براؤزنگ ٹیگ

#testmatch

شاہین کی ورک لوڈ مینجمنٹ؛ سعود شکیل سوال حذف کرگئے

اسلام آباد (پاک ترکنیوز) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے بنگلادیش اے کیخلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ورک لوڈ سے متعلق سوال پر حذف کردیا۔ قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل سے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہین شاہ آفریدی کے ورک لوڈ مینجمنٹ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شاہین ہی آپ کو اس بارے میں بہتر بتا سکتے ہیں، البتہ وہ ہمارے اہم بولر ہیں، انکے حوالے سے ٹیم انتظامیہ وہی فیصلہ کرے گی کہ جو فاسٹ بولر کیلئے بہتر ہوگا۔بعدازاں رپورٹر…

بنگلادیش اے ٹیم کی پاکستان آمد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کی اے ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی ٹیم ڈھاکا سے براستہ دوحا پاکستان پہنچی، بنگال ٹائیگرز کی اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بنگلادیش میں جاری مظاہروں اور پرتشدد واقعات کے باوجود اے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔ بنگلادیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز 13 اگست سے 30 اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلی جائے گی۔ بنگلادیش اے اور پاکستان…

ٹیسٹ کرکٹ کی 147سالہ تاریخ میں پہلی بار عالمی ریکارڈ قائم

نوٹنگھم(پاک ترک نیوز) ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ نوٹنگھم میں انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز زیک کراولے اور بین ڈکٹ نے کیا تاہم زیک کراولے صفر پر پویلین لوٹ گئے۔بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 4.2 اوورز میں مجموعی اسکور 50 رنز تک پہنچا دیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ…

پاک بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا۔ بنگلادیشی کرکٹ ٹیم 17 اگست کو پاکستان پہنچے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست، دوسرا ٹیسٹ 30 اگست جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 3 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2025 کا حصہ ہے۔ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا بریفنگ میں تصدیق کی تھی کہ قذافی اسٹیڈیم جاری اپ گریڈ کی وجہ سے قذافی اسیٹیڈیم پاک بنگلادیش سیریز کے میچز کی میزبای سے محروم رہے…

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 21 سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی

میلبورن (پاک ترک نیوز) ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح، 21 سال بعد ٹیسٹ میچ جیت لیا ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 21 سال بعد شکست دے کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج برسبین میں کھیلا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 311 اور دوسری اننگز میں 193 رنز بنا کر 216 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔ ہدف کے تعاقب…

سڈنی ٹیسٹ؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا

سڈنی (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا نے تین میچوں پر مشتمل سیریزکے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا۔آسٹریلیا نے 130 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پورا کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلوی شہر سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ میچ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز کے اختتام پر صرف 47رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہو گئی، اننگز کا آغاز محمد رضوان اور عامر جمال نے کیا، محمد رضوان 28…

سڈنی ٹیسٹ ،تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان کے 7کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

سڈنی(پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کی دوسری اننگز میں 7کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔ سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کے 313 رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 299 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں قومی ٹیم کو 14 رنز کی برتری ملی۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا لیکن عبد اللہ شفیق ایک بار پھر پہلے ہی اوور میں صفر پر بولڈ ہو گئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے کپتان شان مسعود کو اننگز…

بھارت سائوتھ افریقہ دوسرا ٹیسٹ ، پہلے ہی روز دونوں ٹیمیں پویلین لوٹ گئیں

کیپ ٹائون (پاک ترک نیوز) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز دونوں ٹیمیں پویلین لوٹ گئیں ۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹائون میں جاری بھارت اور سائوتھ کے درمیان دو میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز دونوں ٹیمیں آئوٹ ہوگئیں۔ میچ میں پہلی ہی روز مجموعی طور پر 23وکٹیں گر گئیں ۔جنوبی افریقہ نے میچ کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 62رنز بنا لئے ۔سائوتھ افریقہ کو ابھی بھی 36رنز کا خسارہ باقی ہے ۔ جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے…

پاک آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا ،شاہین اور امام باہر

سڈنی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا ۔ پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ۔ شاہین شاہ آفریدی اور امام الحق باہر بیٹھ کر میچ دیکھیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستان اور کینگروز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہو گا ۔ پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ شاہین شاہ آفریدی اور امام الحق کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان…

امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کپتانی کریں گے ،فخر زمان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کپتانی کریں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے مقابلہ ضروری ہوتا ہے۔اچھا اور برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے، پرامید ہوں کہ بابر اعظم بڑا سکور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کی اچھی کپتانی کی ہے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق ہے لیکن امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف…

پاکستان کرکٹ بورڈ کا محمد رضوان کے آئوٹ ہونے کا معاملہ آئی سی سی سے اٹھانے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران محمد رضوان کی برطرفی کا معاملہ آئی سی سی سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں محمد رضوان کے متنازعہ آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امپائرنگ اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق معاملات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی کپتان اور تیز گیند باز پیٹ کمنز کی جانب سے کیچ آؤٹ کی اپیل کے بعد آن فیلڈ امپائر نے رضوان کو آؤٹ دینے…

پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست ،سیریز کینگروز کے نام

میلبورن (پاک ترک نیوز) پاکستان کو آسٹریلیا کےہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی 79رنز سے شکست ہو گئی ۔ سیریز کینگروز جیت کر گئے ۔ آسٹریلیا نے ایک بار پھر پاکستان کو ہ را کر باکسنگ ڈے ٹیسٹ بھی اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا، کینگروز کی طرح شاہینوں کی جانب سے بیٹنگ میں اچھی شروعات نہیں ہوئی، عبداللہ شفیق نے صرف 8 کے مجموعی سکور پر مچل سٹارک کی گیند پر عثمان خواجہ کو کیچ دے دیا، وہ صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ امام الحق 12 رنز…

باکسنگ ڈے ٹیسٹ ، تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کے 6وکٹوں پر 187رنز

میلبورن (پاک ترک نیوز) پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنا لئے ۔ آسٹریلیا کی مجموعی برتری241رنز ہو گئی ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر6وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنا لئے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل مارش نے 96جبکہ سٹیو سمتھ نے 50رنز بنائے ۔ایلکس…

بابراعظم پہلی بار ٹیسٹ میں رواں برس ایک بھی نصف سنچری نہ بنا سکے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم پہلی بار ایک سال کے دوران ایک بھی نصف سنچری نہ بنا سکے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بابراعظم ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے، انہوں نے 7 گیندوں کا سامنا کیا اور محض ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سابق کپتان کو ایک موقع ضرور ملے گا۔ بابراعظم کیلئے سال 2023 میں 8 ٹیسٹ میچز کی اننگز میں ایک مرتبہ بھی 50 کا ہندسہ عبور نہیں کرسکے ہیں۔ پاکستان نے رواں برس محض 5 ٹیسٹ…

سپنر نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کی سیریز سے باہر

میلبورن (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل اور جھٹکا ،فٹنس مسائل کےباعث لیفٹ آرم سپنر نعمان علی بھی آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں قومی ٹیم فٹنس مسائل میں بری طرح گھر گئی ۔میلبورن میں نعمان علی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے نعمان علی سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ لیفٹ آرم سپنر نعمان علی آج ہسپتال سے ڈسچارج ہوں گے ۔ نعمان علی کا متبادل بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ سلیکشن…

باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

میلبرن (پاک ترک نیوز) پاکستان کو پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی سکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں قوم ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے، انجری کا شکار ہونے والے خرم شہزاد، وکٹ کیپر سرفراز احمد اور آل راؤنڈر فہیم اشرف ممکنہ طور پر پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سرفراز احمد نے پرتھ ٹیسٹ میچ میں محض 7 اسکور کیے جبکہ اسٹمپ کے پیچھے دو مواقع بھی ضائع کیے، انکی جگہ محمد رضوان جبکہ فہیم اشرف کی جگہ…

دورہ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا ۔ آسٹریلیا سے سیریز کے اختتام پر وہ آئندہ ماہ جنوری میں نیوزی لینڈ کا رخ کرے گی جہاں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ اس سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ سیریز کے لیے سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام دینے کی تجویز سامنے آئی تھی تاہم ٹیم ڈائریکٹرمحمد حفیظ نے اس کو مسترد کر دیا۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان کی اسکواڈ میں…

ہمیں ایک دن میں 250رنز والی سوچ بدلنا ہوگی ،افتخار احمد

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دن میں 250 رنز والی سوچ بدلنا ہوگی۔ قومی آل رائونڈر نے اس سوال کے جواب میں کہ پاکستان آسٹریلیا میں کیوں نہیں جیت پاتا؟ قومی آل رائونڈر کا کہنا تھا کہ بھارت بھی آسٹریلیا میں جاکر جیت سکتا ہے، ہمیں ایک دن میں 250 رنز والی سوچ بدلنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے، آسٹریلیا میں انٹینٹ کے ساتھ کھیلنا اہم ہے۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ اگر آپ کی سوچ وہی ہے کہ ایک دن میں 250 یا 270…

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پاکستانی شائقین کیلئے کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان

میلبرن(پاک ترک نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی فینز کیلئے میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے ایم سی جی کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلے کا نام دیا گیا ہے، کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر 4 کے باہر لگایا جائے گا۔ کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگا رنگ سٹالز لگائے جائیں گے، اس دوران شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی سکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا…

پرتھ ٹیسٹ ،تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کی برتری 300رنز ہوگئی

پرتھ (پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 2وکٹوں کے نقصان پر 84رنز بنا لئے ۔ آسٹریلیا کی برتری 300رنز ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 84رنز بنا لئے ۔ آسٹریلیا کو مجموعی طور پر پاکستان پر سبقت300رنز ہوگئے ۔ سٹیو سمتھ 43جبکہ عثمان خواجہ 34رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر بغیر کوئی رنز بنائے جبکہ لبھوشن 2رنز بنا کر پویلین…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More