براؤزنگ ٹیگ

#testcricket

ٹیسٹ کرکٹ کی 147سالہ تاریخ میں پہلی بار عالمی ریکارڈ قائم

نوٹنگھم(پاک ترک نیوز) ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ نوٹنگھم میں انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز زیک کراولے اور بین ڈکٹ نے کیا تاہم زیک کراولے صفر پر پویلین لوٹ گئے۔بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 4.2 اوورز میں مجموعی اسکور 50 رنز تک پہنچا دیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ…

معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوبارہ ریٹائرمنٹ لے لی

لندن(پاک ترک نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوبارہ ریٹائرمنٹ لے لی۔ معین علی 2021 کے سیزن کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے لیکن پھر رواں سال ایشز سیریز سے کچھ دن قبل انگلش سپنر جیک لیچ کی انجری کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کی جانب سے معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں شرکت کی۔ تاہم گزشتہ روز انگلینڈ نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ…

دوسرے ٹیسٹ میں بڑی پارٹنرشپ نہیں لگ سکی جس کی وجہ سے نقصان ہوا،بابراعظم

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ دوسرا میچ گال میں شفٹ ہوا،جہاں کنڈیشنر بھی مشکل تھیں۔ ہماری بڑی پارٹنرشپ نہیں لگ سکی جس کی وجہ سے نقصان ہوا، ٹیسٹ میچ میں صبرو تحمل سے کھیلنا معنی رکھتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دورہ سری لنکا میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کافی اچھی رہی۔سری لنکا کے دورے کے لیے ہماری تیاریاں اچھی تھیں، دورہ سے قبل کیمپ لگایا گیا۔ پریکٹس میچ سے بھی کافی فائدہ ہوا۔وائٹ بال کرکٹ تھوڑی سے مختلف ہے، کوشش کریں گے اچھا کھیلیں۔ ان کا…

ٹیسٹ میں چوتھی اننگز میں بڑا ہدف حاصل کرنیوالی ٹیمیں

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 342رنز کا بڑا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔ بات کی جائے اگر ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی اننگز میں بڑا ہدف حاصل کرنیوالی ٹیموں کی بات کی جائے تو اس میں سر فہرست ہے ویسٹ انڈیز جس نے 2003میں آسٹریلیا کیخلاف 418رنز کاہدف حاصل کیا تھا ۔ اس کے بعد سائوتھ افریقہ نے 2008میں آسٹریلیا کیخلاف پرتھ میں 414رنز بنائے اور کامیابی حاصل کی ۔ 1976میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پورٹ آف سپن میں 406رنز…

یاسر شاہ نے لیجنڈ سپنر عبدالقادر کو پیچھے چھوڑ دیا

گال (پاک ترک نیوز) یاسر شاہ نے لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کو پیچھے چھوڑدیا، یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی اسپنر بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کے بیٹر اینجلیو میتھوز کو آؤٹ کرنے کے بعد حاصل کیا۔ یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی اسپنر بن گئے۔ سال دو ہزار چودہ میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے یاسر شاہ نے 47 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا جبکہ لیجنڈ اسپنر عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 وکٹیں اپنے نام کیں تھی، دانش…

پاکستان کی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن پر واپسی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چوتھے نمبر پر دوبارہ پہنچ گیا ۔آسٹریلیا تاحال پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔جنوبی افریقہ دوسرے، بھارت تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے ہاتھوں آسٹریلیا کی 10 وکٹوں سے شکست کے بعد آئی سی سی چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تبدیلیوں میں پاکستان کو چوتھی پوزیشن پر واپس آنے کا موقع ملا، قومی ٹیم اب بھی اپنے بقیہ 7 میں سے 5 میچز جیت کر فائنل تک رسائی کا موقع…

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی

آر اے شمشاد کرکٹ کا حسن تو پانچ روزہ کرکٹ میں ہی ہے ، اسے اس کھیل میں خاص مقام حاصل ہے ۔ ویسے تو کرکٹ ریکارڈز کا ہی کھیل ہے تاہم کچھ ریکارڈز ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی طرف کھلاڑی اکثر نظریں اٹھا کر ہی دیکھ سکتے ہیں ۔ ہم بات کر رہے ہیں ٹیسٹ کرکٹ کی ۔ٹیسٹ کرکٹ میں بہت سے کھلاڑی آئے اور اپنے نام کے سامنے کچھ ایسے ریکارڈز بنا کر چلے گئے جن تو اب کسی بھی کھلاڑی کیلئے توڑنا شاید خواب لگتا ہے کیونکہ کرکٹ میں فٹنس اور عمر کا بہت عمل دخل ہے ۔ کسی بھی کھلاڑی کیلئے ملکی کی نمائندگی کرنا اعزاز ہوتا ہے…

تیز ترین 8ہزار رنز،سٹیو سمتھ نے سنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے بیٹر سٹیو سمتھ نے تیز ترین 8ہزار رنز بنانے کا سری لنکن بیٹر سنگا کارا کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ سٹیو سمتھ نے 85میچوں کی 151اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ سابق سری لنکن قائد کمارا سنگاکارا نے 152اننگز میں 8ہزار رنز بنائے تھے ۔سٹیو سمتھ آسٹریلیاں 7ویں کھلاڑی جن گئے جنہوں نے 8ہزار رنز بنائے ہیں۔ یاد رہے کہ سنگاکارا ہی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار، 10 ہزار، 11 اور 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کیپ ٹاؤن (پاک ترک نیوز) جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر اور بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر بلے باز کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ڈی کوک کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فوری طور پر مؤثر ہو گا۔ جنوبی افریقی بورڈ نے ڈی کوک کی ریٹائرمنٹ کی وجہ ان کی اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا بتائی ہے اور کہا ہے کہ ڈی کوک اہلخانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔کوئنٹن ڈی کوک نے کہا تھا کہ پہلی اولاد کی پیدائش متوقع ہے اور اب میں…

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ،شاہین ٹاپ 5میں آ گئے

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے ۔ قومی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی تین درجے ترقی کر کے ٹاپ 5میں آ گئے۔حسن علی پہلی بار گیارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے، بلےبازوں میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 8واں نمبر پر آگئے ہیں۔عابد علی 28 درجے بہتری کے ساتھ 20ویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ محمد رضوان کا 21واں اور اظہر علی کا 22واں نمبر ہے۔۔ بالنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور بیٹنگ میں انگلش کپتان جو روٹ پہلے نمبر پر ہیں۔گزشتہ روز…

چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کیخلاف مشکلات کا شکار

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کیخلاف مشکلات کا شکار ہے ۔کھانے کے وقفے تک بنگلہ دیشی ٹیم 69رنز بنا سکی ہے اور اس کے 4کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میںبنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہوا ۔بنگلا اوپنرز سیف حسن اور شادمان اسلام کریز پر آئے تاہم شاہین باولرز نے انہیں ٹکنے نہ دیا۔ شاہین آفریدی نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے سیف حسن کو کیچ دینے…

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل ہو گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیشن کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا ۔میچ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے کھیلا جائے گا ۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد شاہینوں کا بنگال ٹائیگرز سے پہلے ٹیسٹ میچ کل ہو گا ۔شیخ ظہور احمد سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو وائٹ واش کرنے سے بابر الیون کا مورال ہائی ہے۔ پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں میزبان ٹیم پر واضح برتری حاصل ہے اور اب تک دونوں ٹیموں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More