سپریم کورٹ نے سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل غیرقانونی قرار دے دیا
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیرقانونی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل تھے۔
سپریم کورٹ نے 9 متفرق درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیں۔
سماعت کے آغاز پر جواد ایس خواجہ کے وکیل احمد حسین پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ سماعت کا حکمنامہ پڑھنا چاہوں گا۔
بینچ سربراہ جسٹس اعجاز الاحسن نے…