براؤزنگ ٹیگ

#t20

بابراعظم ،محمد رضوان اورشاہین آفریدی کو گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے این اوسی جاری نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو کینیڈا میں ہونے والی گلوبل ٹی 20 لیگ کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گلوبل ٹی 20 کیلئے پی سی بی کو بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی جانب سے این او سی کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی غیرمعمولی مصروفیت، کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد ان تینوں کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔…

ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لیجنڈز نے لے لیا

لندن(پاک ترک نیوز) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء کے بڑے میچ میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو 68 رنز کے مارجن سے شکست دے دی، 244 رنز کے ہدف کے جواب میں بھارتی ٹیم 175 رنز ہی بنا پائی۔ انگلینڈ کی میزبانی میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء کے بڑے میچ میں انڈیا چیمپئنز کے کپتان ہربجن سنگھ نے ٹاس جیت کر پاکستان چیمپئنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوئیں۔ بھارتی کپتان کی دعوت کا پاکستانی بیٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا، پہلے…

بابراعظم جس طرح ٹی ٹونٹی کھیلتے ہیں وہ نیپالی ٹیم کا حصہ بھی نہیں ہوں گے ،شعیب ملک

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ محدود اوورز کے کپتان بابر اعظم جس طرح کی بلے بازی کرتے ہیں اس کی وجہ سے وہ نیپال کی T20I ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔ شعیب ملک نے مزید کہا کہ 29 سالہ نوجوان کافی تیزی سے رنز نہیں بناتا، جس کا مطلب ہے کہ اگر وہ ہندوستان، آسٹریلیا یا انگلینڈ کی T20I ٹیموں میں جانے کی کوشش کر رہے تھے تو ان کی پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں ہوگی۔ بابر اعظم کو ان کے کم اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے بار بار تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کیونکہ بہت سے سابق کھلاڑیوں…

پاکستان ٹیم اگلے ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2026 کیلئے 12 ٹیموں کو حتمی شکل دیدی، جس کے باعث پاکستانی ٹیم پہلی بار کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی۔ آئندہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں بھی رواں برس کی طرح 20 ٹیمیں شریک ہوں گی، جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایونٹ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کے سپرد ہوگی جبکہ انکے علاوہ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں…

آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، روہت شرما کپتان،کوئی پاکستانی شامل نہیں

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیم آف دی ٹورنامنٹ 2024کا اعلان کردیا ۔ سابق بھارتی کپتان روہت شرما کوقیادت سونپی گئی ہے جبکہ پاکستانی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں بھارت، افغانستان، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ ٹیم میں کپتانی بھارت کے روہت شرما کو جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کو سونپے گئے ہیں۔روہت شرما سمیت 6 بھارتی کھلاڑی شامل ہیں۔ ان میں سوریا کمار یادیو، ہاردک…

بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

بارباڈوس (پاک ترک نیوز) ویرات کوہلی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں کامیابی کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ روہت شرما نے فائنل میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے بھرپور محنت کی اور کھلاڑیوں نے بہترین طریقے سے اپنا کھیل پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری آج باؤلنگ بھی شاندار رہی ہے اور پورے ورلڈ کپ میں ہر میچ جیتنے کے لیے سب نے کوشش…

روہت شرما نے بابراعظم کا اہم ریکارڈ اپنے قبضے میں کرلیا

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستانی کپتان بابراعظم کا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں اہم ریکارڈ اپنے قبضے میں کرلیا ہے۔ ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیتے ہی بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستانی قائد بابراعظم سے ایک اور اعزاز چھین لیا، وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں بطور کپتان 49 جیت کے ساتھ کامیاب ترین کیپٹن بن گئے۔روہت شرما نے مسلسل جیت کے تسلسل کو بھی 11 میچز تک بڑھادیا ہے۔ اس سے قبل روہت شرما نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ٹی20 انٹرنیشنلز…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ :پروٹیز نے چوکر کا ہار افغانستان کوپہنا دیا ،سائوتھ افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

تاروبا(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سائوتھ افریقہ نے ’’چوکرز ‘‘ کا ہار افغانستان کو پہنا دیا ۔ پروٹیز افغانستان کو 9 وکٹوں سے بآسانی شکست دے کر پہلی بار فائنل میں پہنچ گئے، فاتح ٹیم نے57 رنز کا ہدف 9 ویں اوور میں ہی پورا کر لیا۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے پہلے سیمی فائنل میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر ساؤتھ افریقہ کو فیلڈنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں۔ افغان…

ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل مقابلوں کا کل سے آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں کل سے سیمی فائنل مقابلوں کا آغازہوگا ۔ پہلے سیمی فائنل میں افغانستان اور جنوبی افریقہ میں جوڑ پڑے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی ۔ گروپ ون میں سے بھارت اور افغانستان کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جبکہ گروپ ٹو میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔ پہلی بار سیمی میں پہنچنے والی افغانستان اور سائوتھ افریقہ کے درمیان میچ کل صبح ساڑھے پانچ بجے شروع ہو گا جبکہ…

ڈی کاک ٹی ٹونٹی میں 100شکار کرنیوالے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے

بارباڈوس(پاک ترک نیوز) جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 100شکار کرنیوالے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈین بلے باز و کپتان رؤمن پاول کا کیچ تھام کر انہوں نے اپنے شکاروں کی سنچری مکمل کی۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 82کیچز اور 18سٹمپڈ آئوٹ کی مدد سے سنچری مکمل کی ۔ یاد رہے کہ بھارتی سابق وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر وکٹوں کے پیچھے 91 شکار کیے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 8،ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

بارباڈوس(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریک کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ میچ بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کھیلا گیا جہاں ٹی 20 ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں امریکہ کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے 129 رنز کے ہدف کا تعاقب ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ میزبان کالی آندھی کی جانب سے اننگز کا آغاز شائے ہوپ اور جانسن چارلس نے کیا تاہم جارح مزاج بیٹر جانسن چارلس زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور ہرمیت سنگھ…

محمد رضوان بہترین بلے باز وکٹ کیپر ہیں ،راشد لطیف

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف محمد رضوان کی حمایت میں سامنے آ گئے ۔ سابق وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا ہے کہ محمد رضوان بہترین بیٹر اور وکٹ کیپر ہیں ۔پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو ملک کا نمبر ایک وکٹ کیپر بلے باز ہونا چاہیے۔ 32 سالہ نوجوان کو "واریر" قرار دیتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ رضوان نے اسٹمپ کے پیچھے اور بلے کے ساتھ بھی ناقابل یقین حد تک عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے - اس مقام تک جہاں وہ تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ…

سپر ایٹ راؤنڈ، بنگلا دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا سے شکست

نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا(پاک ترک نیوز) آئی سفی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست دے دی، میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش نے آسٹریلیا 140 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم بارش شروع ہونے سے قبل کینگروز نے 11.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے تھے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز

آر اے شمشاد آئی سی سی ٹی ٹونی ورلڈ کپ 2024سپر ایٹ کے مقابلے جاری ہیں ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ سمیت بڑی ٹیمیں میگا ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں ہی باہر ہو چکی ہیں ۔رنز بنانے اوروکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔آج ہم بات کرنے جا رہے ہیں اب تک ہونیوالے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے بائولرز کی ۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینےوالے بائولرز میں شکیب الحسن کا نام پہلے نمبر پر ہے ۔ انہوں نے 40میچوں…

بابراعظم اورمحمد رضوان کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پوزیشن برقرار

دبئی (پاک ترک نیوز) پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان تازہ ترین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی مردوں کی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں اپنی جگہوں پر برقرار ہیں۔ پاکستان کی سٹار جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے سوریہ کمار یادیو نے رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔ انگلینڈ کے ہارڈ ہٹنگ اوپنر فل سالٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر رہے۔ افغانستان کے خلاف 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے…

یونس خان نے بابر اعظم کی جگہ فخر زمان کو قیادت سونپنے کا مشورہ دیدیا

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بابر اعظم کی جگہ قیادت فخر زمان کو سونپنے کا مشورہ دیدیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سابق کپتان یونس خان نے بابراعظم کی جگہ قومی بیٹر فخر زمان کو کپتان بنانے کا مشورہ دیدیا ۔ پاکستان امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان گروپ اے کا ایک اہم میچ بغیر گیند پھینکے ختم ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے گروپ مرحلے میں ہی باہر ہو گیا۔ گرین شرٹس نے اپنی T20 ورلڈ کپ 2024 کی مہم کا تباہ کن آغاز کیا تھا کیونکہ انہیں سپر اوور…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتان بابر اعظم کے قریبی 6کھلاڑیوں کو ڈراپ کئے جانے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024میں ناقص پرفارمنس کے بعد کپتان بابر اعظم کے قریبی 6کھلاڑیوں کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے ۔ پاکستان کرکٹ پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں کیونکہ بابر اعظم کی قیادت والی ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 سے پہلے راؤنڈ میں باہر ہو چکی ہے۔ دو شکستوں اور صرف ایک جیت کے ساتھ، پاکستان کی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا ہے ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کے خوفناک مظاہرہ نے مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شدید…

پاکستان کرکٹ ٹیم بڑے معرکے میں کل بھارت کے مد مقابل

نیویارک(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024کے بڑے معرکے میں کل بھارت کے مد مقابل آئے گی ۔ امریکا سے شکست کھانے والی قومی کرکٹ ٹیم کا کل بڑا امتحان ہے ۔روایتی حریف بھارت کوزیر کرنے کیلئے شاہین پرعزم ہیں ۔ روایتی حریفوں کے درمیان میچ کل نیو یارک میں ہوگا ، قومی ٹیم میچ سے ایک روز قبل ڈیلس سے نیو یارک پہنچ گئی ہے، کھلاڑیوں نے گزشتہ روز مکمل آرام کیا اور آج بھرپور پریکٹس کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے نیویارک پہنچ چکے…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں رنز کے انبار لگانے والی ٹیمیں

آر اے شمشاد آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024کا میلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے ۔ ٹی ٹونٹی میچ کی مقبولت بام عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ بہت سے ریکارڈز بنتے اور ٹوٹتے جا رہے ہیں ۔ آج ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کے میچز میں رنز کے انبار لگانے والی ٹیموں کا ذکر کریں گے ۔ اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر سری لنکا آتی ہے جس نے 2007کے پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کمزور حریف کینیا کیخلاف 6وکٹوں کے نقصان پر 260رنز بنائے تھے ۔جے سوریا نے 88رنز کی دلکش اننگز کھیلی کی تھی جبکہ سری لنکا قائد مہیلے جے وردھنے نے 65رنز…

پاک بھارت میچ میں اسنائپرز تعینات ہوں گے

نیویارک(پاک ترک نیوز) نیویارک میں پاک بھارت ٹی20 میچ کے دوران اسنائپرز تعینات ہوں گے جبکہ خصوصی ہتھیاروں اور ٹریننگ کی حامل سواٹ فورس سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی۔ ہائی وولٹیج مقابلے کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9جون کو نیویارک میں مقابل ہوں گی،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فول پروف سیکیورٹی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مخصوص مقامات پر اسنائپرز تعینات ہوں گے،پولیس ڈپارٹمنٹ نے مکمل سیکیورٹی پلان تیار کرلیا، خصوصی ہتھیاروں اور ٹریننگ کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More