براؤزنگ ٹیگ

Toyota

ٹویوٹا نے تکنیکی خرابی کے باعث ایک لاکھ 35ہزار Priusگاڑیاں واپس منگوا لیں

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹویوٹا کمپنی نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک لاکھ 35ہزار Priusگاڑیاں واپس منگوا لی ہیں ۔ ٹویوٹا موٹرز نے پچھلے دروازے کے ہینڈلز میں خرابی کی وجہ سے جاپان میں 135,000 سے زیادہ Prius ہائبرڈ کاریں واپس منگوائی ہیں۔ متاثرہ کاریں نومبر 2022 سے اپریل 2024 کے درمیان تیار کی گئی تھیں۔ خوش قسمتی سے اس خرابی کی وجہ سے اب تک کسی حادثے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پروڈکشن روک دے گی اور مسئلہ حل ہونے تک ڈیلرشپ سے آرڈر لینا بند کر دے گی۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے اس مسئلے…

ٹویوٹا اور ہنڈائی کے بعد ہنڈا نے بھی ہائیڈروجن فیول سیل گاڑی بنانے کا اعلان کر دیا

نیویارک (پاک ترک نیوز) الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کےغیر متوقع نشیب و فراز نے کار سازکمپنیوں کو دیگرصفر اخراج والی ٹیکنالوجیزپر توجہ مرکوز کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ہونڈا ان تین کار ساز اداروں میں سے ایک ہے جس نے ہائیڈروجن سے چلنے والی فیول سیل گاڑی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابقاو ای ایم نے اپنے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے CR-V ماڈل کے بارے میں کچھ تفصیلات ظاہر کی ہیں۔ جو 2025 کے آخر میں ڈرائیونگ رینج اور پے لوڈ کی صلاحیت پر سمجھوتہ کیے بغیر سڑکوں پر آئے گا۔ ہنڈا سی…

ٹویوٹا نے الیکٹرک اور ہائیڈروجن کاروں کو الوداع کہہ دیا ،امونیا انجن بنائیں گے

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) ٹویوٹا نے صاف ستھرا اور زیادہ پائیدار نقل و حمل کی تلاش میں ہمیشہ ایک مختلف راستے کا انتخاب کیا ہے۔ اگرچہ یہ سچ ہے کہ جاپانی کار ساز کمپنی توانائی کے متبادل ذرائع کی جارحانہ تحقیقات کر رہی ہے اور مستقبل کے لیے کچھ دلچسپ الیکٹرک گاڑیوں پر کام کر رہی ہے، امونیا انجنوں کے ساتھ حالیہ پیش رفت EV انقلاب کی لہر کو پلٹ سکتی ہے۔ کمپنی چین کے جی اے سی گروپ کے ساتھ شراکت میں ان انقلابی EV تبدیلیوں پر تحقیق کرے گی۔ جی اے سیکی طرف سے ایک حالیہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا پروٹو…

ٹویوٹا انڈس موٹرز نے ایک ماہ کے لئے پلانٹ بند کر دیا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے انوینٹری کی کمی کو جواز بناتے ہوئے ایک بار پھر ریکارڈ ایک ماہ کے لئے اپنی پیداوار بندکے دی ہے۔ انڈس موٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس بار پیداوار 17 اکتوبر سے 17 نومبر تک معطل رہے گی ۔کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تیار شدہ گاڑیوں کی انوینٹری کی موجودہ سطح اور سپلائی چین کے چیلنجز کی وجہ سے پرزوں کی کمی کی بنیاد پر کمپنی نے 17 اکتوبر 2023 سے 17 نومبر 2023 تک اپنا پروڈکشن پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا…

