جوکووچ نے آسٹریلوی انٹری فارم میں غلطی کی تصدیق کردی، ویزےکا اجراء اب بھی مشکوک
میلبورن (پاک ترک نیوز)ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے آسٹریلیائی داخلے کی دستاویزات میں ہونے والی غلطی کے پیچھے" انسانی غلطی" تھی۔ جس کے نتیجے میں حالیہ سفر کی اطلاع دینے کے بارے میں ملک کے سخت قوانین کی خلاف ورزی ہوئی۔
جوکووچ کو کئی دنوں تک میلبورن میں امیگریشن حراست میں رکھا گیا تھا جب اسکی طبی چھوٹ کی دستاویزات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اسکا ویزا منسوخ کر دیا تھا۔تاہم جوکووچ کو پیر کے روز اس وقت رہا کیا گیا جب وفاقی عدالت کے ایک جج نے اس فیصلے کو مسترد…