براؤزنگ ٹیگ

Taliban

دوحہ ،طالبان میں قطر میں غیر ملکیوں کے انخلا کا معاہدہ

دوحہ (پاک ترک نیوز) افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کیلئے قطر اور طالبان میں معاہدہ طے پا گیا ۔کابل ایئر پورٹ سے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے غیر ملکیوں کا انخلا دوبارہ شروع ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق طالبان اور قطر کے درمیان غیر ملکیوں کے انخلا کا معاہدہ طے پا گیا ۔معاہدے کے تحت کابل ائیرپورٹ سے چارٹرپروازوں کے ذریعے غیرملکیوں کا انخلا دوبارہ سےشروع ہوگا۔قطر ائیرویز کی کابل ائیرپورٹ سے ہفتے میں 2 چارٹرڈ پروازیں چلائی جائیں گی۔ قطر ایئر ویز کی چارٹرفلائٹس کے ذریعے امریکہ اور دیگر ممالک اپنے شہریوں…

طالبان کو افغانستان میں یونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان میں تمام تعلیمی ادارے اس وقت بند کردیے گئے تھے جب گزشتہ برس غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے پورے افغانستان پر قبضہ کیا۔تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا خواتین کو تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔ قائم مقام وزیر تعلیم شیخ عبدالباقی حقانی کے مطابق گرم علاقوں میں 2فروری کو یورنیوسٹیاں کھلیں گی جبکہ سرد علاقوں مین 26فروری کو تعلیمی ادارے کھلیں گے۔ ماضی میں طالبان کی جانب سے یہ عندیہ دیا گیا تھا کہ طالبات کو الگ کلاس رومز میں بیٹھنے کی…

طالبان کے مغربی ممالک کے ساتھ مذاکرات

اوسلو(پاک ترک نیوز) اوسلو میں طالبان کے مغربی حکام اور دیگر مندبین ساتھ تین روزہ مذاکرات دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہیں جنہیں طالبان کی جانب سے حوصلہ افزا قرار دیا جارہا ہے۔ جبکہ مغربی مذاکرات کاروں نے افغانستان میں انسانی حقوق کی بہتری کو امداد کی فراہمی کے ساتھ جوڑا ہے۔ طالبان وفد کی قیادت قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کی جنہوں ے بات چیت کو مثبت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھا دورہ تھا ، اس طرح کے دورے ہمیں دنیا کے قریب لائیں گے۔ متقی نے کہ طالبان حکومت افغانستان…

طالبان کا امریکہ سے منجمد10ارب ڈالر جاری کرنے کا مطالبہ

اوسلو (پاک ترک نیوز) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں طالبان میں مغربی سفارت کاروں کے درمیان پہلی بات چیت میں طالبان نے امریکہ سے منجمد 10ارب ڈالر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق مغربی سفارت کاروں کے ساتھ پہلی باظابطہ بات چیت کرنے والے طالبان وفد کے رہنمانے اجلاس کو ایک کامیابی قرار دیا ہے۔تین روزہ اجلاس میں طالبان کے مندوب نے مغربی مذاکرات کاروں پر زور دیا کہ وہ افغان اثاثوں کو غیر منجمد کریں اور سیاسی گفتگو کی وجہ سے عام افغانوں کو سزا نہ دیں۔ میٹنگ میں یورپی یونین، امریکہ، برطانیہ،…

ترکی ، قطر کے درمیان کابل ہوائی اڈے پرمعاہدہ طے پا گیا

ترکی کے سفارتی ذرائع کے مطابق انقرہ اور دوحہ کے درمیان کابل ہوائی اڈے کیلئے ایک سیکیورٹی فریم ورک پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ مالی امداد سمیت دیگر پہلووٗ ں پر بات چیت جاری ہے۔ دونوں ممالک کابل ہوائی اڈے پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ایک معاہدے پر پہنچ گئےہیں لیکن اسکے لیے طالبان حکومت کی جانب سے اجازت درکار ہوگی۔ ذرائع کے مطابق فریم ورک کے مطابق طالبان ائیرپورٹ کی بیرونی سیکیورٹی جبکہ اندرونی سیکیورٹی قطر اور ترکی فراہم کریں گے اگر انہیں ہوائی اڈہ چلانے کی اجازت ملتی ہے۔ ترکی اور قطری حکام کا…

