براؤزنگ ٹیگ

#t20

ٹی20 ورلڈکپ؛ نمیبیا نے عمان کو سپراوور میں 11 رنز سے شکست دیدی

برج ٹاؤن(پاک ترک نیوز) آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024کے تیسرے میچ میں نمیبیا نے عمان کو سپراوور میں 11 رنز سے شکست دیدی۔ برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول میں نمیبیا اور عمان کے درمیان کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ کا تیسرا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی ہو گیا تاہم میچ کا فیصلہ سپراوور میں ہوا، نمیبیا نے عمان کو 22 رنز کا ہدف دیا جب کہ عمان کی ٹیم ایک اوور میں 10 بنا سکی۔ اس سے قبل نمیبیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نمیبیا کو 110 رنز کا ہدف دیا ہے جب کہ ہدف کے…

بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹی ٹونٹی کی کامیاب ترین اوپننگ جوڑی کے باوجود تجربات کیوں ؟

آر اے شمشاد بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 2000سے زیادہ رنز بنائے ہیں ۔ ان کی اوسط 49.18ہے جبکہ انہوں نے 100کا ہندسہ عبور کیا لیکن ا س کے باوجود رواں برس پہلے 13میچوں کے دوران اوپنرز کی تبدیلی سمجھ سے بالاتر ہے ۔اوپننگ میں بار بار تجربات کے باعث پاکستانی ٹیم کا مڈل آرڈر بھی عدم تسلسل کا شکار نظر آ رہا ہے ۔ رواں برس 2024کے دوران محمد رضوان اور بابراعظم باری باری نمبر پر 3بیٹنگ کرنے آئے ہیں کبھی صائم ایوب اور کبھی حسیب اللہ خان سے اننگزکا آغاز کروایا گیا جو کہ ٹیم کیلئے…

گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل ٹی 20 ورلڈ کپ کی مناسبت سے تبدیل کردیا

نیویارک(پاک ترک نیوز) کرکٹ کے بخار نے ہر ایک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل ٹی 20 ورلڈ کپ کی مناسبت سے تبدیل کردیا ۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز آج امریکہ میں ہو گا۔ افتتاحی میچ میں میزبان امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی ۔ افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے 5 بجے مدمقابل ہوں گی۔ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جو میزبان ملک کالی آندھی اور پاپوا نیو گینی کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق کل شام ساڑھے 7 بجے…

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آج امریکا سے آغاز

نیویارک(پاک ترک نیوز) ٹی 20 کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ کیلئے ورلڈکپ کا آج سے امریکا میں آغاز ہو گا۔ افتتاحی میچ میں امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے 5 بجے مدمقابل ہوں گی۔ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی برسات ہو گی۔ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جو میزبان ملک کالی آندھی اور پاپوا نیو گینی کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق کل شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان ملک امریکا کیخلاف کھیلے…

قذافی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش دبئی کے معیار کے مطابق کی جائے گی

لاہور (پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم کو دبئی کے کرکٹ سٹیڈیم کے معیار پر لانے کے لیے اس کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کی جائے گی۔ منصوبے کا مقصد شائقین کے لیے دیکھنے کے تجربے کو بڑھانا اور اگلے سال کے اوائل میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے قبل سہولیات کو اپ گریڈ کرنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین بڑے وینیوز لاہور، کراچی اور راولپنڈی کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایک غیر ملکی کمپنی پہلے ہی ان تزئین و آرائش کے لیے ڈیزائن کی تجاویز پیش کر چکی ہے۔ لاہور میں ہونے…

پونٹنگ کی T20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بلے باز اور بائولر کی پیش گوئی

لاہور(پاک ترک نیوز) رکی پونٹنگ نے T20 ورلڈ کپ 2024 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے، وکٹ لینے والے کھلاڑی کی پیش گوئی کر دی۔ لیجنڈری آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی کے لیے اپنی پیشین گوئیوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ پونٹنگ نے پیش گوئی کی کہ ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہوں گے۔ دریں اثنا، سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے لیے، پونٹنگ نے…

قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے آج امریکا روانہ ہوگی

لاہر(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں شرکت کے لیے آج امریکا روانہ ہوگی۔قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا 19 ارکان پر مشتمل پاکستان ٹیم کا پہلا گروپ آج امریکی شہر ڈیلاس کے لیے روانہ ہوگا۔ پہلے گروپ میں قومی کھلاڑی اور مینجمنٹ کے اراکین شامل ہوں گے۔ قومی ٹیم کا دوسرا گروپ بھی آج ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں امریکا کے لیے اڑان بھرے گا،…

وارم اپ میچ،سری لنکا کو نیدر لینڈز کے ہاتھوں وارم اپ میچ میں شکست

لاڈرہل (پاک ترک نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 وارم اپ میچ میں نیدرلینڈ نے سری لنکا کو 20 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی۔ سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے ۔ سابق چیمپئن سری لنکا جواب میں صرف 161 رنز بنا سکی ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ2024 میں شریک 20ممالک کے سکواڈز کی مکمل فہرست

