براؤزنگ ٹیگ

#tariff

بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا اضافے کی منظوری دیتی ہے تو صارفین پر 310ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا آج بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے نے نئے مالی سال کے لئے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی استدعا کی ہے، سی پی پی اے نے درخواست میں پاور پرچیز پرائس کے7 منظرنامے پیش کیے ہیں۔ پاور پرچیز پرائس کے لئے 25روپے 3 پیسے27روپے 11پیسے فی یونٹ کاتخمینہ ہے، نیپرا کی منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں مزید…

آئی ایم ایف کا وفاقی حکومت سے گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت سے ملک بھر میں گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا، حکومت نے تندور کا ریٹ نہ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ آئی ایم ایف نے ڈومیسٹک، فرٹیلائزر، سی این جی، سیمنٹ کے لیے اگست سے گیس نرخوں میں اضافے کی تیاری شروع کردی۔ پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بل 100 سے 400 روپے تک بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔ شیئر کردہ پلان میں کمرشل روٹی تندرو کے لیے گیس نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اسی طرح آئی ایم ایف مشن کو فرٹیلائزر…

آئی ایم ایف کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان نئے بجٹ اور نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا کل سے آغاز ہو چکا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے آئندہ مالی سال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور گردشی قرض کی روک تھام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گردشی قرض 2300 ارب روپے تک روکا جائے، بجلی کی قیمتوں اور مختلف حوالوں سے دی جانے والی سبسڈیز بتدریج ختم کی جائیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ…

بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کے بعد صارفین پر مزید 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی۔ سی پی پی اے نے اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں طلب مانگا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔فروری میں پانی سے 24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد اور درآمدی…

حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد(پاک تر ک نیوز) حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کروادی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات تیسرے روز بھی جاری ہیں۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں ماہانہ ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔ حکومت نےٹیکس ریونیوبڑھانےکیلئےمعیشت کو بتدریج…

نیپرا نے بجلی 7روپے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 7روپے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے پانچ پیسے کا اضافہ کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس سے صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ جن کے لیے اضافہ کیا گیا ہے انہیں مارج کے بلوں میں…

آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے گیس کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے گیس کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ نگراں حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبات کے مطابق محصولات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قدرتی گیس کے ٹیرف میں 45 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کیا گیا۔نئے ٹیرف کا اطلاق یکم فروری 2024 سے ہوگا۔ ای سی سی نے سوئی کمپنیوں کی آمدنی کی ضروریات کے مطابق مستقل…

نگران حکومت کا بجلی مزید 4روپے 37پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا منصوبے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید 4روپے 37پیسے فی یونٹ اضافے کا منصوبہ بنا لیا ۔صارفن پر 122ارب روپے کا مزید بوجھ پڑے گا ۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے اگلے چار ماہ میں صارفین پر منتقل کیا جاسکتا ہے ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق مذکورہ اضافے کے علاوہ سرکلر ڈیٹ میں بھی 392 ارب روپے کا اضافہ ہوگا جو بجٹ سبسڈی کے ذریعے کم کیا جائے گا، 4.37 روپے فی یونٹ اضافے کا مقصد گردشی قرضے کو اس کی موجودہ 2.31 ٹریلین روپے کی سطح پر رکھنا ہے کیونکہ پاور ڈویژن کو بجلی چوری اور دیگر…

آئی ایم ایف معاہدہ،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 3روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف معاہدہ ،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 3روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ۔اضافے کے بعد بجلی کے فی یونٹ کی قیمت 33روپے ہو جائے گی ۔ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو بجلی کا دوسرا جھٹکا لگانے کی تیاری کر لی۔ بجلی کے نرخ میں مزید 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، اضافہ کے بعد بجلی کی اوسط قیمت 29 روپے سے بڑھ کر 33 روپے فی یونٹ ہو جائے گی، اگر اس میں ٹیکسز بھی شامل کر لئے جائیں تو بجلی کا فی یونٹ 53 روپے ہونے کا…

بجلی کی بنیادی قیمت میں 4روپے 96پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت نے بجلی کی بنیادی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ نیپرا کی جانب سے آج فیصلہ جاری ہونے کا امکان ہے۔اوسطاً ٹیرف کی فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 30 روپے تک ہو جائے گی، ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک ساتھ ہوگا یا مرحلہ وار اس کا فیصلہ کابینہ کرے گی، بنیادی ٹیرف میں اضافہ یک مشت کیا جائے یا مرحلہ وار؟ اس حوالے سے فیصلے پر مشاورت جاری ہے۔قیمتوں…

آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئی ایم کی شرط پر حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔گھریلو،صنعتی، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج کا اطلاق ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 335 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ جولائی سے 30 اکتوبر تک 43 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی نیپرا سے درخواست کی گئی ہے۔ جولائی سے اکتوبر تک 300 یونٹ سے زائد والے صارفین کے لیے 3 روپے 23 پیسے…

معاشی بحران ،موبائل فون کمپنیوں نے بھی حکومت سے ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کردیا

کراچی(پاک ترک نیوز) معاشی بحران موبائل کمپنیوں نے حکومت سے ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔موبائل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ بلند لاگت اور کمزور شرح مبادلہ کی وجہ سے پاکستان میں خدمات جاری رکھنا دشوار ہوگیا ۔ ٹیلی کام کمپنیوں کے ایک وفد نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے ملاقات کرکے انہیں موبائل کمپنیوں کو درپیش بحرانی کیفیت سے آگاہ کیا ۔ وفد میں جاز، پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے سربراہان شامل تھے۔ ٹیلی کام سیکٹر کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، شرح سود، ایندھن اور بجلی کی…

حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی بم گرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عوام پر بجلی بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں آئندہ ماہ 3 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا اور مئی میں 70 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کیا جائے گا جبکہ نئے مالی سال کے پہلے مہینے تک بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا دوسرا…

بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے کی منظوری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)نیپرا نے بجلی 2روپے 31پیسے سستی کرنے کی منظوری دیدی۔ بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کرنے کی منظوری دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) توصیف حسن فاروقی کی سربراہی میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 20 پیسے سستی کرنے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دسمبر میں 8 ارب 9 کروڑ…

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4روپے 87پیسے فی یونٹ سستی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4روپے 87پیسے فی یونٹ سستی کردی ۔ تفصیلات کےمطابق نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 87 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف حاصل ہوگا۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کے فیول ایڈجسمنٹ سماعت کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب روپے سے زائد کا ریلیف فراہم کردیا۔ کے الیکٹرک کی…

نیپرا نے عوام پر بجلی بم گرا دیا ، فی یونٹ 7روپے 91پیسے مہنگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نے مہنگائی میں پسی عوام کو ایک بڑا جھٹکا دیدیا ۔ بجلی 7.91روپے فی یونٹ مہنگی، نیپرا نے تمام ڈسکوزاور K الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کے حوالہ سے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے بنیادی ٹیرف میں 7روپے 91پیسے فی یونٹ کو 3مراحل میں اضافہ کی منظوری دی ہے جو کہ جولائی ، اگست/ستمبر اور اکتوبر سے لاگو ہو گی ، نیپرا لائف لائن اور پروٹیکٹڈ صارفین پر اضافہ لاگو نہیں ہوگا، نیپرا فیصلے کا…

حکومت کی عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں شروع کردیں ۔حکومت کی جانب سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے، جس پر کل سماعت کے بعد نیپرا اپنا فیصلہ نوٹی فکیشن کے لے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویز ہے ۔ حکومت کا بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے…

نیپرا نے بجلی 7.91روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 7.91روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق نیپرا کا اوسط ٹیرف 16.91 روپے سے بڑھا کر 24.82 روپے فی یونٹ تعین کیا گیا ہے۔ نیپرا نے اس منظوری کے بعد فیصلہ حکومت کو ارسال کردیا جس کے بعد حکومت کی جانب سے قیمت بڑھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔ ٹیرف بڑھنے کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی، کپیسٹی لاگت اور عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ نیپرا کے مطابق توانائی کی خریداری کی قیمت 1152 ارب روپے متوقع ہے، کپیسٹی…

بجلی کی قیمت میں 8روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عوام پر پٹرو ل کے بعد بجلی بم بھی گرائے جانے کا امکان ہے ۔ یکم جولائی سے بجلی کی قیمتوں میں 8روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے ۔ نیپرا 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریوینیو ضروریات کی درخواستوں پر سماعتیں مکمل کرچکا۔رواں ہفتے درخواستوں پر نیپرا کی طرف سے فیصلہ متوقع ہے۔نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن حتمی فیصلہ کرے گی۔ نیپرا کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ بھی کرے گی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ یکمشت کے بجائے مرحلہ وار ہونے اور ٹارگٹڈ سبسڈی کا بھی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More