براؤزنگ ٹیگ

#tokyo

جاپان میں 230 ملین ٹن الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری دھات کے ذخائر دریافت

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان میں 230 ملین ٹن الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری دھات کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ۔ دنیا میں آج بجلی سے چلنے والی گاڑی کی مانگ ہے ۔جاپان نے ملک کے خصوصی اقتصادی زون میں ایک الگ تھلگ جزیرے کے قریب معدنیات کے بڑے ذخائر تلاش کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ محققین کے مطابق، منامی ٹوریشیما کے قریب سمندری تہہ پر پائے جانے والے معدنی وسائل 75 سال سے ملک کی کوبالٹ کی کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں، اور اس میں ایک دہائی سے زائد کی نکل کی فراہمی بھی ہے۔ NIKKEI Asia کی ایک رپورٹ…

شمالی کوریا 4 جون تک جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے: جاپان

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا 4 جون تک سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ 27مئی سے 4جون کے درمیان ایک جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا منصوبہ ہے ۔شمالی کوریا نے گزشتہ نومبر میں جاسوس سیٹلائٹ مدار میں بھیجنے کی تیسری کوشش کی تھی ۔ جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ آٹھ روزہ لانچنگ ونڈو اتوار کی آدھی رات کو پیر سے شروع ہوئی، شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا اور فلپائن کے جزیرے لوزون کے قریب تین سمندری خطرے والے علاقوں کی…

ٹویوٹا نے تکنیکی خرابی کے باعث ایک لاکھ 35ہزار Priusگاڑیاں واپس منگوا لیں

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹویوٹا کمپنی نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک لاکھ 35ہزار Priusگاڑیاں واپس منگوا لی ہیں ۔ ٹویوٹا موٹرز نے پچھلے دروازے کے ہینڈلز میں خرابی کی وجہ سے جاپان میں 135,000 سے زیادہ Prius ہائبرڈ کاریں واپس منگوائی ہیں۔ متاثرہ کاریں نومبر 2022 سے اپریل 2024 کے درمیان تیار کی گئی تھیں۔ خوش قسمتی سے اس خرابی کی وجہ سے اب تک کسی حادثے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پروڈکشن روک دے گی اور مسئلہ حل ہونے تک ڈیلرشپ سے آرڈر لینا بند کر دے گی۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے اس مسئلے…

جاپان نے ہائیڈروجن سے چلنے والی ایئرلائنر کی تیاری کیلئے 38بلین ڈالر مختص کردیئے

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان نے ہائیڈروجن سے چلنے والی ایئرلائنر کی تیاری کیلئے 38بلین ڈالر مختص کردیئے ۔ جاپان کی وزارت اقتصادیات، تجارت اور صنعت کی طرف سے اعلان کردہ اس منصوبے کا مقصد ٹیکنالوجی کے نئے معیارات قائم کرتے ہوئے متعدد کمپنیوں کی اجتماعی مہارت کو بروئے کار لانا ہے۔ اپنی ہوابازی کی صنعت کو بحال کرنے اور ماضی کی ناکامیوں سے بچنے کے لیے، جاپان کی حکومت نے نجی شعبے کے ساتھ مل کر اگلی نسل کے مسافر طیارے کی تیاری کے لیے ایک پرجوش منصوبے کی نقاب کشائی کی ہے۔ خطاب کرتے ہوئے معیشت، تجارت…

ٹویوٹا نے الیکٹرک اور ہائیڈروجن کاروں کو الوداع کہہ دیا ،امونیا انجن بنائیں گے

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) ٹویوٹا نے صاف ستھرا اور زیادہ پائیدار نقل و حمل کی تلاش میں ہمیشہ ایک مختلف راستے کا انتخاب کیا ہے۔ اگرچہ یہ سچ ہے کہ جاپانی کار ساز کمپنی توانائی کے متبادل ذرائع کی جارحانہ تحقیقات کر رہی ہے اور مستقبل کے لیے کچھ دلچسپ الیکٹرک گاڑیوں پر کام کر رہی ہے، امونیا انجنوں کے ساتھ حالیہ پیش رفت EV انقلاب کی لہر کو پلٹ سکتی ہے۔ کمپنی چین کے جی اے سی گروپ کے ساتھ شراکت میں ان انقلابی EV تبدیلیوں پر تحقیق کرے گی۔ جی اے سیکی طرف سے ایک حالیہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا پروٹو…