کار ساز کمپنیوں کے پاس 217روپے سے زائد ایڈوانس کی مد میں موجود

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پی اے سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کار ساز کمپنیوں کے پاس صارفین کے 217روپے سے زائد کی رقم ایڈوانس کی مد میں موجود ہے جبکہ لوگوں کو گاڑی کی ڈلیوری کیلئے خوار کیا جا رہاہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی ارکان سلیم مانڈوی والا، برجیس طاہر، وجیہہ قمر، سید غلام مصطفیٰ شاہ، نثار احمد چیمہ سمیت سیکرٹری انڈسٹریز امداداللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور دیگرنے شرکت کی۔ چئیرمین پی…

سوزوکی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف کار ساز کمپنی پاک سوزوکی نے اپنی مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق پاک سوزکی کی مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 75 ہزار فی یونٹ سے ایک لاکھ 99 ہزار فی یونٹ تک کی کمی کی گئی ہے۔ کمپنی نے آلٹو وی ایک کی قیمت میں 90 ہزار، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 30 ہزار، آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 16 ہزار، کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 45 ہزار، کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں…

ڈالر کی قیمت میں کمی کے اثرات ،ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (پاک ترک نیوز) ملک میں ڈالر کی پاکستانی روپے کے مقابلے میں قیمت کم ہونے کے بعد ٹویوٹاانڈس موٹرز نے اپنی مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔جس کا اطلاق 15اگست سے ہوگا۔ ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کی اعلان کردہ نئی قیمتوں کے مطابق ٹویوٹا نے اپنی مختلف ماڈل کی قیمتوں میں دو لاکھ 60 ہزار فی یونٹ سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے فی یونٹس تک کمی کی ہے۔ ٹویوٹا فارچونر ماڈل کی مختلف ویریئنٹ کی قیمتوں میں 9 لاکھ 10 ہزار سے لے کر 11 لاکھ 40 ہزار تک کی کمی کی گئی ہے۔ٹویوٹا کے ہائی…

ٹویوٹابکنگ کرانے والوں کو کار کی بجائے نئی آفر

اسلام آباد( پاک ترک نیوز ) پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیوں کو اسمبل کرنے والی انڈس موٹر کمپنی نے ڈیلیوری میں تاخیر پر نئی آفر سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے تحت کارڈیلیوری میں تاخیر کا سامنا کرنے والے صارفین کو رقم کی واپسی کی پیشکش کی جائے گی اور انہیں اختیار دیا جائے گا کہ وہ مکمل سود کے ساتھ رقم واپس لے سکتے ہیں ۔ انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اصغر علی جمالی کے مطابق اگر کوئی صارف اپنی رقم کی واپسی کا انتخاب نہیں کرتا تو پھر انہیں عارضی بکنگ آرڈر فارم پر دیے گئے ڈیلیوری کے…

ٹویوٹا کا چاند پر چلنے والی گاڑی بنانے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے چاند پر چلنے والی گاڑی بنانے کا اعلان کردیا ۔گاڑی اسی دہائی کے آخر میں لانچ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔ معروف کار ساز کمپنی کا جاپانی سپیس ایجنسی کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائے گی۔ یہ منصوبہ 2040 تک انسان کے چاند پر رہنے اور پھر زندگی کو مریخ پر لے جانے کے پیشِ نظر بنایا گیا ہے۔ مشترکہ طور پر بنائی جانے والی اس گاڑی کا نام لونر کروزر رکھا گیا ہے، یہ نام ٹویوٹا کی لینڈ کروزر پر رکھا گیا ہے۔ اس گاڑی کی لانچ اس دہائی کے…

ٹویوٹا 2021میں بھی دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) جاپان کی ٹویوٹا موٹر کمپنی نے کہا ہےکہ اس کی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال 10.1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو اسے مسلسل دوسرے سال کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی بناتا ہے اور اسے اپنے قریبی حریف جرمنی کے والوو سے مزید آگے کرتا ہے۔ کارساز کمپنی نے ہفتہ کے روزکہا ہےکہ 2021 میں 10.5 ملین گاڑیاں فروخت ہوئیں، جن میں ڈائی ہاٹسو موٹرز اور ہینو موٹرز سے منسلک گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ اس کا موازنہ اسی مدت میں ووکس ویگن کے فراہم کردہ 8.9 ملین گاڑیوںسے ہے، جو 2020 کے مقابلے میں 5فیصد کم…

