براؤزنگ ٹیگ

#tonyblinkin

بائیڈن کی غزہ جنگ بندی کی تجویز ، بلنکن کا ترک ،اردن اور سعودی ہم منصوبوں سے ٹیلی فونک رابطہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر جو بائیڈن کی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی تجویز پر ترک، اردن اور سعودی عرب کے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فون کالوں میں تبادلہ خیال کیا۔ محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بلنکن اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے غزہ میں فوری جنگ بندی، تمام مغویوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کی تجویز پر بات کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلنکن نے غزہ کے لوگوں کے لیے معاہدے کے وسیع فوائد پر تبادلہ خیال کیا، جس میں انسانی امداد کی بڑے پیمانے پر آمد، شمالی…

غزہ میں جنگ بندی ،عرب ممالک کو اعتماد میں لینے کیلئے امریکی وزیر خارجہ ریاض پہنچ گئے

ریاض (پا ک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ یہ ان کے مشرق وسطیٰ کے دورے کا پہلا پڑاؤ ہے جس میں اسرائیل کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ میں انتظامی معاملات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اعلیٰ امریکی سفارت کار پیر کی صبح ریاض پہنچے ہیں۔ وہ اس ہفتے کے آخر میں اسرائیل کا سفر بھی کریں گے جہاں ان کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کا امکان ہے کہ وہ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات…

چین اور امریکہ دوستوں اور شراکت داروں کا انتخاب کرنے میں آزاد ۔ صدر شی جن پنگ

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن اپنے دوستوں اور شراکت داروں کا انتخاب کرنے میں آزاد ہیں۔امریکہ کو چھوٹے گروپوں سے اتحاد سے گریز کرنا چاہیے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق گذشتہ روز یہاں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ملاقات میں چین کے صدر نے کہا کہ دونوں فریقوں کے اپنے اپنے دوست اور شراکت دار ہو سکتے ہیں اور انہیں ایک دوسرے کا سامنا نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی ایک دوسرے کو نقصان پہنچانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین کسی بھی بلاک کے ساتھ ناوابستگی کے…

بلنکن کی اقوام متحدہ کے غزہ میں جنگ بندی کی ووٹنگ سے قبل اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات

تل ابیب (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے اقوام متحدہ کے غزہ میں جنگ بندی کی ووٹنگ سے قبل اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انٹونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ کے اپنے چھٹے ہنگامی دورے کا اختتام تل ابیب میں کیا، جہاں وہ اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت میں مصروف تھے۔ بلنکن کے دورے کا مرکز غزہ کے جنوبی قصبے رفح پر اسرائیل کے منصوبہ بند زمینی حملے کے متبادل تلاش کرنا تھا، جس میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ پناہ لے رہے ہیں، یہ اقدام فلسطینی شہریوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا جو پہلے سے ہی…

امریکہ پورے افریقہ میں شراکت داری کو گہرا، مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہے،بلنکن

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ پورے افریقہ میں شراکت داری کو گہرا، مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ ٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ عالمی بحرانوں کے باوجود افریقہ کے ساتھ گہرے تعلقات کے لیے پرعزم ہے کیونکہ اس نے براعظم کے چار ممالک کے دورے کا آغاز کیا۔ بلنکن بحر اوقیانوس کے ساحل پر چار افریقی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں ،وہ کیپ وردے، آئیوری کوسٹ، نائیجیریا اور انگولا کا دورہ کریں گے کیونکہ ساحل میں سیکیورٹی خراب ہو رہی ہے اور ہمسایہ ملک…

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکننے چھٹیوں کےالعلا کے سرمائی کیمپ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں حماس اسرائیل جنگ، غزہ کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد چوتھی مرتبہ مشرق سطی کے دورے پر ہیں۔جنہوں نے پیر کی شب امرریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ سعودی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کے…

امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ دورے کے پہلے مرحلے میں استنبول پہنچ گئے

استنبول (پاک ترک نیوز) غزہ، پر اسرائیل کے حملےکی وجہ سے مشرق وسطیٰ اور بحیرہ احمر میں کشیدگی میں اضافے کے حوالے سے مشاورت اور امریکی حکومت کی پا لیسی کی وضاحت کے لئےامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اپنے مشرق وسطیٰ اور یورپ کے دورے کے پہلے مرحلے میں ترکی پہنچ چکے ہیں جہاں وہ آج اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ ترک میڈیا کیے مطابق بلنکن اور اس کے وفد کو لے کر طیارہ گذشتہ شب استنبول ایئرپورٹ پر اتراتوہوائی اڈے پر، بلنکن کا استقبال ترک سفارت کاروں اور ترکی میں امریکی سفیر جیفری ایل فلیک نے کیا۔…

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع

غزہ (پاک ترک ) حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی ۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے بھی غزہ میں جنگ بندی کی تصدیق کردی گئی ہے ۔6 روزہ عارضی جنگ بندی آج جمعرات کی صبح ختم ہورہی تھی ، یرغمالیوں کے ایک آخری گروپ کو درجنوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے رات گئے غزہ سے رہا کیا گیا تھا۔جنگ بندی میں توسیع کیلئے عالمی طاقتیں جنگ روکنے کےلیے کوشاں ہیں ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مزید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی میں توسیع کی گئی ہے تاہم کتنے یرغمالی رہا کیے…

