براؤزنگ ٹیگ

#tukey

ترکیہ میں زمینی تنازع پر فائرنگ ، 8افراد ہلاک تین زخمی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے دیار باقر میں ایک زمینی تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیارباکر کے بسمل ضلع کے سرکیلر گاؤں میں زمین کے تنازع پر ہونیوالی لڑائی میں ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا گیا۔ فوری طور پر جنڈرمیری فورسز اور ایمبولینسوں کی ایک بڑی تعداد کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا، جب کہ زخمیوں کو شہر کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دیاربکر کے گورنر علی احسان سو نے تصدیق کی کہ دونوں خاندانوں کے درمیان…

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم آج ترکیہ کے شہر آدیامان میں پاکستان کی طرف سے بھیجے جانے والے امدادی سامان کو ترک حکام کے حوالے کریں گے۔ وزیرِ اعظم آدیامان میں پاکستان کی ریسکیو و ریلیف ٹیموں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیں گے۔ بعد ازاں وزیرِ اعظم آدیامان یونیورسٹی میں زلزلہ زدگان سے ملاقات کریں گے اور ان کی مدد کیلئے قائم سینٹر کا دورہ کریں گے، وہاں ترک وزراء وحکام سے…

ترکیہ نے خشک سالی سے نمٹنے کا 5 سالہ منصوبہ تیار کرلیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی وزارت زراعت اور جنگلات 2023-2027 کی مدت کیلئے زرعی خشک سالی سے نمٹنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر رہی ہے تاکہ ایک ایسے خطے میں بحران کا انتظام کیا جا سکے جو خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے ۔اس پروگرام کا مقصد جنگی پروگرام کے ذریعے خشک سالی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ وزارت کی طرف سے تیار کردہ "زرعی خشک سالی سے نمٹنے کی حکمت عملی اور ایکشن پلان برائے 2023-2027 کی مدت" کا مقصد زرعی خشک سالی کے بارے میں عوامی آگاہی کو بڑھانا، زرعی پانی کے پائیدار استعمال کی منصوبہ بندی کرنا،…

نیٹو میں شمولیت پر ترکیہ ایسی چیزیں چاہتا ہے جو ہم نہیں دے سکتے یا دینا نہیں چاہتے،سویڈن

سٹاک ہوم(پاک ترک نیوز ) سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے کہا ہے کہ نیٹو میں شمولیت کی درخواست پر ترکیہ ایسی چیزیں چاہتا ہے جو ہم انہیں نہیں دے سکتے یا دینا نہیں چاہتے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ترکیہ نیٹو فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے لیے ہماری درخواست منظور کر لے گا، لیکن ہم اسکی تمام شرائط کو پورا نہیں کریں گے جو انقرہ نے ہماری حمایت کے لیے رکھی ہیں۔ سویڈش وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیٹو…

ترک وزیر دفاع کی شامی ہم منصب سے 11برس بعد ملاقات

ماسکو(پاک ترک نیوز)ترکیہ کےوزیر دفاع ہولوسی آکار نے اپنے شامی ہم منصب علی محمود عباس کے ساتھ 11 سال میں پہلی بار ماسکو میں ملاقات کی ہے۔جسے فریقین کی جانب سے تعمیری قرار دیا گیا ہے۔ روسی سرکاری میڈیا کے مطابق ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار کے ہمراہ نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) کے سربراہ ہاکان فیدان گذشتہ روز بات چیت کیلئے روس کے دارالحکومت ماسکو گئے۔ شام اور روس کے انٹیلی جنس سربراہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ تعمیری میٹنگ میں شامی بحران، پناہ گزینوں کا…

ترکیہ میںسود کی کلیدی شرح میں ایک بار پھر نمایاں کمی متوقع، مرکزی بنک اعلان دو روز بعد کرے گا

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے سود کی شرح میں ہر ماہ مزید نرمی کا عندیہ دینے اور سال کے آخر تک اسکی شرح کو یک ہندسی سطح پرلانے کے اعلان کے بعد ترکی کے مرکزی بینک کی جانب سے اس ہفتے اپنی کلیدی پالیسی کی شرح میں کمی کی توقع ہے۔ مرکزی بینک آف دی ریپبلک آف ترکی (سی بی آر ٹی) نے مارکیٹوں کو حیران کر دیا کیونکہ اس نے پچھلے دو مہینوں میں اپنے ایک ہفتے کے ریپو ریٹ میں 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کر کے 12 فیصد کر دی۔بینک نے ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل سود کی شرح میں کمی کا آغاز کیا…

یورپی یونین کی پابندیوں کے بعد ترکیہ کو روسی تیل کی درآمد دوگنا ہو گئی

استنبول(پاک ترک نیوز) روس یوکرین جنگ کے باعث ترکیہ اور روس کے درمیان تجارت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا اور دونوں ممالک کے درمیان تیل کی درآمد دوگنا ہو گئی ۔ ریفینیٹیو کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ روس سے یومیہ بنیادوں پر 2 لاکھ بیرل تیل درآمد کررہا ہے جو کہ 2021 میں اسی مدت کے دوران سے یومیہ 98 ہزار فی بیرل تھی۔ یورپی یونین نے یوکرین پر حملے کے بعد روس پر پابندیاں لگا رکھی ہیں، جس کے باعث یورپی کمپنیوں نے روس کے ساتھ کاروبار کو ختم کردیا ہے، جبکہ ترکیہ نے روس پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی…

اقوام متحدہ طاقت کا استعمال کر کے روس سے نیو کلیئر پاور پلانٹ سے قبضہ ختم کروائے،یوکرینی صدر

کیف(پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یورپ کا سب سے بڑا پاورر پلانٹ یوکرین میں قائم ہے جہاں روس نے فوجی طاقت کے ذریعے قبضہ کرلیا ہے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ اس معاملے میں سیکیورٹی کی حکمت عملی مرتب کرے اور طاقت کا استعمال کر کے روس سے قبضہ ختم کروائے۔یوکرین کے صدر نے روسی جارحیت کو بھی دانستہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس گی اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے کیف میں ملاقاتیں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More