توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کی سزا
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو 3 سال کی سزا سناتے ہوئے 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیدیا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی فوری گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے ۔
عدالت کی جانب سے گرفتاری کا بھی حکم کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ…