براؤزنگ ٹیگ

#tickets

پاکستان ریلوے کا ٹرینوں کے کرایوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان کر دیا۔ عید الاضحیٰ 2024 کے تہواروں کے دوران مسافروں کی سہولت کیلئے پاکستان ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے ۔ پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ 2024 کے تین دنوں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔ پاکستان ریلویز کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں پاکستانی عوام کی خدمت کے عزم کے تحت کرایوں میں اس نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو…

پاکستان ریلوے نے 9 ماہ کے دوران 66 ارب روپے کما لئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ریلوے نے 9 ماہ میں 66 ارب روپے کما لیے۔ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان ریلوے کی آمدن 80 ارب روپے سے زیادہ ہونے کے امکانات ہیں جبکہ محکمے کے پاس 10 روز کا ڈیزل اسٹاک بھی موجود ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر ٹرینوں کے بلاتعطل آپریشن کے لیے 15 لاکھ لیٹر ڈیزل بھی خرید لیا گیا ہے۔ سی ای او عامر علی بلوچ کاکہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے عید کی اسپیشل ٹرینوں میں اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مسافروں کی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر کیا گیا۔سپیشل ٹرینوں کی 100 فیصد بکنگ…

پاکستان مسلم لیگ ن کی عام انتخابات کیلئے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کے لئے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع کردی۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے ایک فارم جاری کیا ہے، ن لیگ کی ٹکٹ کے خواہش مند 10 نومبر تک فارم بمعہ فیس جمع کروا سکتے ہیں، ن لیگ کی قومی اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشست کے لئے دو لاکھ روپے ٹکٹ فیس مقرر کی گئی ہے، صوبائی اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشست کی ٹکٹ کے خواہشمند کو ایک لاکھ روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔ مخصوص نشست کے لئے نامزد امیدواروں کو دو لاکھ روپے اضافی بھی جمع کروانے…

ورلڈکپ ٹکٹوں کی فروخت کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹکٹوں کی فروخت کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا۔ 25 اگست سے پہلے مرحلے میں ان میچز کی ٹکٹیں فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی۔آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ 2023کے میچز کی ٹکٹیں مرحلہ وار فروخت کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں میزبان ملک بھارت میچز کی ٹکٹیں شہروں کے حساب سے 30 اگست سے 3 ستمبر تک فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی جبکہ ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج مقابلے پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 اکتوبر کو شیڈول میچ کے…

تحریک انصاف نے خواجہ آصف کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور(پاک تر نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگانے پر خواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ تحریک انصاف نے وزیردفاع خواجہ آصف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا جو عثمان ڈار کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے عمران خان پر سیالکوٹ میں ٹکٹوں کی فروخت کا الزام عائد کیا تھا اور ٹکٹوں کے عوض سیالکوٹ سے 30کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا من گھڑت الزام لگایا گیا ہے۔ خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈرز پر بے بنیاد…

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تینوں میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلیں گی۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں شیڈول تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے ٹکٹس اتوار 2 اپریل کو صبح 11 بجے سے فروخت ہونا شروع ہوں گے جبکہ آن لائن ٹکٹس pcb.bookme.pk پر دستیاب ہوں گے۔ جنرل انکلوژر کیلئے ٹکٹس کی قیمت 250، فرسٹ کلاس کی 500 روپے، پریمیم کیٹیگری…

عمران خان نے لیگل ٹیم کو مرکزی قیادت کی رہائی کا ٹاسک سونپ دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت اور لیگل ٹیم کو مرکزی قیادت کی رہائی کا ٹاسک سونپ دیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اہم فیصلوں میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کا ہونا پارٹی کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ پارٹی امور کے اہم فیصلوں میں عمران خان کو گرفتار مرکزی قیادت کی یاد ستانے لگی ۔تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اہم ارکان جیل بھرو تحریک کے تحت جیلوں میں ہیں۔ عمران خان شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، زلفی بخاری اعظم سواتی و دیگر کے بغیر فیصلوں میں…

