جاپان میں پہلی مکمل الیکٹرک کار متعارف
ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان کی سبارو کارپوریشن نے پہلی مکمل الیکٹرک کار متعارف کرادی ہے ۔ سولٹرا کے نام سے متعارف کرائی گئ کار سبارو نے معروف کار ساز کمپنی ٹویوٹا کے تعاون سے تیار کی ہے ۔
الیکٹرک گاڑیوں کی تیزی سے مانگ میں اس وقت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب دنیا بھر میں کاربن کے اخراج کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ماحولیاتی قوانین کو سخت کیا گیا ہے۔
ٹویوٹا نے گزشتہ ماہ بیٹری الیکٹرک وہیکل کا بھی اعلان کیا تھا۔ ٹویوٹا جس نے ہائبرڈ الیکٹرک کاریں سب سے پہلے متعارف کرائی ہیں لیکن مکمل الیکٹرک…