چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کی صدارت سے فارغ
لاہور(پاک ترک نیوز) چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کی پارٹی صدارت سے فارغ کردیاگیا ۔چوہدری وجاہت حسین پارٹی کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اجلاس مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل نے چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کر لیا ۔ طارق بشیر چیمہ بھی عہدے سے فارغ ، ان کی جگہ کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل…