اردوان امریکی صدر جوبائیڈن سے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے ۔
اس حوالے سے ترک صدر اردوان کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ سربراہی اجلاس کے موقع پر بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔
ترک ایوان صدر نے کہا کہ بات چیت میں نیٹو میں یوکرین کی پوزیشن، سویڈن کی نیٹو کی رکنیت، اور F-16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جو ترکیہ کو امریکہ سے حاصل کرنے کی امید ہے۔
امریکی صدر بائیڈن نیٹو سربراہ اجلاس سے قبل اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے…