براؤزنگ ٹیگ

#tokyo

عالمی شہرت یافتہ جاپانی ریسلر انوکی انتقال کرگئے

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان کے 60اور70کی دہائیوں میںعالمی شہرت پانے والےسابقہ پہلوان اور سیاستدان انتونیو انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔وہ گذشتہ دو سالوں سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔انوکی کی موت کی اطلاع نیو جاپان پرو ریسلنگ کمپنی نے ٹویٹ میں دی ہے کس میں کہا گیا ہے کہ ۔وہ اپنے بانی انتونیو انوکی کے انتقال پر افسردہ ہے۔ پروفیشنل ریسلنگ اور عالمی برادری کے لیے ان کی کامیابیاں بے مثال ہیں جو کبھی بھی نہیں بھلائی جائیں گی۔جولائی 2020 میں انوکی نے کہا تھا کہ وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہو…

جاپان کی ٹوئٹر، گوگل اور فیس بک سمیت 48ٹیک کمپنیوں پر جرمانے عائد کرنے کی تیاریاں

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپانی حکومت 48 ٹیک کمپنیوں کے خلاف جرمانے عائد کرنے کے لئے تیار ہے جس میں ٹویٹر ، میٹا پلیٹ فارمز (فیس بک) اور الفابیٹ (گوگل) شامل ہیں پیر کے روز جاپانی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق حکومت جاپان نےملک میں کام کرنے والی تمام غیر ملکی ٹیک کمپنیوں کو ملک کے اندر اپنے ہیڈکوارٹرز رجسٹر کروانے کے لئے رواں مہینے کے وسط تک کی ڈیڈ لائن دی تھی جس میں ناکامی پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔

امریکہ میں گرفتاریاں ،جاپان کاچینی طلبہ اور معلمین کی سخت سکریننگ کا فیصلہ

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان اپنی یونیورسٹیوں میں غیر ملکی طلباء اور اسکالرز کی زیادہ سے زیادہ جانچ پڑتال کرے گا تاکہ چین جیسے ملکوں کو ٹیکنالوجی کے رساو کو روکا جا سکے۔ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ اپنی قومی سلامتی کے علاوہ امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں کے ساتھ تبادلے کو بھی محفوظ بنایا جا سکے۔ امریکی صدر بائیڈن کے دورے کے دوران اس ضمن میں معلومات کے تبادلے کے دوران اس امر کی نشاندہی کی گئی کہ بہت سے مغربی ممالک نے اپنی ہائی ٹیک درسگاہوں میں جاسوسی کو روکنے کے لیے سخت اسکریننگ اور خلاف ورزیوں کے لیے…

سونی کا رواں سال ایک کروڑ 80لاکھ پی ایس۔5فروخت کرنے کاٹارگٹ تیار

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپانی ٹیک فرم سونی رواں سال اپنے پلے اسٹیشن 5 گیمنگ کنسول کےایک کروڑ 80لاکھ یونٹس فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کمپنی کے چیف فنانشل آفیسرہیروکی توتوکی نے منگل کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہاہےکہ پلے سٹیشن 5 کے ہارڈویئر یونٹ کی فروخت کی پیشن گوئی 18 ملین یونٹس ہے، جو کہ مکمل یونٹ اور حصوں کی خریداری کے تخمینہ جات پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعداد وشمار کی روشنی میںدیکھا جائےتو یہ 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال سے 56.5 فیصد اضافہ ہوگا جس میں سونی نے پی ایس۔5 کے ایک…

امریکی توجہ کےمتمنی شمالی کوریا نے پھر مزائل تجربہ کردیا

(پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے ایک بار پھر بلیسٹک مزائل فائر کیا ہے، جاپان اور جنوبی کوریا کے مطابق حالیہ دنوں میں کیے گئے تجربات کا نتیجہ طویل فاصلے تک مارکرنے والے مزائل لانچ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ جنوبی کوریا اور امریکہ نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ پیانگ یانگ بین البراعظمی مزائل (ICBM)کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ آئی اسی بی ایم کے حوالے سے تجربات کو اس وقت روکا گیا تھا جب شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ کے مذاکرات کا آغاز ہوا۔ 2019میں ان مذاکرات کے ختم…

ٹویوٹا 2021میں بھی دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) جاپان کی ٹویوٹا موٹر کمپنی نے کہا ہےکہ اس کی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال 10.1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو اسے مسلسل دوسرے سال کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی بناتا ہے اور اسے اپنے قریبی حریف جرمنی کے والوو سے مزید آگے کرتا ہے۔ کارساز کمپنی نے ہفتہ کے روزکہا ہےکہ 2021 میں 10.5 ملین گاڑیاں فروخت ہوئیں، جن میں ڈائی ہاٹسو موٹرز اور ہینو موٹرز سے منسلک گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ اس کا موازنہ اسی مدت میں ووکس ویگن کے فراہم کردہ 8.9 ملین گاڑیوںسے ہے، جو 2020 کے مقابلے میں 5فیصد کم…

اومی کرون ،جاپان میں 4شہروںنے ہنگامی حالت نافذ کرنیکی اجازت طلب کرلی

ٹوکیو( پاک ترک نیوز) کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے بڑھتے ہوئے پھیلائو کے باعث جاپان کے 4شہروں کی انتظامیہ نے حکومت ہنگامی حالت نافذ کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ اجازت طلب کرنے والے شہروں میں ٹوکیو، سائیتاما، چیبا اور کاناگاوا نے شامل ہیں ۔ان شہروں کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے باعث شہروںمیں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ دیگر شہر بھی درخواست دینے کیلئے پر تول رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے وسطی علاقوں میں کورونا اور نئے ویریئنٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے…

عالمی نمبر تین جاپانی سکیٹر بیجنگ سرمائی اولمپکس سے باہر ہو گئی

ٹوکیو (پاک ترک نیوز)عالمی نمبر تین نوعمر جاپانی سکیٹر ریکا کی ہیراٹخنے کے زخمی ہونے کی وجہ سے آئندہ سال فروری میں ہونے والے بیجنگ سرمائیاولمپکس 2022ء سے باہر ہو گئی ہے۔ جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19سالہ کی ہیرااپنے ٹخنے کی تکلیف کی وجہ سے رواں سال سکیٹ کینیڈا اور این ایچ کے ٹرافی میں بھی حسہ نہیں لے سکی ہے ۔جبکہ اس تکلیف کی وجہ سے وہ آئندہ ہفتے منعقد ہونے والی جاپان کی قومی چیمپئن شپ میں بھی حصہ نہیں لے سکے گی جس میں آئندہ سال منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کے لئے جاپانی کھلاڑیوں کا انتخاب…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More