براؤزنگ ٹیگ

#t20wc2022

فائنل میں شکست کے باوجود کھلاڑیوں پر نوٹوں کی بارش

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ انگلینڈ کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہو چکاہے تا ہم فائنل میں شکست کے باوجود قومی کھلاڑیوں پر نوٹوں کی بارش ہو گی ۔ ایک اندازے کے مطابق ہر کھلاڑی کو تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو بغیر میچ کھیلے بھاری معاوضہ ملے گا۔ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 8 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 18 کروڑ 11 لاکھ روپے ملیں گے۔ اسی طرح پاکستانی ٹیم کو سپر 12 مرحلے میں تین میچز…

بابراعظم کی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ وطن واپسی،شاندار استقبال

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کے لاہورایئر پورٹ پہنچنے پر شائقین پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے اورسیلفیاں بھی بناتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فائنل کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ، قومی کپتان بابر اعظم اور دیگر ٹیم آفیشلز نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ٹیم کے پہنچنے پر سکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا تھا، سخت سکیورٹی میں کھلاڑیوں کو…

ملک کیلئے سب کچھ حاضر ہے، شاہین شاہ آفریدی

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائور لر شاہین شاہ آفریدی کاکہنا ہے کہ اس ملک کیلئے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔ شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ ہونے پر فخر ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی محنت جاری رہے گی۔فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کیلئے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔ یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔میلبرن کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے…

شاداب اور شاہین ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل

دبئی(پاک ترک نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا، پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ٹیم میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد بہترین پلیئنگ الیون (ٹیم آف دی ٹورنامنٹ) کا اعلان کر دیا۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے ایلکس ہیلز اور جوز بٹلر، مارک ووڈ، سیم کرن، بھارت کے ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو ٹیم کا حصہ بنے، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور زمبابوے کے سکندر رضا نے بھی ٹیم…

بلین ڈالرزانڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں ہم آگے نکل گئے ، رمیز راجہ

میلبورن (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بلین ڈالرز انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں پاکستان آگے نکل گیا۔لوگ ٹیم کی پرفارمنس کو انجوائے کریں اور احترام بھی کریں۔ فینز کو اس ٹیم سے بہت امیدیں ہیں۔ میلبورن میں میڈیا سے گفتگو میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پہلے دومیچز میں شکست کے بعد یہ سمجھا جا رہا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے لیکن ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا۔ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ اس ورلڈ کپ میں…

پاکستان بائولنگ مضبوط،ورلڈ کپ کا فائنل جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا ،جوز بٹلر

میلبورن (پاک ترک نیوز) انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بائولنگ لائن اپ مضبوط ہے۔ورلڈکپ فائنل جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا ۔موسم سے متعلق بات کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ موسم کا اختیار ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے تاہم بطور ٹیم کسی بھی صورتحال میں کھیلنے کو تیار ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اندازہ ہے وہ ایک مضبوط ٹیم ہے۔ ہم نے پچھلے کچھ عرصے میں ایک دوسرے کے خلاف کافی میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کھیلنے کے لیے…

موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ،دعا ہے میچ مکمل ہو اور بارش سے متاثر نہ ہو،بابر اعظم

میلبورن (پا ک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ موسم تو ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن دعا ہے کہ میچ مکمل ہو اور بارش سے متاثر نہ ہو۔ میلبورن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جا رہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے کہ دباؤ نہ لیں، سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے ایکسائٹڈ ہیں۔انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کیلئے ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی…

ٹی 20ورلڈ کپ ،30برس بعد پاکستان اور انگلینڈ فائنل میں مد مقابل اور بارش

آر اے شمشاد آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں آئی سی س ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 13نومبر کو ہو گا ۔ میگا ایونٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جبکہ انگلینڈ نے بھارت کیخلاف 10وکٹوں کی بڑی فتح سے فائنل مقابلے میں قدم رکھا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سے قبل 30برس پہلے 1992میں پاکستان اور انگلینڈ فائنل میں مد مقابل آئے تھے اور پاکستان نے اپنا پہلا ورلڈ کپ حاصل کیا تھا تاہم یہ ون ڈے میچز کا ورلڈ کپ جبکہ اس بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دونوں…

شاہین اور شاداب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے شارٹ لسٹ

لاہور(پاک ترک نیوز)قومی ٹیم کے باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔شاداب میگا ٹورنامنٹ میں 10 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے شاہین کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نو غیر معمولی کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔آئی سی سی نے شاہین کی بھی تعریف کی جنہوں نے گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹورنامنٹ…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں بارش ،شائقین کا میچ کا مقام تبدیل کرنے کا مطالبہ

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بارش کے پیش نظر شائقین نے میچ کا مقام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ مد مقابل ہوں گے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے 95فیصد بارش کی پیش گوئی کی گئی ۔ کرکٹ شائقین کا اس حوالے سے مطالبہ سامنے آیا کہ میگا ایونٹ کے فائنل کے دن اور ریزرو ڈے پر متوقع بارش کے پیش نظر میچ کا مقام تبدیل کردیا جائے ۔ شائقین کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کے بجائے کسی…

روہت شرما کی روتے ہوئے وڈیو وائرل

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی انگلینڈ سے شرمناک شکست کے بعد رونے کی وڈیو وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے شر10وکٹوں کی شرمناک شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کی رونے کی وڈیو منظر عام پر آ گئی ۔ سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں وہ میچ کے بعد گرائونڈ سے باہر بیٹھے رو رہے ہیں۔ واضح رہے بھارتی شائقین کی جانب سے پوری ٹیم پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن سب سے زیادہ جو اس تنقید کی زد میں ہیں وہ بھارتی…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل ،بھارت نے انگلینڈ کو 169رنز کا ہدف دیدیا

ایڈیلیڈ(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 169رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ میں جاری ٹی ٹونٹی رلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو 169رنز کا ہدف دیدیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے۔ ہردیک پانڈیا نے63جبکہ ویرات کوہلی نے 50رنز کی اننگز کھیلی ۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے دو جبکہ ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو…

قومی ٹیم فائنل کیلئے میلبورن پہنچ گئی

میلبورن (پاک ترک نیوز) قومی ٹیم فائنل کیلئے میلبورن پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے سڈنی سے میلبورن پہنچ گئی ۔ پاکستان نےگزشتہ روز نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان آج ہونیوالے دوسرے سیمی فائنل میں جیتنے والی ٹیم کا پاکستان سے 13نومبر کو فائنل میں مقابلہ ہو گا۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل، انگلینڈ کا بھارت کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ایڈیلیڈ (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔ میگا ایونٹ کا فائنل اتوار 13نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فائنل میچ میں بارش…

ٹی ٹوٹنی ورلڈ کپ ،فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

یلبورن(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم 13برس بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے تاہم فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ہونے والے فائنل کے موقع پر 95 فیصد بارش کا امکان ہے جبکہ ریزرو ڈے پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔آئی سی سی رولز کے مطابق سیمی فائنل میں بارش ہوئی تو گروپ کی ٹاپ ٹیم فائنل میں چلی جائے گی ، فائنل میں بھی بارش ہوتی رہی تو ٹرافی دونوں ٹیمیں اٹھائیں گی۔ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ اننگز میں کم از کم دس، دس اوورز…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More