ترکی، روس، ایران شام کی خانہ جنگی، دہشت گردی پر بات چیت کریں گے
انقرہ (پاک ترک نیوز)
انقرہ، ماسکو اور تہران منگل کو ایران میں تینوں ممالک کے سربراہان کے درمیان آستانہ فارمیٹ کےتحت اجلاس کے دوران شام میں جاری خانہ جنگی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترک ایوان صدر کی جانب سےگذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں بتایاگیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کی دعوت پر 18-19 جولائی کو ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اردوان اور رئیسی 19 جولائی کو تہران میں ترکی-ایران اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں…