براؤزنگ ٹیگ

#t20wordlcup

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتان بابر اعظم کے قریبی 6کھلاڑیوں کو ڈراپ کئے جانے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024میں ناقص پرفارمنس کے بعد کپتان بابر اعظم کے قریبی 6کھلاڑیوں کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے ۔ پاکستان کرکٹ پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں کیونکہ بابر اعظم کی قیادت والی ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 سے پہلے راؤنڈ میں باہر ہو چکی ہے۔ دو شکستوں اور صرف ایک جیت کے ساتھ، پاکستان کی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا ہے ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کے خوفناک مظاہرہ نے مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شدید…

ناقص پرفارمنس؛ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس سے تنزلی کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں پر بجلی گرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرفارمنس نہ دینے والے کھلاڑیوں کی تنزلی ہوگی جبکہ کئی بڑے ناموں کو ڈراپ کرنے کے علاوہ سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا بھی پڑسکتا ہے، گزشتہ برس یکم جولائی سے 3 برس کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا تاہم اب ٹی20 ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ…

ٹی20 ورلڈکپ کا بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل

نیویارک(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2024ء کے سب سے بڑے ٹاکرے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے آئیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کریں گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا، امریکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم پر کافی دباؤ ہے، پاکستان کو میگا ایونٹ کے اگلے مرحلے…

ٹی 20 ورلڈکپ: افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ڈیلاس (پاک ترک نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دے دیا جو کہ میزبان ٹیم نے 17.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سٹیون ٹیلر صفر، مونانک پٹیل 12 اور اینڈرس گوس 65 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کوری اینڈرسن 3 اور ایرون جونز 94 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ کینیڈا کی جانب سے کلیم ثناء، ڈیلون ہیلیگر اور نکھیل دتہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔…

ٹی20 ورلڈکپ؛ وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری کردیا۔پاکستان اور انگلینڈ دو طرفہ سیریز کے باعث وارم اَپ میچز نہیں کھیلیں گی ۔ شیڈول کے مطابق 27 مئی سے شروع ہونے والے وارم اَپ میچز یک جون تک امریکا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلے جائیں گے۔ وارم اَپ میچز ٹیکساس کے گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، فلوریڈا کے بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، کوئینز پارک اوول، اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں میں شیڈول ہیں ۔ 20 ٹیموں کے ایونٹ میں…

آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ملک کی خدمت کیلئے تیار ہوں ،محمد عامر

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹی کے سابق فاسٹ بائولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ملک کی خدمت کیلئے تیارہوں ۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں یکم جون سے شروع ہونے والے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے انتخاب کیلئے خود کو دستیاب کر لیا ہے۔ پاکستان کے لیے عامر کا آخری میچ 2020 میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی تھا، اور انھوں نے اسی سال دسمبر میں یہ کہتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی کہ انھیں ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔ 31 سالہ عامر نے سوشل میڈیا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More