پاکستان میں کوئلے کے سب سے بڑے ذخائر مل گئے
کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کے بڑے صحرا تھر پارکرمیں کوئلے کے اب تک کے سب سے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ۔
صحرائے تھر میں کوئلے کے یہ ذخائر چینی کمپنی کے ذریعے تلاش کیے گئے ہیں ۔
تھرکول فیلڈ کے بلاک ون میں 145 میٹر کھدائی کے بعد کوئلہ نکلا ہے اور یہ ذخائر تین ارب ٹن کوئلے کے ہیں جو 5 ارب بیرل خام تیل کے برابر ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کوئلے کے بڑے ذخائر کی دریافت پر کہا کہ کہ تھرکول پراجیکٹ میں یہ دوسری بڑی کامیابی ہے ۔اس سے پہلے تھرکول سے نکلنے والے کوئلے سے بجلی بنانے کا کامیاب…