براؤزنگ ٹیگ

#telephone

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنیکی اجازت مل گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دے دی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف دیا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سپرٹنڈنٹ اٹک جیل کو…

وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر اردوان کو ٹیلی فون،جیت پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا ۔وزیراعظم شہبازشریف نے دوبارہ منتخب ہونے پر صدر اردوان کو مبارک پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فونک گفتگو میں نو منتخب صدر سے گفتگو میں کہا کہ آپ کا دوبارہ انتخاب ترکیہ کے عوام سے وابستگی اور مثالی خدمت کا اعتراف ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں آپ کی قیادت میں ترکیہ نے نمایاں ترقی کی ہے،مجھے یقین ہے کہ آپ کی دانشمندانہ اور بصیرت افروز…

وزیراعظم کا چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹیلیفونک رابطے میں وزیر اعظم نے چین کے بنیادی مسائل بشمول "ون چائنا" پالیسی سمیت دیگر پر غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ۔ وزیر اعظم نے چینی ہم منصب کے اس اعلیٰ عہدے کیلئے حالیہ انتخاب پر مبارکباد پیش کی، وزیر اعظم نے چین کی پرامن ترقی اور بین الاقوامی امن اور استحکام کیلئے مثبت کوششوں کو سراہا ۔…

آذری وزیر خارجہ کا چار ایرانی سفارتکار نکالنے کے بعد ایرانی ہم منصب سے پہلا ٹیلی فونک رابطہ

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے چار ایرانی سفارتکاروں کو نکالنے کے بعد اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے آذربائیجان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے اور ضرورت پڑنے پر دو طرفہ دورے کرنے کے امکان پر زور دیا۔وزرائے خارجہ نے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیاء کے ہم منصب انور ابراہیم کو ٹیلی فون کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ملائیشینہم منصب انور ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔ وزیراعظم نے ملائیشیاء کے نئے وزیراعظم اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں وزراء اعظم نے پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان برادرانہ قریبی تعلقات کو مزید مظبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں قائدین نے تجارت وسرمایہ کاری سمیت باہمی…

نواز شریف کی وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال ہوا، نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قومی ریاستی دفاعی اداروں کے خلاف یہ شخص نفرت پھیلا رہا ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے، یہ شخص فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کر خونی انقلاب کی باتیں کررہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران…

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، نواز شریف کا آصف زرداری کو فون

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ ٹیلی فونک رابطے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ پر گفتگو کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔آصف زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مقدمات سے بریت پر نواز شریف کو مبارک باد بھی دی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ٹیلی فونک بات چیت میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ…

شوکت ترین کی وزیرخزانہ پنجاب کے ساتھ گفتگو لیک

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری سے کی گئی ٹیلیفونک گفتگو منظر عام پر آگئی ہے۔ اس گفتگو میں شوکت ترین صوبائی وزیر خزانہ سے کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی گئی ہے، آپ سب نے وہ سائن کیا ہے، آپ نے اب کہنا ہے ہم نے جو کمٹمنٹ دی وہ سیلاب سے پہلے دی تھی۔ شوکت ترین اس گفتگو کے دوران محسن لغاری کو یہ ہدایت دیتے پائے گئے کہ اب سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسہ خرچ کرنا پڑے گا، اب آپ نے یہ لکھنا ہے…

ترکی کے وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے مشترکہ نیٹو اتحاد کے ساتھ ساتھ دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکی کی قومی دفاع کی وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کی شام فون کال میں آقار اور آسٹن نے دفاع اور سلامتی کے امور، خاص طور پر یوکرین میں ہونے والی پیش رفت، دہشت گردی کے خلاف جنگ، اور F-16 لڑاکا طیاروں کے سودے اور اپ گریڈ کٹس پر بات چیت کی۔ قبل ازیں ترک وزیر دفاع کہہ چکے ہیںکہ F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر انقرہ اور واشنگٹن…

امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کاپاکستان ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹویٹر پر لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلیفون کیا ہے، عہدہ سنبھالنے پر انہوں نے مجھے مبارکباد دی جس پر ان کا مشکور ہوں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید لکھا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران باہمی، وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط بنانے، امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران…

وزیراعظم آج براہ راست ٹیلی فون پر عوام کے سوالوں کا جواب دیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان آج براہ راست ٹیلی فون پر گفتگو کریں گے ۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وزیراعظم براہ راست ٹیلی کالز وصول کریں گے اور براہ عوام کے سوالات کا جواب دیں گے ۔ https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1510660075811225606 ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کریں گے اور براہ راست عوام کے سوالات کا جواب دیں گے۔ آج سہ پہر وزیراعظم عمران خان، پروگرام آپکا وزیراعظم…

یوکرین تنازعہ پر امریکہ، چین وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو

بیجنگ (پاک ترک نیوز)چین نے امریکہ سے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے میں ملوث تمام فریقوں کو پرسکون رہنا چاہیے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی سے بچنا چاہیے۔ جبکہ امریکہ نے کشیدگی میں کمی پر زور دیا اور متوقع روسی جارحیت سے جنم لینے والے سلامتی اور اقتصادی خطرات سے خبردار کیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے جمعرات کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بدھ کی رات دیر گئے ٹیلی فون پر یوکرین کے بارے میں بات چیت کی ہے۔اس گفتگو میں وانگ نے بلنکن کو…

ٹیلی فون کال اور انٹرنیٹ مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) منی بجٹ آنے کے باعث ملک میں ٹیلی فون کال اور انٹرنیٹ سروس مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر میں ٹیکس نہ بڑھانے کے فیصلے سے بھی یوٹرن لے لیا ہے ۔ ٹیلی کام سروسز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 5فیصد اضافے کا امکان ہے ۔ حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس 10فیصد سے بڑھا کر 15فیصد کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ ٹیلی کام سیکٹر پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھنے سے پاکستان میں ٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا۔ ملک میں 187 ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More