تمیم اقبال ون ڈے کی کپتانی سے مستعفی ،انجری کے باعث ایشیا کپ سے بھی باہر
ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) تمیم اقبال ایک روزہ میچوں کی قیادت سے دستبردار ہوگئے ۔انجری کے باعث ایشیا کپ سے بھی باہرہو گئے ۔
بنگلہ دیشی اوپنر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ ایشیا کپ سے بھی باہر ہو گئے ہیں، ستمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ایکشن میں دکھائی دے سکتے ہیں۔
جولائی میں تمیم اقبال کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا تھا اور ریٹائرمنٹ سے دستبردار ہونے پر قائل کیا تھا۔
وزیراعظم حسینہ واجد کی سفارش پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس…