براؤزنگ ٹیگ

#sydney

آسٹریلیاکا فوج میں غیر ملکیوں کو بھرتی کرنے کی اجازت دینے کا اعلان

سڈنی (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا نے فوج میں غیر ملکیوں کو بھرتی کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع رچرڈ ڈونلڈ مارلس نے کہا کہ مسلح افواج میں 4,400افراد کے خلا کو پر کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے غیر ملکی شہریوں کو بھی فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔ رچرڈ مارلس کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا دنیا کے ساتھ تجارت کی وجہ سے غیر ملکی افواج کے دبا ؤکے باعث نازک حالت میں ہے لہذا غیر ملکی شہریوں کو بھی فوج میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔کل وقتی…

سڈنی :شاپنگ سینٹر میں چاقو کے حملہ میں پانچ افراد ہلاک، متعدد زخمی

سڈنی (پاک ترک نیوز )آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شاپنگ سنٹر میں چاقو کے حملے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔حملہ آور پولیس کے ہاتھوں مارا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق آسٹریلوی شہر سڈنی کے ایک شاپنگ سینٹر میں ایک شخص نے چاقو سے لوگوں پر حملہ کرنے کے بعد پولیس کی گولی سے ہلاک ہونے سے پہلے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ نیو ساؤتھ ویلز کے پولیس اسسٹنٹ کمشنر انتھونی کوک نے بتایا کہ اس شخص کو ویسٹ فیلڈ بوندی جنکشن مال کمپلیکس میں جائے وقوعہ پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک پولیس افسر…

پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تیسرا تھنڈر نیشن کپ جیت لیا

سڈنی (پاک ترک نیوز) پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تیسرا تھنڈر نیشن کپ جیت لیا۔ بلیک ٹاؤن انٹرنیشنل اسپورٹس پارک میں پاکستان نے بھارت کو 14 رنز سے شکست دے کر تیسرا تھنڈر نیشن کپ جیت لیا۔ بلال قریشی، پلیئر آف دی میچ نے ناقابل شکست 62 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 130-6 تک پہنچایا، اس سے پہلے کہ پاکستان کے گیند بازوں نے پچھلے تین سیزن کے فاتح بھارت کو جواب میں 116-9 تک محدود رکھا۔

ترکش ایئر لائنز آسٹریلیا کیلئے 2026میں براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکش ایئر لائنز کا 2026میں آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازوں کا آغازکرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ ترکش ایئر لائنز نے سنگاپور کے راستے آسٹریلیا کے شہر میلبورن کیلئے پروازوں کا آغاز کیا ہے اور رواں برس کے آخر تک سڈنی کیلئے پروازیں چلائے گی ۔ ترکش ایئرلائنز نے جلد ہی آسٹریلیا کیلئے ان پروازوں کو براہ راست کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے الٹرا لانگ رینج کے ایئر بس اے 350جیٹ طیاروں کا استعمال کیا جائے گا ۔ استنبول سے میلبورن کیلئے افتتاحی پرواز کی آمد کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے…

سڈنی ٹیسٹ؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا

سڈنی (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا نے تین میچوں پر مشتمل سیریزکے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا۔آسٹریلیا نے 130 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پورا کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلوی شہر سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ میچ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز کے اختتام پر صرف 47رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہو گئی، اننگز کا آغاز محمد رضوان اور عامر جمال نے کیا، محمد رضوان 28…

سڈنی ٹیسٹ ،تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان کے 7کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

سڈنی(پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کی دوسری اننگز میں 7کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔ سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کے 313 رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 299 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں قومی ٹیم کو 14 رنز کی برتری ملی۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا لیکن عبد اللہ شفیق ایک بار پھر پہلے ہی اوور میں صفر پر بولڈ ہو گئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے کپتان شان مسعود کو اننگز…

سڈنی ٹیسٹ کا دوسرا روز بارش کی نذر، محض 46 اوورز کا کھیل ہو سکا

سڈنی(پاک ترک نیوز) سڈنی ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل 46اوورز کے بعد ہی بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری تین میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز صرف 46اوورز کا ہی کھیل ممکن ہو سکا ۔ آسٹریلیا نے 2وکٹوں کے نقصان پر 116رنز بنا سکے ۔آسٹریلیا نے دوسرے دن بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کے 6رنز پر کوئی کھلاڑی آئوٹ نہیں تھا ۔ لبھوشن 23جبکہ سٹیو سمتھ 6رنز بنا کر یز پر موجود ہیں ۔اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر34رنز بنا کر آئوٹ…

سڈنی ٹیسٹ : پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 313رنز بنا کر آئوٹ

سڈنی (پاک ترک نیوز) پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان جاری تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 313رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کے دونوں اوپنرز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔عبداللہ شفیق صفر پر مچل سٹارک کا شکار بنے جبکہ ڈیبیو کرنیوالے صائم ایوب بھی بغیر کوئی رن بنائے جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے۔ تیسرے آئوٹ ہونیوالے بلے باز بابر اعظم جنہوں نے…

پاک آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا ،شاہین اور امام باہر

سڈنی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا ۔ پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ۔ شاہین شاہ آفریدی اور امام الحق باہر بیٹھ کر میچ دیکھیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستان اور کینگروز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہو گا ۔ پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ شاہین شاہ آفریدی اور امام الحق کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان…

آسٹریلیا اب بڑے پیمانے پرایف۔ 35 اسٹیلتھ فائٹرز کی مرمت کے لیےتیار

میلبرن(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا نےملک کے جنوب مشرق میں ایف۔ 35 اسٹیلتھ فائٹرز کی مرمت کاعلاقائیگیراج بننے کے لیے تیار ہے۔جس کے لئےاس نےنئے معاہدے میں اس سہولت کو بڑھانے کے لیے برٹش ایرو اسپیس اینڈ انجینئرنگ (بی اے ای) سے معاہدہ کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی بحرالکاہل میں امریکہ اور چین کے اسٹریٹجک تصادم کی وجہ سے مستقل طور پر زیادہ تناؤ کے ساتھ، آسٹریلیا میں اڈہ ایف۔ 35 کے لیے اضافی سامان اور اجزاء فراہم کرے گا جو دوسرے امریکی اتحادیوں اور ایف۔ 35 صارفین یعنی جاپان اور جنوبی…

قومی ٹیم کیساتھ سڈنی ایئرپورٹ پر ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل

آسٹریلیا(پاک ترک نیوز) پاکستانی کرکٹرز نے سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر اپنا بھاری بھرکم سامان خود ٹرک میں لوڈ کروایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ قومی کپتان شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے خلاف ریڈ بال سیریز کھیلنے گزشتہ روز سڈنی پہنچی، ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد قومی کرکٹرز نے اپنا سامان خود ٹرک میں لوڈ کروایا ہے۔محمد رضوان اور وسیم جونیئر سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اپنا بھاری بھرکم سامان ٹرک میں لوڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر…

قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلیا روانہ ہوگئی، قومی سکواڈ براستہ دبئی سڈنی سے کینبرا پہنچے گا۔ شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔قومی ٹیم میں 18 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ مینجمنٹ کے دو ارکان ڈاکٹر سہیل اور شاہد اسلم سکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے۔ بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

آسٹریلیا ،وہیل مچھلی کی کشتی کو ٹکر ،ایک ماہی گیر ہلاک ایک زخمی

کینبرا (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں وہیل مچھلی کشتی سے ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حکام نے بتایا کہ آسٹریلیا میں ماہی گیری کے سفر کے دوران ایک وہیل مچھلی سے ٹکرانے اور ان کی چھوٹی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ واقعہ سڈنی سے چار کلومیٹر دور پیش آیا جہاں وہیل مچھلی ایک چھوٹی کشتی سے ٹکرا گئی جس کے باعث ایک ماہی گیر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق دوسری کشتی پر سوار لوگوں نے پانی…

بگ بیش لیگ ،سڈنی تھنڈر 15پر آل آئوٹ ،کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوا

سڈنی (پاک ترک نیوز) بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈ ر کی پوری ٹیم محض 15رنز کا پویلین لوٹ گئی ۔ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر داخل نہ ہو سکا ۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے بگ بیش لیگ کے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکر کے 140رنز کے ہدف کے تعاقب میں سڈنی تھنڈر محض 15رنز پر آئوٹ ہو گئی اور اس کا کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا ۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے ۔کرس لین نے 36جبکہ گرینڈہوم نے 33رنز کی اننگز کھیلی۔…

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز جیت لی

سڈنی (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔میزبان آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 72رنز سے شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز جیت لی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 280رنز بنائے ۔ سٹیو سمتھ نے 94لبھوشن نے 58جبکہ مچل مارش نے 50رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3،ووکس اور ویلے نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ…

شاہین اور شاداب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے شارٹ لسٹ

لاہور(پاک ترک نیوز)قومی ٹیم کے باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔شاداب میگا ٹورنامنٹ میں 10 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے شاہین کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نو غیر معمولی کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔آئی سی سی نے شاہین کی بھی تعریف کی جنہوں نے گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹورنامنٹ…

قومی ٹیم فائنل کیلئے میلبورن پہنچ گئی

میلبورن (پاک ترک نیوز) قومی ٹیم فائنل کیلئے میلبورن پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے سڈنی سے میلبورن پہنچ گئی ۔ پاکستان نےگزشتہ روز نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان آج ہونیوالے دوسرے سیمی فائنل میں جیتنے والی ٹیم کا پاکستان سے 13نومبر کو فائنل میں مقابلہ ہو گا۔

پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

سڈنی (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان نے 153رنز کا مطلوبہ ہدف3 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا ۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 57جبکہ کپتان بابراعظم نے 53رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے دو جبکہ مچل سینیٹر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ مقررہ بیس اوورز میں نیوزی لینڈ نے 4وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے ۔ ڈیرل مچل نے 53جبکہ کپتان کین ولیمسن نے…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 153رنز کا ہدف دیدیا

سڈنی (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 153رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کیوی ٹیم نے شاہینوں کو جیت کیلئے 153رنز کا ہدف دیدیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ مقررہ بیس اوورز میں نیوزی لینڈ نے 4وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے ۔ ڈیرل مچل نے 53جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 46رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ…

نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سڈنی (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی شہر سڈنی میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہاہے ۔ آسٹریلوی شہر سڈنی میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جا رہا ہے ۔شاہین اونچی اڑان کیلئے تیار ہیں ۔ باہمی میچوں میں نیوزی لینڈ پر پاکستان کو عددی برتری…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More