جاپانی کمپنی سونی نے بھارتی کمپنی زی کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) جاپانی کمپنی سونی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ مقامی حریف زی انٹرٹینمنٹ کے ساتھ اپنے ہندوستانی آپریشنز کے 10 بلین ڈالر کے انضمام سے دستبردار ہو رہا ہے۔ سونی کی اس بات کی تصدیق کی تین سال قبل ہونے والا معاہدہ جو دونوں فرموں کی 1.4 بلین لوگوں کی بھارت کی ترقی پذیر تفریحی مارکیٹ میں ڈزنی، ایمیزون اور نیٹ فلکس جیسی اسٹریمنگ حریفوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے کیا گیا تھا وہ دستبردار ہو رہے ہیں ۔ جاپانی فرم کی جانب سے کہا گیا کہ اس نے دونوں کمپنیوں کے ذریعے انضمام معاہدوں کو…

جاپان نے بھی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

ٹوکیو (پاک تر ک نیوز) جاپان نے شمالی کوریا اور قدرتی آفات کی نگرانی کے لیے خلا میں اپنا جاسوسی سیٹلائٹ روانہ کردیا ہے۔ H2A نامی راکٹ کو تانیگاشیما جزیرے پر واقع تانیگاشیما خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔ راکٹ بنانے والی کمپنی متسوبشی ہیوی انڈسٹریز نے اپنے بیان میں کہا کہ راکٹ نے منصوبہ بندی کے مطابق پرواز کی۔ یہ واقعی ایک خوبصورت لانچ تھی۔جاپان کا یہ سیٹلائٹ انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس ہے جسے راکٹ کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے جس کا مقصد شمالی کوریا سے متعلق خطرات اور قدرتی آفات کی نگرانی کرنا ہے۔ یاد…

جاپان میںچھ روز کے دوران 850سے زائد زلزلے آچکے ہیں ، آفٹر شاکس کا سلسلہ مزید ایک ہفتہ جاری رہے گا، حکام

ٹوکیو(پاک ترک نیوزز) جاپان میں مسلسل چھٹے روز آنے والے زلزلوں سے مرنے والوں کی تعداد 110 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 5.2شدت کا تازہ زلزلہ آج تاکااوکا شہر اور گردونواح کے علاقوں میں آیا ہے۔ جاپان کے متعلقہ حکام کی طرف سےجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 2016 کے بعد پہلی بار 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل ملک کے جنوب مغرب میں کماموٹو پریفیکچر میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس میں 273 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 516 افراد کو مختلف…

جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) وسطی جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق 7.6 شدت کے زلزلے نے وسطی جاپان میں اشیکاوا کو نشانہ بنایا ہے، جس سے سونامی کی وارننگ جاری ہو گئی ہے اور رہائشیوں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے لیے انخلا اور تیاری کے لیے مشورہ دیا گیا ہے۔ عوامی نشریاتی ادارے NHK نے رپورٹ کیا کہ ایک میٹر اونچائی (3.3 فٹ) کے قریب سونامی نے بحیرہ جاپان کے ساتھ مغربی ساحل کے کچھ حصوں کو ٹکرایا، جس میں بڑی لہر کی توقع ہے۔ جاپان کی…

جاپان اسرائیلی بحری جہاز کو اغوا کرنے والے حوثی باغیوں سے مذاکرات کا خواہاں

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) جاپان بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہاز کو اغوا کرنے والے حوثی باغیوں سے مذاکرات کا خواہاں ہے۔ جاپان کا کہنا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں ایک مال بردار بحری جہاز کو ہائی جیک کرنے والے حوثی باغیوں سے مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ٹوکیو نے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ بھی بات چیت کر رہا ہے کیونکہ وہ گلیکسی لیڈر کی رہائی کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ جہاز ایک اسرائیلی تاجر کی ملکیت ہے اور اسے ایک جاپانی فرم چلاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے…

