سنی اتحاد کونسل خواتین کی مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں: پشاور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ
پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے 14 مارچ کو مختصر فیصلہ سنایا تھا تاہم اب ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے 30 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ آرٹیکل 51 کے مطابق ہے اور ہائیکورٹ کے پاس صوبے تک مخصوص نشستوں کے کیسز سننے کا اختیار ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے اعتراض کیا کہ مخصوص نشستیں دوسری سیاسی…