براؤزنگ ٹیگ

#sweeden

ترکیہ کا سویڈن اور فن لینڈ سے ڈو مور کا مطالبہ

سویڈن، فن لینڈ کے ساتھ دہشتگردوں کی واپسی پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی، ترک وزیر خارجہ انقرہ (پاک ترک نیوز) نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دہندہ نارڈک ملکوں فن لینڈ اور سویڈن کے ساتھ سہ فریقی معاہدے کے حصے کے طور پر دہشت گرد مشتبہ افراد کی واپسی پرتا حال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے یہ بات رومانیہ میں ہونے والے نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتائی۔ چاوش اولو نے کہا کہ ان دونوں ممالک نے اپنے وعدوں کے حوالے سے کچھ اقدامات کیے ہیں، ہم ان اقدامات…

نیٹو کی رکنیت کے لئے سویڈن اور فن لینڈ دہشت گردی کے خلاف قانون سازی سخت کریں، نیٹو سیکرٹری جنرل

سٹاک ہوم(پاک ترک نیوز) سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو کی رکنیت لینے کے لئے دہشت گردی اور پی کے کے جیسی دہشت گرد تنظیموں سے لڑنے کے لیے اپنی دہشت گردی سے متعلق قانون سازی کو سخت کرنا چاہیے اور نیٹو بشمول ترکی کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہیے۔ نیٹو اتحاد کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اتوارکی شب سویڈش میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ "یہ ترکی کے لیے اہم ہے کیونکہ ترکی ایک نیٹو ملک ہے جو سب سے زیادہ دہشت گرد حملوں کا شکار رہا ہے اور اس لیے وہ اس کے بارے میں فکر مند ہے۔ یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔میں…

نیٹوکے آئندہ سربراہی اجلاس میں فن لینڈ اور سویڈن کی اتحاد میں شمولیت کے امکانات ختم

برسلز (پاک ترک نیوز) نیٹو مین فن لینڈ اور سویڈن کی شمولیت کا معاملہ فوری طور پر مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا اور اس سلسلے میں شمالی بحر اوقیانوس کے فوجی اتحادکا 28جون سے شروع ہونے والا سربراہی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہونے کا امکان واضح ہوگیا ہے۔ نیٹو ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز پر برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں ترکی، سویڈش اور فن لینڈ کے وفود نے اتحاد کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ کی موجودگی انقرہ کی طرف سے اٹھائے گئے سکیورٹی مسائل پر بات چیت کی۔ اسٹولٹن برگ کے مطابق یہ ملاقات تعمیری تھی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More