پنجاب میں روڈ سیفٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کا آغاز
لاہور (پاک ترک نیوز)
صوبہ پنجاب میں روڈ سیفٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایک قابل ذکر پیش رفت میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید سافٹ ویئر متعارف کروا نے کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔جو پہلے مرحلے میں ان موٹر سائیکل سواروں کی نشاندہی کرے گاجو ہیلمٹ نہ پہن کر حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرگذشتہ روزجاری کیا گیا بیان عوامی بہبود کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ بیان کے مطابق مصنوعی…