براؤزنگ ٹیگ

#trucks

جنوری 2024، گاڑیوں کی فروخت میں 81 فیصد اضافہ

کراچی (پاک تر ک نیوز) غیر معمولی شرح سود، ناقابل برداشت آٹو فنانسنگ، زیادہ قیمتوں اور سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے باوجود، کاروں، جیپوں، وین اور پک اپ کی مشترکہ فروخت جنوری میں 81 فیصد بڑھ کر 10,536 ہوگئی جو دسمبر 2023 میں 5,816 تھی۔ تاہم، مذکورہ حصے میں فروخت جنوری 2023 کے دوران 11,124 یونٹس کے مقابلے میں 5 فیصد کم رہی۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے اعداد و شمار کے مطابق، کاروں، جیپوں، وین اور پک اپ کی فروخت 7MFY24 کے دوران 48pc کم ہو کر 49,990ہو گئی جو گزشتہ مالی…

گزشتہ ایک برس کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 55فیصد کمی

لاہور(پاک ترک نیوز) گزشتہ ایک برس کے دوران ملک بھر میں گاڑیوں کی فروخت میں 55فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ پیداواری لاگت اور خام مال کی قلت میں بڑھتے ہوئے اضافہ اور درآمدات میں مشکلات کی وجہ سے آٹو موبائل انڈسٹری شدید متاثر ہو رہی ہے۔ اسی طرح گاڑیوں کی فروخت میں کمی کی ایک بڑی وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور شرح سود میں اضافہ ہے۔ پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک نعد کے دوران ٹریکٹرز اور ٹرکوں کی فروخت میں 46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سال بھر میں بسوں کی فروخت…

چین ،ہائی وے پر 55 گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے16ہلاک

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین میں ہائی وے پر 55گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ گاڑیاں ٹکرانے سے 16افراد ہلاک جبکہ 66سے زائد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ چین کے صوبے ہنان کی ایک مصروف ہائی وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ 5 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ اور 16 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 66 زخمی ہیں۔ زیادہ تر اشیا کی مختلف شہروں میں ڈلیوری پر مامور ٹرک حادثے کا شکار ہوئے۔ امدادی کارکنوں نے ریسکیو کے کاموں میں حصہ لیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا اور شاہراہ سے گاڑیوں کو ملبے…

پاکستان نے افغانستان کو ایک ہزار 800 ٹن گندم کا تحفہ بھجوا دیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کی جانب سے افغانستان کےعوام کیلئے گندم کاتحفہ بھیجوایا گیا ہے۔پاکستان مجموعی طورپر 50 ہزارٹن گندم افغانستان کوفراہم کررہاہے۔ معاون خصوصی شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ ایک ہزار800 ٹن گندم کی پہلی کھیپ افغان حکام کےحوالے کر دی گئی ہے۔افغانستان کو گندم کے علاوہ خوراک، ادویات اور سرد موسم سے بچاؤ کا سامان بھی بھیجوایا گیا ہے۔ معاون خصوصی شہزاد ارباب کا کہنا تھا کہ خطے کا امن و استحکام افغانستان کے امن سے وابستہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More