براؤزنگ ٹیگ

#switzerland

کن ممالک نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روک دی ہے؟

لاہور(پاک ترک نیوز) امریکی سینیٹ نے رواں ہفتے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کی حمایت کے لیے 14 ارب ڈالر کے ایک بل کی منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ اکتوبر میں جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی، امریکہ نے فوجی سازوسامان کی فراہمی کے ساتھ اسرائیل کی مضبوطی سے حمایت کی، سالانہ 3 بلین ڈالر کی فوجی امداد کی۔ کئی دوسرے ممالک ہتھیاروں کی فروخت کے ذریعے اسرائیل کو فوجی مدد فراہم کرتے ہیں۔ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 28,000سے زیادہ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں مزید…

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ،پاکستان عالمی ماحولیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر، وزیراعظم

نتھیا گلی(پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کا خاتمہ خطے میں دیرپا امن وامان کے قیام کیلئے نا گزیرہے ۔پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے قدرتی آفات سے تحفظ کے لئے باہمی تعاون کے فروغ میں مدد ملے گی۔ ہفتہ کو یہاں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور…

یو ای ایف اے نے ترکی کے لئے دو لاکھ یورو امداد جاری کر دی

نائیون، سوئٹزرلینڈ(پاک ترک نیوز) یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشنز (یو ای ایف اے )نے جون میں چیمپئنز لیگ کے فائنل کےمیزبان ترکیہ میں زلزلے کے بعد امدادی کاموں میں مددکے لئے فوری طور پر ترک فٹ بال فیڈریشن کو دو لاکھ یورو کی امدادی رقم جاری کر دی ہے۔ ترک فٹ بال فیڈریشن (ٹی ایف ایف) کے صدر مہمت بیوکیکی نے اعلان کیا تھا کہ یو ای ایف اےنے اظہار یکجہتی کے طور پر تقریباً تین لاکھ یورو کی پیشکش کی ہے۔جبکہ یو ای ایف اےاستنبول میں 10 جون کو چیمپئنز لیگ کے فائنل سے پہلے مزید فنڈ اکٹھا کرنے اور ڈیزاسٹر…

وزیراعظم شہبازشریف کی نواز شریف سے جنیوا میں ملاقات

جنیوا(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز سے جنیوا میں ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ جنیوا کے دوران پارٹی قائد میاں نواز شریف اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے ملاقات کی، وزیر اعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مریم نواز کا گلے کا آپریشن ہونے پر خیریت دریافت کی اور انہیں پارٹی کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک بھی…

2022کا ورلڈ اکنامک فورم 22 مئی سے ڈیووس میں شروع ہوگا

ڈیووس (پاک ترک نیوز) کورونا کی پابندیوں کی بنا پر دوسال تک آن لائن انعقاد کے بعد اب اگلا ورلڈ اکنامک فورم 22 مئی کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں شروع ہوگا۔جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ عالمی اقتصادی فورم کی جاری کردہ معلومات کے مطابق کہ فورم جو کہ وبائی امراض کی وجہ سے دو سال سے ملتوی ہے اور اسے صرف ویڈیو فارمیٹ میں منعقد کیا جاتا ہے۔اسے اس سال موسم سرماکی بجائے مئی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےکیونکہ ان دنوں وبا کی صورت حال کافی حد تک کنٹرول میں ہے۔…

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ 2024 کے میچ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

نائیون،سوئٹزرلینڈ (پاک ترک نیوز) یورپی فٹ بال کی گورننگ باڈی یوئیفانےاعلان کیا ہے کہ جرمن شہر میونخ 2024 کی یورپی فٹ بال چیمپئن شپ (یورو2024) کے افتتاحی میچ کی میزبانی کرے گا، اور ٹورنامنٹ کا فائنل برلن میں کھیلا جائے گا۔ منگل کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ یوئیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے یورو کپ 2024 کے میچ شیڈول کی منظوری دے دی ہے، جو 14 جون سے 14 جولائی 2024 تک جرمنی کے دس شہروں میں منعقد ہوں گے۔افتتاحی کھیل میونخ فٹ بال ایرینا میں ہوگا، اور فائنل اولمپیا سٹیڈیئن برلن میں ہوگا۔…

سوئٹزر لینڈ میں موت دینے والی خودکش مشین کی قانونی منظوری

لاہور (پاک ترک نیوز) سوئٹزر لینڈ میں ’’ خودکش مشین ‘‘ کو استعمال کرنے کی قانونی منظوری دیدی گئی ہے ۔یہ ایک کیپسول کی شکل والی مشین ہے جس میں لیٹنے والے شخص کی جان آسانی سے نکل سکتی ہے۔ خودکش مشین کے ذریعے کسی بھی انسان کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ہائپوکسیا اور ہائپو کیپنیا کے ذریعے بہت سکون والی موت دی جا سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ مشین کو ڈاکٹر فلپ نیٹسیکے نے بنایا ہے جنہیں ڈاکٹر ڈیتھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس مشین کو کسی بھی جگہ آسانی کے ساتھ منتقل کیا جا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More