لاہور (پاک ترک نیوز) امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ 2024 میں حصہ لینے والے تمام 20 ممالک کے مکمل سکواڈ کی فہرست درج ذیل ہیں ۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا ایڈیشن ہو گا، جس میں 20 ٹیمیں پہلی بار ٹرافی کے لیے میدان میں اتریں گی۔ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی قیادت جوس بٹلر کریں گے جبکہ پچاس اوور کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا مچل مارش کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں اترے گی۔روایتی حریف بھارت اور پاکستان نے بھی تجربہ کار کپتان روہت شرما اور بابر اعظم کو…

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو تیسرا ٹی ٹونٹی میں شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا

کنگسٹن (پاک تر ک نیوز) ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا ۔ تفصیلات کےمطابق کنگسٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیزنے سائوتھ افریقہ کو 8وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا ۔ تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں سائوتھ افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے ۔ کپتان ڈائوسن نے 51جبکہ ملر نے 36رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے مک کوئے نے…

پاک انگلینڈ تیسرا ٹی ٹونٹی کل ہوگا ،قومی سکواڈ کارڈف پہنچ گیا

کارڈف(پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا ۔پاکستانی سکواڈ کارڈف پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا ۔قومی ٹیم برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی۔ انگلینڈ کو اسوقت سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔قومی ٹیم پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی…

شاہد آفریدی نے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لاہور(پاک ترک نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آذفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل ضرور کھیلنا چاہئے ۔ان کاکہنا تھا کہ آسٹریلیا،بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے اپنی 3 فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیے۔ آئی سی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فائنل کھیلنا چاہیے اور میرے خیال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل تک ضرور رسائی حاصل کرے…

دوسرا ٹی ٹونٹی ،پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

برمنگھم (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستانی سکواڈ میں بابر اعظم کپتان ،صائم ایوب، محمد رضوان ،فخر زمان ،شاداب خان، اعظم خان ،افتخار احمد ،عماد وسیم ،شاہین شاہ آفریدی ،حارث رئوف اور محمد عامر شامل ہیں ۔ انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹل کر رہے ہیں جبکہ باقی…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا منفرد انداز میں اعلان،شائقین خوش

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان بالکل منفرد انداز میں کیا، جس پر شائقین بھی داد دیئے بغیر نہ رہے سکے۔ پاکستان میں موجود تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹیم کے ممبرز کی تصویر کے ہمراہ نام بتائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ 15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان…

پاک انگلینڈ دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

برمنگھم(پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچز آج کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برمنگھم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہو گا، ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور انگلینڈ بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹیم تگڑی ہے کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، بارش کی وجہ سے ہیڈنگلے…

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

برمنگھم (پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا ۔ قبل ازیں انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم لیڈز سے برمنگھم پہنچ گئی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے جس کا دوسرا میچ کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم دوسرا میچ کھیلنے کے لیے لیڈز سے برمنگھم پہنچ گئی ہے ۔ یاد رہے کہ ہیڈنگلے میں ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جب کہ…

بابر اعظم ویرات کوہلی کا ایک اور ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑنے کے قریب

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ سیریز میں ویرات کوہلی کے ٹی ٹونٹی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کے قریب ہیں۔ پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے دوران ایک اہم T20I ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، جو فی الحال ہندوستانی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے پاس ہے۔ کوہلی 109 اننگز میں 4037 رنز کے ساتھ ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، تاہم اعظم کو ریکارڈ بنانے کے لیے صرف 83 رنز درکار ہیں۔ پاکستانی کپتان اس وقت ٹی ٹونٹی کرکٹ…

انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز ،قومی سکواڈ نے ٹریننگ کا آغاز کردیا

لیڈز(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا، جو 22 مئی کو شروع ہونے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی تین گھنٹے طویل سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی متعدد مشقیں کیں۔ انگلینڈ کی سیریز جانے والی ٹیم اتوار کو آرام کے دن سے لطف اندوز ہونے سے پہلے 18 مئی بروز ہفتہ کو بھی ٹریننگ کرے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن سے بدھ کو یہاں پہنچی، پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں آئرلینڈ کے خلاف…

محمد رضوان نے شاہد آفریدی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شاہد آفریدی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا۔ محمد رضوان نے لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کے لیے زیادہ T20 انٹرنیشنل کرکٹ میں مین آف دی میچ ایوارڈز حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔ رضوان نے یہ سنگ میل آئرلینڈ کے خلاف تیسرے T20 میچ کے دوران اپنے 96ویں T20I میں 12ویں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا۔ 31 سالہ وکٹ کیپر بلے باز کی T20Is میں شاندار کارکردگی پاکستان کے لیے اہم رہی ہے۔…

مصباح الحق نے ٹی 20 ورلڈکپ2024 کیلئے آئیڈیل پاکستانی اوپنرز کا بتا دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنی مثالی پاکستانی اوپننگ جوڑی کا اعلان کردیا۔ سابق کپتان مصباح الحق نے اگلے ماہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے جانب سے اوپنرز کے بارے میں اپنی بصیرت کا اشتراک کیا ہے۔ مصباح الحق نے مشورہ دیا کہ مثالی اوپننگ جوڑی کو ٹیم کی اثر انگیزی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے دائیں اور بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے امتزاج پر مشتمل ہونا چاہیے۔ سابق کپتان نے کہا کہ موجودہ اوپنر صائم ایوب…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More