جاپان اور جنوبی کوریا میں سمندری طوفان کے باعث نظام زندگی متاثر

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) سمندری طوفان خانون کے باعث جاپان اور جنوبی کوریا میں نظام زندگی شدید متاثر ہوگیا ۔طوفان کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ متعدد پروازوں کو بھی روک دیا گیا۔ سمندری طوفان خانون کے باعث جاپان اور جنوبی کوریا کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ہیں جس کے باعث ٹرینوں اور پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خانون جزیرہ نما جنوبی کوریا کی بندرگاہی شہر ٹونگیونگ کا رخ کر سکتا ہے ۔ طوفان اس وقت جنوب مغربی اوکیناوا کے علاقے میں تباہی مچا دینے کے بعد…

یوکرینی صدر زیلنسکی جی 7میں شرکت کیلئے جاپان پہنچ گئے

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولایمیر زیلنسکی جی 7میں شرکت کیلئے جاپان پہنچ گئے ۔ جاپان 19 سے 21 مئی تک ہیروشیما میں گروپ آف سیون (G7) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے اور اس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ کے رہنماؤں کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ یوروپی یونین اس گروپ کا "غیر شمار شدہ ممبر" ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی سربراہی اجلاس میں شرکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ جمعہ کو سربراہی اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے، G7 رہنماؤں نے کہا کہ وہ "اس بات کو…

ترکیہ میں آنے والا زلزلہ دنیا کی تایخ کے بڑے زلزلوں میں سے ایک تھا، جاپانی ماہر

ٹوکیو /انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ میں آنے والا 7.7 شدت کا زلزلہ دنیا میں آنے والےبڑے زلزلوں میں سے ایک ہے۔جس کی تباہ کاریوں کا صحیح حساب لگانے میں دو ماہ سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ کیونکہ ابھی تک تباہی سے دوچار ہونے والے علاقوں میں آفٹر شاکس محسوس کئے جا رہے ہیں اور انکی مجموعی تعداد 250سے تجاوز کر چکی ہے۔ جاپان کی تاہوکو یونیورسٹی کے انٹرنیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر سائنس کے سربراہ پروفیسر شنجی ٹوڈا نے کہا ہے کہ یہ ایک غیر متوقع بڑا زلزلہ تھا جس کے نتیجے میں 5,400 سے زائد افراد جاں بحق…

جاپان اپنی جی۔7کی سربراہی کے دوران روس پر پابندیوں اور یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا۔ جاپانی وزیراعظم

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) جاپانی وزیر اعظم فیومیو کشیڈا نے کہا ہےکہ ٹوکیو روس کے خلاف پابندیوں اور یوکرین کی حمایت کی پالیسی کے تحت گروپ آف سیون (جی۔7) اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کو مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جاپانی وزیر اعظم نے پیر کے روز پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے اپنے پالیسی خطاب میں کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ بین الاقوامی برادری دنیا کو درپیش مختلف چیلنجوں کے جواب میں تعاون کرے۔جی۔ 7 نام نہاد گلوبل ساؤتھ کے ساتھ اپنے تعاون کو متحد اور مضبوط…

شمالی کوریا کا سال کے آخری روز2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نےاپنی ورکرز پارٹی آف کوریا کی سینٹرل کمیٹی پلینم کے چھٹے دن اور سال 2022کے آخری دن کو 37ویں میزائل لانچ کے ذریعے منایاہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلیسٹک میزائلوں سے مشابہ دوپروجیکٹائل داغے گئے ہیں۔ جاپان کے کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کی صبح دو پروجیکٹائل لانچ کیے جو بیلسٹک میزائلوں کی طرح دکھائی دیتے تھے۔ جاپانی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جس علاقے میں پہلا میزائل گرا وہ جاپان کے خصوصی اقتصادی زون…

