کینیڈا کے شمالی مغربی علاقوں کی بے قابو جنگلی آگ ایک اور شہر جلانے کو تیار
ٹورنٹو (پاک ترک نیوز)
کینیڈا کے شمال مغربی علاقوں میں جنگل کی آگ کی وجہ سے حکام نے ایک اور شہر ہائی ریور کے پورےعلاقے کو خالی کرنے کا حکم دے دیاہے۔ یہ شہر تقریباً چار ہزار افراد کی آبادی پر مشتمل ہے۔
کینیڈین انٹرایجنسی فاریسٹ فائر سینٹر (سی آئی ایف ایف سی) کے مطابق شمال مغربی علاقوں کی حکومت نے ہائی ریور شہر کے تمام رہائشیوں کے ہوائی اڈے پر پہنچنے اور مزید ہدایات کا انتظار کرنے کا حکم دیاہے۔ حکومت نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3:23 پر پوسٹ کیے گئے ایک ہدایت نامے میں کہاہے کہ جو بھی ہائی ریور…