امریکہ انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے یو این کے افغان اثاثوں کی بحالی کے مطالبے پر عمل کرے،طالبان

کابل(پاک ترک نیوز) طالبان حکومت نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے افغان اثاثوں کی بحالی کے مطالبے پر عمل کرے ۔ ترجمان طالبان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے امریکا انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے منجمد افغان فنڈز کو فوری طور پر بحال کرے۔ ٹوئٹر پر ذبیح اللہ مجاہد نے مزید لکھا کہ امریکا کو عالمی آواز کا مثبت جواب دینا چاہیے اور افغانستان کے فنڈز جاری کردینے چاہئیں تاکہ انسانی بحران کے شکار ملک اپنے…

طالبان حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا بجٹ منظورکرلیا

کابل (پاک ترک نیوز) طالبان نے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا بجٹ منظورکرلیا۔طالبان کے منظورکردہ بجٹ میں کسی غیرملکی امداد کا ذکر موجود نہیں ہے۔ طالبان حکومت نے 2022کی پہلی سہ ماہی کیلئے بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔ 53.9بلین افغانی یا 508 ملین امریکی ڈالرزکا تقریبا پورا بجٹ سرکاری اداروں کی فنڈنگ کے لئے مختص کیا گیاہے۔ بجٹ میں 4.7 بلین افغانی ٹرانسپورٹ کے انفرااسٹرکچر سمیت ترقیاتی منصوبوں پرخرچ کئے جائیں گے۔ طالبان کی وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل نے بیان میں کہا کہ 2 عشروں بعد…

کابل میں خواتین کے لازمی برقع پہننے کے پوسٹرز آویزاں

کابل (پاک ترک نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں خواتین کے لازمی برقع پہننے کے پوسٹر آوایزاں کردیئے گئے۔طالبان حکومت نے بازاروں اور عوامی مقامات پر سیاہ یا روایتی برقع لازمی طور پر پہننے کے حکم نامے پر مشتمل پوسٹرز جگہ جگہ آویزاں کردیئے۔پوسٹر میں واضح کیا گیا ہے کہ خواتین کا مکمل طور پر پردہ کرنا اسلامی احکامات کے مطابق ہے جس کی پاسداری کرنا ہر بالغ عورت پر لازمی ہے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جگہ جگہ پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جس میں دو خواتین کی شہبیہ دکھائی دے رہی ہے جو چہرہ ڈھانپنے والے…

افغان طالبان نے پاکستان کو سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے پاکستانی فوج کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا ۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے بدھ کے روز سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ طالبان نے اتوار کو پاکستانی فوج کو ننگر ہار کی سرحد پر باڑ لگانے سے روکا تھا۔ ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا کہ سرحد پر حالات کنٹرول میں ہیں اور کوئی کشیدگی نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں طالبان جنگجوؤں کو سرحدی باڑ…

امریکا نے افغانستان میں فوج کی بات مانی اور شکست کا سامنا کیا: وزیر اعظم

لندن (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کو افغانستان کو امدادی پیکج دینا ہوگا یا کسی ایسے ملک کے خاتمے کا سامنا کرنا پڑے گا جو داعش کے عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ بن جائے گا۔ اسلام آباد میں برطانوی آن لائن خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ واشنگٹن اس چیلنج کو پورا کرے کیونکہ ملک، جہاں امریکا کی زیرقیادت ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ سے منسلک تنازع میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں، ایک بار پھر بھاری…

افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور امریکا ہم خیال ہیں: وینڈی شرمین

اسلام آباد : امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے افغانستان میں پرامن تصفیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی موجود ہے۔‘ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن نے وفد کے ہمراہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، افغانستان اور علاقائی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے بلوچستان میں آنے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More