پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 10ماہ کے دوران معمولی کمی۔ادارہ شماریات
کراچی (پاک ترک نیوز)
پاکستان نے رواں مالی سال (2023-24) کے پہلے 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 13ارب 68کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔تاہم گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ رقم 0.19فیصد کم ہے۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل (23-2022) کے دوران13,709.246 ملین ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات ہوئی تھیں۔
ٹیکسٹائل کموڈٹیز جن کی تجارت میں مثبت اضافہ دیکھنے میں آیا ان میں خام روئی بھی شامل ہے جس کی برآمدات میں 319.91 فیصد اضافہ ہوا۔…