سوئفٹ نظام کی چھٹی، روس اور ایران نے اپنی کرنسیوں میں بینک ٹرانسفر شروع کردیا
تہران (پاک ترک نیوز)
برکس کے ارکان روس اور ایران نے سرحد پار لین دین کے لیے سوئفٹ ادائیگی کے نظام کو باضابطہ طور پر ترک کر دیا ہے۔ دونوں ممالک براہ راست بینک ٹرانسفر کے ذریعے بین الاقوامی تجارت کے لیے ادائیگیاں شروع کریں گے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان تجارت کے لیے اب سوئفٹ ادائیگی کے نظام کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ دونوں ممالک نے براہ راست بینکوں کے ذریعے لین دین کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ برکس کے دونوں ممبران اپنی متعلقہ مقامی کرنسی میں براہ راست بینک…