رونالڈو اور میسی آج سعودی عرب کے شہر ریا ض میں مد مقابل

ریاض(پاک ترک نیوز) پرتگالی سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹینا کو عالمی چیمپئین بنوانے والے لیونل میسی آج سعودی عرب کے شہر ریاض کے کنگ فہد سٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل اسٹار الیون میں النصر اور الہلال کلب کے کھلاڑی شامل ہوں گے، یہ نمائشی میچ کنگ فہد اسٹیڈیم ریاض میں کھیلا جائے گا۔فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) اور سعودی آل سٹار الیون کے درمیان میچ آج 19 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ میچ کی…

پاک انگلینڈ سیریز ،لاہور میں شائقین کرکٹ ای ٹکٹ پر داخلے کی سہولت میسر نہیں ہو گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاک انگلینڈ سیریز کے آخری تین ٹی ٹونٹی میچز میں لاہور میں شائقین کرکٹ کو ای ٹکٹ پر داخلے کی سہولت میسر نہیں ہو گی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ24 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم سے پرنٹڈ ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں ، جس کا وقت دوپہر 12 سے رات 8 بجے تک ہوگا جبکہ تصدیق کیلیے شناختی کارڈ بھی ہمراہ لانا ہوگا۔ گزشتہ انٹرنیشنل اور پی ایس ایل میچز کے دوران ای ٹکٹ، موبائل تصویر اور فوٹو کاپی کا بارکوڈ سکین کروانے پر داخلے کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن اس سہولت کا کئی…

ایشیا کپ ، پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں 3گھنٹوں میں فروخت

دبئی(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے ایشیاکپ میں 28اگست کو ہونیوالے پاک بھارت میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں ہونے ایشیاکپ کیلئے پاکستان اور بھارت ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس سے قبل میچ کے پہلے مرحلے کے ٹکٹس محض 3 گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اعلان کیا تھا کہ ٹکٹوں کی فروخت پیر کو ہوگی تاہم کونسل نے وقت کا تعین نہیں کیا تھا جس کے باعث شائق صبح سویرے سے ویب سائٹ پر آن لائن…

قطر فٹ بال ورلڈکپ کے 12لاکھ سے زیادہ ٹکٹ فروخت

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر 2022 فٹ بال ورلڈ کپ کے اب تک 12لاکھ سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ٹکٹوں کی فروخت کا تازہ ترین مرحلہ دوکروڑ 35لاکھ سے زیادہ ٹکٹوں کی درخواستوں کی عمومی قرعہ اندازی کے ذریعے اپریل کے آخر میں مکمل ہوا تھا۔ فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کے مطابق سب سے زیادہ ٹکٹوں کی درخواستیں ارجنٹینا، برازیل، انگلینڈ، فرانس، میکسیکو، قطر، سعودی عرب اور امریکہ سے موصول ہوئی تھیں۔جب کہ نومبر اور دسمبر میںمنعقد ہونے والے 28 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران کل 20 لاکھ ٹکٹ دستیاب ہوں…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت

لاہور(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022میں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔شائقین نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کے لیے ایڈوانس بکنگ کرا رکھی تھی۔میگا ایونٹ کے اب تک 2 لاکھ سے زائد ٹکٹس ایڈوانس بکنگ پر فروخت ہوچکے ہیں۔ شائقین کرکٹ دلچسپ مقابلے کیلئے بے تاب ہو گئے ۔ 9ماہ بعد ہونیوالے روایتی حریفوں کے میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں ۔ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان اور بھارت…

بیجنگ سرمائی اولمپکس کی ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی

بیجنگ(پاک ترک نیوز) بیجنگ میں 2022 کےسرمائی اولمپکس کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی نے کرونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے کھیلوں کو دیکھنے کے لئے آنے والے تماشائیوں کی تعداد کم کرنے اور کرونا کی تمام حفاظتی ضروریات کو پورا کرنے والے صرف چین کے شہریوں کو ہی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب ٹکٹوں کی فروخت کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وبائی مرض کی موجودہ سنگین اور پیچیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور تمام شرکاء اور تماشائیوں کی حفاظت کو یقینی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More