براؤزنگ ٹیگ

#supremecourtpracticsandprocegerbill

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سماعت شروع، آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سماعت شروع ہوگئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت براہ راست نشر کی جا رہی ہے، گزشتہ روز ایم کیو ایم کے وکیل فیصل صدیقی اور وائس چیئرمین پاکستان بار کے ایکٹ کے حق میں دلائل مکمل کیے گئے تھے۔ ایم کیو ایم کے وکیل فیصل صدیقی نے گزشتہ سماعت میں ایکٹ کے خلاف درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی، اٹارنی جنرل نے پاکستان بار کونسل سمیت آج دلائل کا آغاز کیا۔…

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی لائیو کوریج،کوشش ہوگی آج کیس نمٹا دیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت براہ راست نشر کی گئی، چیف جسٹس نے آج ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی ہے، وکلاء نمائندگان نے کہا کہ ہماری بات پوری سنی نہیں جاتی، وکلاء نمائندگان نے کہا درمیان میں سوالات کے سبب وکلاء بھول جاتے…

پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر فل کورٹ کی سماعت، حکومت کی درخواستیں مسترد کرنیکی استدعا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم فل کورٹ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون پر تھوڑی دیر بعد سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 15رکنی فل کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ پی…

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، لارجر بنچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ، جسٹس حسن اظہر جسٹس شاہد وحید ،جسٹس منیب، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظاہر نقوی بھی شامل ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ سے منظوری اور صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے، لیکن اس قانون کے بنتے ہی اس کے خلاف…

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کے دستخط سے قانون بن گیا ہے۔پی ٹی آئی نے نیا قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کر رکھی ہے۔ یاد رہے کہ عدالت نے نئے قانون پر عمل درآمد روکنے کا عبوری حکم دیا تھا، عدالت نے گزشتہ سماعت پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔

تحریک انصاف کی سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل کالعدم قرار دینے کی استدعا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون 2023 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی۔پی ٹی آئی نے بطور فریق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ جواب میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کو غیر آئینی قرار دیا جائے، قانون کی شقوں 2، 3، 4، 5، 7 اور 8 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، قانون سے عدلیہ کے اندرونی انتظامی امور میں مداخلت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں…

سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کیس اور پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کیس اور سپریم کورٹ پریکٹس این پروسیجر بل 2023ء سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ یکم جون کو کیس کی سماعت کرے گا، سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے، عدالت عظمیٰ نے 8 مئی کو کیس تین ہفتوں کیلئے ملتوی کیا تھا۔ اسی طرح سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 31 مئی…

حکومت کا سپریم کورٹ بل کی پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے طلبی پر حکومت نے سپریم کورٹ بل کی پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ عدالت کو نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ 2023 پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ طلب کیے جانے پر حکومت نے عدالت کو ریکارڈ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے پارلیمانی کارروائی کے مطلوبہ ریکارڈ کے لیے اسپیکر آفس کو خط لکھا گیا ہے۔ پارلیمانی کارروائی کے ریکارڈ کا اسپیکر اسمبلی کسٹوڈین ہے اور کوئی جواز نہیں کہ پارلیمنٹ…

سپریم کورٹ کا عدالتی اصلاحات بل پر حکم امتناع تاحکم ثانی برقرار رکھنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل پر 2 مئی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر پر حکم امتناع تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔ سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل (سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر) پر 2 مئی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالتی اصلاحات بل پر دیا گیا حکم امتناع تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔ سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران اس بل…

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر سماعت 8رکنی لارجر بنچ آج کرے گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی، 8 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کیخلاف درخواستوں پر سماعت اب سے کچھ دیر بعد ہوگی۔ درخواست گزار کے وکلا اپنا مقدمہ آج عدالت میں پیش کریں گے۔ عدالت کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ دورانِ سماعت اٹارنی جنرل آف پاکستان،…

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کو چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ ’پریکٹس اینڈ پروسیجر‘ ایکٹ 2023 کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں بینچز کی تشکیل چیف جسٹس کا انتظامی اختیار ہے،از خود نوٹسز میں اپیل کا حق آئین میں ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ موجودہ ایکٹ سپریم کورٹ کے اختیارات پر قدغن لگانے کے مترادف ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کو کالعدم قرار دے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More