ایران کی جانب سے بڑے حملے کیلئے تیار رہنا چاہیے : جان کربی
تہران (پاک ترک نیوز ) امریکہ کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بڑے حملے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسرائیل کو دفاع میں مدد کیلئے امریکا موجود ہے۔
خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔کشیدہ صورتحال میں عراق سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا امکان ہے۔
اس سلسلے میں عراقی وزیر خارجہ اگلے ہفتے امریکا جائیں گے،…