ترکیہ کو توقع ہے کہ سویڈن نیٹو میں شامل ہو جائے گا،اردوان کی سویڈ ن کے وزیر اعظم سے گفتگو
انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی کو توقع ہے کہ سویڈن نیٹو میں شامل ہو جائے گا لیکن ہم چاہتےہیں کہ وہ اتحاد میں شمولیت کے لیے میڈرڈ میمورنڈم پر عمل درآمد کے لیے درکار تمام اقدامات کرے۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز یہاں سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن سے بات چیت کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ سویڈن نیٹو میں شمولیت کی یادداشت پر عمل درآمد کرے گا جس پر تین ممالک (ترکی، فن لینڈ اور سویڈن ) نے دستخط کیے ہیں۔ ہم اس سے ایسے مخصوص اقدامات کی توقع کرتے…