گاڑیوں کی فروخت ،ٹویوٹا کی اجارہ داری دوسرے برس بھی قائم

ٹوکیو( پاک ترک نیوز) جاپان کی آٹوموٹیو مینوفیکچرر ٹویوٹا مسلسل دوسرے برس بھی گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے نمبر وَن رہی ہے۔ٹویوٹا کمپنی کے مطابق 2021میں 95لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کی گئیں ان کی ذیلی کمپنیاں دائی ہاتسو ا ور ہینو کی فروخت بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا نے مسلسل برس بھی گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سے پہلے نمبر کی گاڑی ساز کمپنی رہی۔کمپنی کے مطابق اس کے عالمی گروپ نے جنوری سے نومبر تک 95 لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کیں، ان میں ٹویوٹا کی ذیلی کمپنیوں دائی ہاتسُو اور ہینو کی گاڑیوں…

1931کے بعد پہلی بار جنرل موٹرز گاڑیوں کی فروخت میں نمبرون پوزیشن سے محروم

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) 1931کے بعد پہلی بار جنرل موٹر کمپنی گاڑیوں کی فروخت میں نمبرون پوزیشن سے محروم ہو گئی ۔ جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے اس سے یہ اعزاز چھین لیا۔ 2021میں جنرل موٹرز 22لاکھ 10ہزار گاڑیاں فروخت کیں جبکہ اسی عرصے کے دوران ٹویوٹا نے 23لاکھ30ہزار سے زائد یونٹ فروخت کیں۔جاپان کی ملٹی نیشنل آٹوموٹیو مینوفیکچرر ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے امریکی کمپنی جنرل موٹر کو سالانہ فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ امریکا میں ٹویوٹا کی فروخت پہلی بار جی ایم سے بڑھ گئی ہے، جاپانی کمپنی نے عالمی وبا کے باعث…

ٹویوٹا 2025 تک اپنا آٹو موٹیو سافٹ ویئر پلیٹ فارم لانچ کرے گا

ٹوکیو (پاک ترک نیوز)معروف جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا موٹر کارپوریشن اپنا آپریٹنگ سسٹم شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو 2025 تک اپنی گاڑیوں کے لیے خود مختار ڈرائیونگ جیسے جدید آپریشنز کو سنبھالنے کے قابل ہو گا۔برقی موٹروں اور بیٹریوں کے انتظام سے لے کر خود مختار ڈرائیونگ، تفریح اور نیویگیشن جیسے معاون افعال تک سافٹ ویئر اب گاڑیوں میںاہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ٹویوٹا کا آٹو موٹیو سافٹ ویئر پلیٹ فارم آرین جرمن حریفوں، ووکس ویگن اور ڈیملر کا مقابلہ کرے گا، جس میں ووکس ویگن اپنے سافٹ ویئر پر…

جاپان میں پہلی مکمل الیکٹرک کار متعارف

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان کی سبارو کارپوریشن نے پہلی مکمل الیکٹرک کار متعارف کرادی ہے ۔ سولٹرا کے نام سے متعارف کرائی گئ کار سبارو نے معروف کار ساز کمپنی ٹویوٹا کے تعاون سے تیار کی ہے ۔ الیکٹرک گاڑیوں کی تیزی سے مانگ میں اس وقت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب دنیا بھر میں کاربن کے اخراج کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ماحولیاتی قوانین کو سخت کیا گیا ہے۔ ٹویوٹا نے گزشتہ ماہ بیٹری الیکٹرک وہیکل کا بھی اعلان کیا تھا۔ ٹویوٹا جس نے ہائبرڈ الیکٹرک کاریں سب سے پہلے متعارف کرائی ہیں لیکن مکمل الیکٹرک…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More