براؤزنگ ٹیگ

#supremecourt

پورے ملک کو تباہ کرنیوالا 5 سال بعد اہل ہو جاتا ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت نمازجمعہ کے وقفہ تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بنچ معاملے کی سماعت کررہا ہے جبکہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی 7 رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہیں ۔ عدالتی کارروائی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم نے…

تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت شروع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت شروع ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ لارجر بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان شامل ہیں جبکہ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ کا حصہ ہیں۔سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آ گئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے سوال کیاکہ عزیر بھنڈاری کہاں ہیں؟ اس…

جبری گمشدگی،لاپتہ افراد کیس: ہم پارلیمنٹ کو قانون سازی کا نہیں کہہ سکتے:چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کیس کی براہ راست سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ میں شامل ہیں۔ لاپتہ افراد کیس کے درخواست گزار خوشدل خان ملک روسٹرم پر آگئے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو جبری گمشدہ افراد سے متعلق قانون سازی کا حکم دے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیشن بنا تو ہوا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کون سا…

لگتا ہے انتخابات روکنے کیلئے ہتھکنڈے استعمال ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر کی معطلی کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع کالعدم قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں کوہاٹ پی کے 91 آراوز کو پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے معطلی کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کی اپیل پر ہوئی، عدالت نے پی کے 91 ریٹرننگ افسران سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے 91 کوہاٹ میں ریٹرننگ افسر کو معطل کرنے پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آر او…

عمران خان نے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی نے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات سے قبل مجھے نااہل کرنا میرے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جلد بازی کا مظاہرہ کرکے مجھے 8 اگست کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیا، جبکہ…

عمران خان اور شاہ محمود کی سائفر کیس میں ضمانت منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے سائفر کیس سابق چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ سپریم کورٹ نے دس، دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کی۔ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سائفرکیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ جو فرد جرم چیلنج کی تھی وہ ہائی کورٹ ختم کرچکی ہے۔نئی فرد…

بلوچستان ہائیکورٹ کا حلقہ بندی تبدیل کرنیکا فیصلہ کالعدم ، انتخابات میں تاخیر کے تمام دروازے بند

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا حلقہ بندی تبدیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے عام انتخابات میں تاخیر کے تمام دروازے بند کر دیئے۔ جسٹس سردارطارق کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کوئٹہ کی 2 صوبائی نشستوں پر حلقہ بندیوں کیخلاف اپیل پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے کہا کہ جو اختیار قانون نے…

سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات ، آر اوز کا ہونا شفاف انتخابات کی عکاسی نہیں کرتا ، چیئرمین پی ٹی آئی

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں، فیصلے پر ہمارے تحفظات موجود ہیں۔ آر اوز کا ہونا فیئر انتخابات کی عکاسی نہیں کرتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں لیکن جن ڈی سیز نے ایم پی اوز کے آرڈر کیے وہ کیسے الیکشن صاف و شفاف کرائیں گے، سپریم کورٹ نے عمیر نیازی کو نوٹس جاری کیا ہے، توہین عدالت کے نوٹس ہوں گے تو کوئی بھی صاف و شفاف الیکشنز کیلئے عدالت نہیں جائے گا۔…

جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھالیا۔ سینئر جج جسٹس اعجازالاحسن نے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دے دی۔ وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود کا قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یاد رہے…

الیکشن کمیشن نے 8فروری کو عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے 8فروری کو ہونیوالے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، ریٹرننگ افسران 19دسمبر کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 20 تا 22 دسمبر جمع کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں 23 دسمبر کو جاری ہوں گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 تا 30 دسمبر ہو گی، کاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے، امیدواروں کے کاغذات…

شوکت صدیقی برطرفی کیس : سپریم کورٹ نے فیض حمید کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی اپنی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سمیت بریگیڈئیر (ر) ارباب عارف، عرفان رامے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس(ر) انورکاسی کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ جس میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت شامل ہیں نے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان…

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دے دی تاہم فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بینچ کا حصہ ہیں۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ ہم اس معاملے پر فیصلہ جاری کریں گے جوکہ تھوڑی دیر میں…

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بنچ کا حصہ ہیں۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس معاملے پر فیصلہ جاری کریں گے جوکہ تھوڑی دیر میں سنایا جائے گا۔ سماعت شروع ہوئی تو جسٹس سردار طارق مسعود نے اعتراضات پر بنچ…

سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی براہ راست سماعت جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں 11 سال بعد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت جاری ہے جسے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بنچ سابق وزیراعظم سے متعلق ریفرنس کی سماعت کر رہا ہے۔ لارجر بنچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔ سماعت کے موقع پر سابق…

جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کر دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کر دی۔ تفصیلات کےمطابق جسٹس مظاہر علی نقوی نے کارروائی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، انہوں نے اپنی درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کاررروائی ختم کرنے کی استدعاکر دی۔ درخواست میں جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل سے آئندہ کارروائی کیلئے موصول نوٹس بھی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کونسل نے میرے اعتراضات طے کیے بغیر آئندہ کارروائی کا…

وزارت دفاع نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزارت دفاع کی جانب سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کو کالعدم قرار دینےکے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ آرمی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ وزارت دفاع کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی سیکشن 59 (4) بھی بحال…

انتخابات انشاء اللہ 8 فروری کو ہوں گے: چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ انتخابات انشاء اللہ 8 فروری کو ہوں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تین رکنی بنچ نے ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کرانے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پورے ملک کی تاریخ دے دی، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے اتفاق کیا کہ انتخابات کا انعقاد بغیر کسی خلل کے ہو گا۔ حکمنامے…

عام انتخابات11 فروری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے تاریخ دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عام انتخابات 11فروری کوہوں گے ،الیکشن کمیشن ن ے تاریخ دیدی۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے سپریم کورٹ میں عدالت کو عام انتخابات کی تاریخ بارے آگاہ کیا، تفصیلات کےمطابق 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ الیکشن کمیشن یا صدر جس نے خلاف ورزی کی ان کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا…

ہم جاننا چاہتے ہیں فیض آباد دھرنے کا اصل ماسٹر مائنڈ کون تھا، چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس نے ریمارکس دیے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران کہاہے کہ ہم جاننا چاہتے ہیں دھرنے کا اصل ماسٹر مائنڈ کون تھا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے گزشتہ سماعت کا حکمنامہ دیکھ لیں۔ اٹارنی جنرل نے گزشتہ سماعت کا حکم نامہ پڑھا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ابصار عالم یہاں…

سپریم کورٹ: نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت منگل کو ہوگی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہونگے، جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔سپریم کورٹ نے حکومت کی اپیل پر مقدمے کے وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پارلیمنٹ کی جانب…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More