالی دوستی ہے اور وہ بچوں میں بھی اس عادت کو بیدار کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔بچے کچرا دے کر کتاب حاصل کرسکتے ہیں، صرف پلاسٹک کی چیزیں کچرے کی گاڑی میں ڈالیں اور نئی کتاب اٹھالیں۔خاتون نے اپنی موبائل کچرا لائبریری سے تین سال میں کئی بچوں کو علم دوست بناچکی ہیں اور انہوں نے اپنا یہ سفر جاری رکھا ہوا ہے، وہ چاہتی ہیں کہ بچوں میں بھی مطالعے کا شغف پیدا ہوجائے۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں ریڈن رورو نامی علم دوست خاتون…

نائیجر :سکول میں آگ لگنے سے 26 بچےجاں بحق

نیامی(پاک ترک نیوز) سکول میں آگ لگنے سے 26 بچے جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔ مقامی گورنر نے بتایا کہ جنوبی نائیجرمیں 26 سکول کے بچے اس وقت جاں بحق ہوگئے جب ان کے کلاس روم جو بھوسے اور لکڑی سے بنے ہوئے تھے آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ آگ لگنے کی وجہ سے 13بچے زخمی جبکہ 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایک اور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More