براؤزنگ ٹیگ

#terrarist

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگردی کا خطرہ

نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکہ کے شہر نیویارک میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل دہشت گردی کی خبریں گردش کرنے لگیں ۔ شہر کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ۔ نیویارک انتظامیہ نے دھمکیوں کے بعد پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ دھمکی آمیز رپورٹس سامنے آنے کے بعد سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ان رپورٹس کے حوالے سے ابھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ نیویارک گورنر آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ صورت حال پر نظر رکھی ہوئی اور انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق…

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 23 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین آپریشنز کئے جس میں 23 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشنز 26 اور 27 مئی کے درمیان کئے گئے، 26 مئی کو حسن خیل میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے، آپریشن میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ 27 مئی کو ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کے ٹھکانے…

بشام میں چینی شہریوں پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی،محسن نقوی

لاہور (پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بشام میں چینی شہریوں پر حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی جس پر ہمیں سنگین تشویش ہے،چینی شہریوں کی سیکیورٹی ہمارے لیے انتہائی اہم ہے، اسکے لیے نئے ایس او پیز بنائے ہیں، سی پیک کی شکل میں پاک چین تعاون جاری ہے اور ہمیں بالکل یقین ہے وہ ہماری اور ہم ان کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے لاہور میں نیکٹا حکام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میں یہ تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ بشام میں چینی شہریوں…

افغان سرزمین سے دراندازی بڑھ گئی ، ایک ماہ کے دوران 29 دہشتگرد ہلاک کئے ، پاک فوج

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاک فوج کاکہنا ہے کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشتگرد ی کے واقعات اور سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ژوب میں مختلف آپریشنز کے دوران ایک ماہ میں 29 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرزمین سے پاکستان میں دراندازی کی کوششیں بڑھی ہیں، دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کونشانہ بناتے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ 14 مئی کو دہشتگردوں سے فائرنگ کےتبادلے میں میجر بابر خان شہید ہوئے ، ژوب میں 21 اپریل سے…

کراچی: جاپانی شہریوں کو لے جانیوالی گاڑی پر حملہ، 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی(پاک ترک نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر طارق الہٰی نے بتایا کہ تمام غیرملکی شہری ایکسپورٹ پروسیسنگ زون جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں 5 جاپانی شہری سوار تھے، حملے کے نتیجے میں تمام غیر ملکی شہری محفوظ رہے۔دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں…

بونیر میں آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید

بونیر(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک اور اس کے دو ساتھیوں کو زخمی کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بونیر میں آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشتگردوں کا سرغنہ سلیم عرف ربانی ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہوئے جبکہ دہشتگردوں سے مقابلے میں 2 بہادر جوان بھی شہید ہو گئے۔ پاک…

سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو برداشت نہیں کرسکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو برداشت نہیں کرسکتے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ کابینہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی، ہمسائیہ ملک کی زمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو گی تو یہ قبول نہیں ہو گا،ہمیں قرضوں سے جان چھڑانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے جوانوں کی وطن کے ساتھ والہانہ محبت انمول ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بد قسمتی سے چند سال قبل دہشت گردی نے سر اٹھایا، غازی…

میرعلی میں چیک پوسٹ پردہشتگرد حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اورکیپٹن سمیت 7جوان شہید

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) ضلع وزیرستان میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چھ دہشتگردوں پر مشتمل ایک گروپ نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چوکی سے ٹکرائی اور اس کے بعد متعدد خودکش حملے کیے ، حملوں سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، خودکش حملوں کے دوران پانچ فوجی جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز…

ڈی آئی خان: رات گئے دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ترک نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا رات گئے تحصیل درابن کے تھانے پر حملہ جس کے نتیجے میں 10 اہلکار شہید ہوگئےجبکہ 6زخمی ہوگئے ۔ دہشتگردوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔واقعہ رات 3 بجے پیش آیا جب دہشتگردوں نے تھانے میں گُھس کر دستی بموں سے حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ضلعی پولیس کے 6 جبکہ ایلیٹ پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوئے۔ تھانے کی چھت پر تعینات اہلکاروں کو سنائپر سے نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد چیف سیکریٹری اورآئی جی خیبر پختونخوا…

دہشتگردوں سے کوئی خوف نہیں، ہمت ہے تو سامنے آکر لڑیں: نگران وزیراعظم

پشاور(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بزدل دہشتگردوں کا کوئی خوف نہیں، اگر ان میں غیرت اور ہمت ہے تو سامنے آ کر لڑیں۔ پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے باہمت، غیرت مند اور باوفا جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ملک سعد، صفت غیور جیسے افسران خیبرپختونخوا پولیس کا اثاثہ ہیں، شہداء کی قربانیاں لازوال ہیں۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حق کے راستے میں جان دینے والوں کا اعلیٰ مقام ہے، زندگی اور…

