براؤزنگ ٹیگ

#tonyblinken

ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، ٹونی بلنکن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے۔ امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے کولوراڈو میں سیکورٹی فورم سے خطاب میں کہا کہ ایران نے ابھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے ہیں تاہم وہ جوہری بم بنانے کے لیےدرکار مواد ایک یا دو ہفتے میں تیار کرسکتا ہے۔ ٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری قابلیت کےحوالے سے خبریں نئے ایرانی صدر مسعود شکیان کے انتخاب کے بعد آئی ہیں۔ ہم نے پچھلے چند ہفتوں اور مہینوں میں ایران کے جوہری معاملات کو آگے بڑھتے دیکھا ہے۔…

الشفاء ہسپتال میں اسرائیلی آپریشن، چوبیس گھنٹوں میں100 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز ) غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال پر اسرائیل کا چھاپہ اور آپریشن چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے جس میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا ، ظالم فوج کی 24 گھنٹوں کے دوران بمباری کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر امریکا سے کہا ہے کہ حماس کو شکست دینے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی۔ رات گئے اسرائیلی فورسز نے نور شمس پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا، فلسطینی نیوز…

امریکہ نے یوکرین کو 400ملین ڈالرکا فوجی امداد کا 33واں پیکیج فراہم کرنے کااعلان کر دیا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نےکہا ہےکہ امریکہ کی جانب سےیوکرین کو 33 واں فوجی امداد کا پیکیج فراہم کیا جا رہا ہے جس کی مالیت400 ملین ڈالر ہے۔ انہوں نےگذشتہ شب امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس پیکج میں امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ ہمارس ٹینکوں، ہوئیٹزر توپوں سمیت بریڈلے انفنٹری لڑاکا گاڑیاں اور بکتر بند گاڑیوں کے لانچ شدہ پلوں کے لیے مزید گولہ بارود شامل ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ…

امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کی یوکرین جنگ کے بعدپہلی ملاقات

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کی یوکرین جنگ کے بعد پہلی ملاقات ہوئی۔ نئی دہلی میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جی ٹوئنٹی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔ 10 منٹ طویل اس ملاقات انٹونی بلنکن نے واضح کیا کہ روس نیو اسٹارٹ معاہدہ معطل کرنے پر نظرثانی کرے اور روس میں قید امریکی شہری کو رہائی دی جائے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس سے یوکرین جنگ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یوکرین کا دفاع کرنا پڑا کریں گے۔…

ترکیہ نے امریکہ سے ایف16 کی فروخت اور دفاعی شعبہ پر پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے امریکہ سےایف۔ 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری کے معاملے کو فوری طور پرحل کرنےکے ساتھ دفاعی صنعت کے شعبے میں انقرہ کے خلاف پابندیاں ہٹانے پر زور دیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ مولودچاوش اولو پیر کے روز انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میں ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ترک وزیر خارجہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ امریکی ایف 16 جنگی طیاروں کے لیے 20 بلین ڈالر کے معاہدے پر تبادلہ…

امریکی وزیر خارجہ کا ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ، مزید 100ملین امداد کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 6 فروری کوترکیہ میں آنے والے جڑواں زلزلوں کے بعد ترکی کا دورہ کیا ہے جس نے شمالی شام کو بھی متاثر کیا ہے۔ اور مزید 100 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ بلنکن نے اتوار کو بدترین متاثرہ صوبوں میں سے ایک کا ہیلی کاپٹرپر دورہ کرنے کے بعد انسرلک ایئر بیس پر گفتگو میں کہا کہ ایک طویل المدتی کوشش ہونے جا رہی ہے۔ یہ امریکہ اورترکیہ کی مشترکہ کاوش ہے جس نے آفات سے متعلق امداد کی تقسیم کو مربوط کیا ہے۔ اعلیٰ امریکی سفارت کار نے کہا کہ جب آپ…

بلاول بلنکن ملاقات ،امریکہ کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کی، اس موقع پر خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا، امریکی وزیرخارجہ نے سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More