بلنکن ترکیہ پہنچ گئے ترک ہم منصب سے ملاقات۔ ترکیہ کا جنگ بندی کامطالبہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی انقرہ میں ملاقات میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال ،فوری جنگ بندی کے امکان اور علاقائی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ کی صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔ بلنکن اسرائیل فلسطین تنازعے پر مرکوز مشرق وسطیٰ کے دورے کے بعد گذشتہ شب ترکیہ کے دارالحکومت پہنچے تھے۔امریکی وزیر خارجہ نے اتوار کو مقبوضہ مغربی کنارے کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے فلسطینی صدر محمود…

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن 5نومبر کو ترکیہ کا دورہ کریں گے

نیویارک (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ 5نومبر کو ترکیہ کا دورہ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن ایک روزہ دورے پر ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ پہنچیں گے ۔ امریکی وزیر خارکہ ترکیہ کے اعلیٰ حکومتی عہدے داروں کے ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔دورے میں حوثیوں کے حالیہ راکٹ حملوں کے علاوہ شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کی موجودگی بھی زیر بحث آئے گی۔ بلنکن کی خطے میں ہونے والی ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی جنگ…

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کا ٹیلیفونک رابطہ

نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکہ کے وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ ٹیلی فونک بات چیت میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعمیری، جمہوری شراکت داری کے خواہاں ہیں۔پاکستانی معیشت کی بحالی، افغانستان اور علاقائی خدشات سمیت مشترکہ تحفظات پر بھی بات ہوئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا تکنیکی، ترقیاتی اقدامات، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا۔ انھوں نے عالمی مالیاتی فنڈ…

ترکیہ اناج معاہدے کی تجدید میں قائدانہ کردار ادا کرے ،بلنکن

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی سکریٹری آف سٹیٹ ٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ کہ ترکیہ بحیرہ اسود اناج معاہدے کی تجدید میں قائدانہ کا کردار ادارے کرے ۔ بلنکن نے امریکی ریاست کولوراڈو میں ایسپین سیکیورٹی فورم کے دوران اناج کے سودے میں ترکیہ کے کردار کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا، ہم ترکیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ کردار ادا کرے جو پہلے ہی ادا کر چکا ہے، اس کو دوبارہ پٹری پر لانے میں ایک قائدانہ کردار، اس بات کو یقینی بنانا کہ دنیا بھر کے لوگوں کو مناسب قیمتوں پر اپنی ضرورت کی خوراک مل سکے۔…

ترکیہ کے وزیر خارجہ کی اپنے امریکی ہم منصب سے ا ہم ملاقات

لندن(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے جس میں سویڈن کی نیٹو میں شمولیت، دفاعی تعاون اور دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بات چیت گذشتہ شب وسطی لندن میں ہوئی جہاں دونوں ہم منصب یوکرین کی بحالی کی کانفرنس میں شرکت کر رہے تھے۔فیدان نے صحافیوں کو بتایا کہ آج ہم یوکرین کے لیے اپنی حمایت کا مظاہرہ کرنے کے لیے لندن میں موجود ہیں۔اگرچہ دونوں ممالک ہر معاملےکوایک آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے۔ تاہم نیٹو اور دیگر پلیٹ…

امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ساڑھے پانچ گھنٹے طویل ملاقات

بیجنگ (پاک ترک نیوز ) امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن اپنے دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ۔امریکی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب چن گانگ سے ساڑھے پانچ گھنٹے طویل ملاقات کی ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹونی بلنکن سے چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے بیجنگ کے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی ، دونوں وزرائے خارجہ کی وفود کی سطح پر ملاقات ساڑھے 5 گھنٹے جاری رہی، ملاقات کے بعد ٹونی بلنکن عشائیہ میں شرکت کے لیے چلے گئے۔ آج ٹونی بلنکن چین کی خارجہ پالیسی کے اعلیٰ عہدیدار وانگ ای سے بھی ملیں گے ، وہ چینی حکام سے…

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن رواں ہفتے چین کا 2روزہ دورہ کرینگے

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے ۔ان کا یہ دورہ دو روز پر محیط ہو گا ۔ امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر امریکی اور چینی حکام کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مسائل پر بھی گفتگو ہوگی ۔ انٹونی بلنکن نے چینی جاسوس غبارے کے تنازع کے بعد فروری میں بیجنگ کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات فروری میں شیڈول تھی جو معطل کردی گئی تھی ، اکتوبر 2018 کے بعد امریکی سیکریٹری خارجہ کا پہلا دورہ چین ہوگا۔

امریکہ کی سعودی عرب کو جوہری توانائی منصوبے میں تعاون کی پیشکش

ریاض (پاک ترک نیوز) امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کوجوہری توانائی منصوبے کیلئے تعاون کی پیشکش کی گئی ہے ۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کاکہنا ہے کہ سعودی عرب سویلین جوہری پروگرام تیار کر رہا ہے، اور اس میں تکنیکی معاونت کیلئے بولی لگانے والوں ممالک میں امریکہ کو ترجیح دی جائے گی۔ سعودی وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ گزشتہ روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اور ممالک بھی بولی لگا رہے ہیں، اور ہم دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنا پروگرام وضع کرنا چاہتے ہیں۔ ان…

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان سے ملاقات

ریاض (پاک ترک نیوز ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کوفروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ 3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔ تقریباً ایک گھنٹہ 40 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں سوڈان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب کی حمایت، یمن میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات سمیت مختلف موضوعات پر بات ہوئی۔امریکی وزیر خارجہ خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More