سوات میں گزشتہ برس ریکارڈ 4لاکھ 49ہزار سیاحوں کی آمد
سوات (پاک ترک نیوز) سوات میں گزشتہ برس 2023کے دوران ریکارڈ 4لاکھ 49ہزاروں سیاحوں کی ریکارڈ آمد ہوئی ۔
تفصیلات کےمطابق ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ وادی سوات میں 2023 کے دوران ریکارڈ 4لاکھ 49ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی، جن میں 108 ممالک کے 4000 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
سوات پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر علی جو اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل بھی ہیں، نے کہا کہ خوبصورت وادی سوات اپنی قدرتی خوبصورتی کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔
انہوں نے کہاکہ…