پنجاب حکومت کا 12ارب روپے سے ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے12 ارب روپے کے منصوبے کے تحت ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پنجاب حکومت نے ’ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر‘ پروگرام کے تحت بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کو سولر پر تبدیل کرنے کے لیے 12 ارب روپے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں بجلی سے چلنے والے 7000 ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر تبدیل کیا جائے گا۔ جن ٹیوب ویلوں کو 31 مارچ 2024 تک بجلی کا کنکشن مل جائے گا انہیں اس اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔ شمسی نظام کی تنصیب کے لیے پانی کی…