ترک فورسز کا PKKکے ٹھکانوں پر حملہ ،جھڑپوں میں 3فوجی شہید

انقرہ (پا ک ترک نیوز) ترک فورسز نے PKK کے ٹھکانوں پر حملہ کیا، دہشت گردی کے حملے میں 3 فوجی شہید ہوگئے ۔ وزارت داخلہ نے ترکیہ کے مشرق میں دہشت گرد گروپ PKK کے سردیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے ایک بڑی کارروائی کا اعلان کیا۔ یہ کارروائی شمالی عراق میں PKK کے حملے کے ایک دن بعد ہوئی ہے، جس میں تین ترک فوجی شہید ہو گئے ۔ وزیر علی یرلیکایا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ "ہیروز-30" - PKK کے یکم اکتوبر کو دارالحکومت انقرہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کے حملے کے بعد شروع کی گئی انسداد…

خیبر پختونخوا میں فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک، دھماکے میں فوجی جوان شہید

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر آپریشن کر کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، علاقے میں…

ستمبر کے دوران ملک بھر میں دہشتگردوں کے 65 حملوں میں 136 افرادجاں بحق، تھنک ٹینک کی رپورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان میں ستمبر کے دوران ملک بھر میں دہشتگردوں کے 65 حملوں میں 136 افرادجاں بحق اور 144 افراد زخمی ہوئے۔ جن میں شہری اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں ۔ اسلام آباد میں قائم ایک تھنک ٹینک کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران دہشتگردانہ کاروائیوں میں 136افراد جاں بحق، 144 افراد زخمی ہوئے، جن میں شہری اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ جبکہ اس تعداد…

انٹرپول کے پاس ایک لاکھ 30ہزار سے زیادہ دہشت گردوں کی معلومات موجود ہیں

ماسکو (پاک ترک نیوزز) بین الاقوامی پولیس انٹرپول کے ڈیٹا بیس میں 130,000 سے زیادہ دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ساتھ 665,000 افراد کے فنگر پرنٹ کارڈز اور ڈی این اے کے بارے میں معلومات موجود ہیںجو کہ دہشت گردی کے حملوں کی جگہوں سے حاصل کیے گئے ہیں۔ روسی وزارت داخلہ کے نیشنل سینٹرل بیورو آف انٹرپول کے سربراہ ویلری کالاچیف نے سرکاری میڈیا سے انٹرویو میں کہا ہے کہ انٹرپول دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث افراد اور گروہوں کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہے اور اس کے پاس ایسے افراد اور گروہوںکی…

دہشتگردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ھمسایہ اور برادر ملک ھونے کا حق نہیں ادا کر رہا اور نہ ھی دوہہ معاہدے کی پاسداری کر رہا ھے. 50/60 لاکھ افغانوں کو تمامتر حقوق کیساتھ پاکستان میں 40/50 سال پناہ میسر ھے. اسکے بر عکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دھشت گردوں کو افغان سر زمین پہ پناہ گائیں میسر ھیں. یہ صورت… وزیردفاع خواجہ آصف نے پاک افغان…

ہنگو ،گیس پلانٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں چھ سکیورٹی اہلکار شہید

کوہاٹ(پاک ترک نیوز ) ہنگو میں مول کمپنی پلانٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئرکانسٹیبلری کے چار اہلکار اور دو نجی سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے۔ ڈی ایس پی ٹل عرفان نے بتایا ہے کہ تحصیل ٹل علاقہ منجی خیل میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر صبح 3 سے 4 بجے کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چھ اہلکار شہید ہوئے ان میں چار اہلکار ایف سی اور دو اہلکار نجی سیکیورٹی کمپنی کے ہیں۔ ڈی ایس پی عرفان نے بتایا کہ 6 شہید اہل کاروں نے دو گھنٹے سے زائد دہشت گردوں کی ساتھ دلیری سے مقابلہ کیا ہے، پولیس…

بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ میں2اہلکار شہید، 2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے ، فائرنگ کے تبادلے میں 2اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں 2 اہلکار شہید،3زخمی ہوگئے، ایف سی کیمپ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا گیا جوابی کارروائی میں اب تک 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

کراچی پولیس آفس میں کلیئرنس آپریشن مکمل ، 2دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی

کراچی ( پاک ترک نیوز) پولیس آفس پر دہشت گرد حملے میں آپریشن کے دوران مارے جانے والے2 دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پردہشتگرد حملے میں سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مارے جانے والے 2 دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے دو مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق مقابلےمیں مارےگئےایک دہشگرد کی شناخت زالا نور کے نام سے ہوئی،زالا نور وزیرستان کا رہائشی تھا،دوسرے دہشتگرد کی شناخت کفایت اللہ کے نام…

دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ افغانستان میں صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور یہ بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کئے جائیں۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بہت نقصان اٹھایا، افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے، یقینی بنایا جائے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو۔…

ترک فورسز کا شام میں آپریشن ،دہشت گرد تنظیم کے 2دہشت گرد ہلاک

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترک سکیورٹی فورسز کا شام کے شمالی علاقوں میں آپریشن میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترکیہ وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ شام کے شمال میں آپریشن چشمہ امن کے علاقے پر حملے کے لئے تیار دہشتگرد تنظیم کے 2 مزید دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔تنظیم سے مفرور مزید 2 دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کو گرفتاری بھی پیش کر دی ہے۔ ضلع شرناک میں جاری آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں 2 غاروں اور 10 پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ 2…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More