جاپان اور امریکہ میں برفانی طوفان سے تباہی ، نظام زندگی درہم برہم

نیو یارک (پاک ترک نیوز) امریکہ اور جاپان میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ، نظام زندگی درہم برہم، امریکہ میں حادثات میں 70افراد ہلاک ہو گئے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقوں آج مزید 9 انچ برف پڑنے کا امکان ہے، مغربی نیویارک میں آج درجہ حرارت منفی 2 سے منفی 6 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔خراب موسم کے باعث امریکہ بھر میں ایک لاکھ 22 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ نیویارک کے مغربی علاقے 4 فٹ برف تلے دبے ہیں۔ نیویارک کے شہر بفلو میں لوگوں کو آج بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت…

جاپانی انشورنس کمپنی نے روس یوکرینی پانیوں میں بحری جہازوں کو جھڑپوں سے ممکنہ نقصان کا معاوضہ بند کردیا

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) جاپان کی سب سے بڑی انشورنس کمپنیاں روس اور یوکرین کے پانیوں میں بحری جہازوں کو فوجی جھڑپوں سے ممکنہ نقصان کے لیے معاوضہ دینا بند کر نے پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جاپانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے ہفتے کے روز اطلاع دی ہےکہ ٹوکیو میرین اینڈ نیچیڈو فائر انشورنس، سومپو جاپان انشورنس اور مٹسوئی سومیتومو انشورنس نے جمعہ کو جہاز کے مالکان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرنا شروع کر دیا جس کے مطابق انشورنس کمپنیوں سےجہازراں کمپنیوں کو ملنے والی انشورنس کی سہولت یکم جنوری…

شمالی کوریا نے اپنا فوجی انٹیلی جنس سیٹلائٹ تیار کرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے اپنا فوجی انٹیلی جنس سیٹلائٹ تیار کرنے کے منصوبے کے آخری مرحلے کا آغاز کر دیا ہے ۔اوراب اس ضمن میںآزمائشوں اور حتمی چؤجانچ پڑتال کا کام شروع کر دیا ہے۔ جاپانی میڈای نے پیرکے روز رپورٹ کیا ہے کہ اس حوالے سے شمالی کوریا اپنے سوہاے سیٹلائٹ لانچنگ اسٹیشن سے ایک آزمائشی سیٹلائٹ لانچ کر چکا ہے۔ جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق اتوار کو شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی سمت میں دو بیلسٹک میزائل داغے۔ انہوں نے 550 کلومیٹر کی زیادہ سے زیادہ اونچائی پر تقریباً 500…

روسی تیل کی قیمت کی حد 60ڈالرفی بیرل مقرر کرنے پر عملدرآمد آج سے شروع، روس کا انکار

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) روس سے یورپی یونین کو سمندری راستے سے تیل کی ترسیل پر پابندی آج 5 دسمبر سے نافذ العمل ہو گی۔ یورپی یونین کے رکن ممالک نے جمعہ کے روز سمندر کے ذریعے فراہم کیے جانے والے روسی تیل کی قیمت کی حد 60 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیاتھا۔ اسی طرح کے فیصلے کا اعلان گروپ آف سیون ممالک اور آسٹریلیا نے بھی کیا ہے۔ امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ اپنی کمپنیوں پر پابندی عائد کر رہے ہیں کہ وہ روس سے تیل لے جانے والے ٹینکروں کے حوالے سے نقل و حمل، مالیاتی اور انشورنس کی خدمات…

سونی نے”کاربن کے صفر اخراج”کے ہدف کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) سونی آئندہ برس سے چھوٹی الیکٹرانک مصنوعات جیسے کہ سمارٹ فونز اور کیمروں کے لیے پلاسٹک کی پیکجنگ کو مرحلہ وار ختم کرنا شروع کر دے گی۔ جاپانی میڈیا کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ اپریل سے پلاسٹک کی پیکیجنگ ایک کلوگرام (2.2 پاؤنڈ) یا اس سے کم وزن کی کچھ نئی مصنوعات کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ جاپانی کمپنی 2025 تک نئے ڈیزائن کردہ چھوٹے سامان کے تمام کنٹینرز سے پلاسٹک مواد کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونی بالآخر ٹیلی ویژن جیسی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More